كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [50] بَابُ عدة المطلقة التي قد ارتفع حيضها · حديث 475
475 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن علقمة, أنه طلق امرأته تطليقة, فحاضت حيضة, ثم ارتفعت حيضتها ثمانية عشر شهرا, ثم ماتت, فذكر ذلك لعبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: هذه امرأة حبس الله عليك ميراثها, فكله. #437# قال محمد: وبه نأخذ, تعتد بالحيض أبدا حتى تيئس من الحيض, وتعتد بالشهور, ويرثها زوجها ما كانت في عدة, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی پھر اسے حیض آیا اور اس کے بعد اٹھارہ ماہ تک حیض نہ آیا اس کے بعد وہ مرگئی ۔“ انہوں نے یہ بات حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا اللہ تعالی ٰنے اس عورت کی وراثت تم پر روک دی ہے تم اسے کھا سکتے ہو۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں وہ حیض سے عدت گزارے حتی کہ جب حیض سے مایوس ہو جائے تو مہینوں کے حساب سے گزارے اور خاوند اس کا وارث ہو گا جب تک وہ عدت میں ہے۔ اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔ ‘‘
عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 475
