كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [114] بَابُ من لا تقبل شهادته للقرابة وغيرها · حديث 645
645 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا الهيثم, عن شريح قال: أربعة لا تجوز شهادة بعضهم لبعض: المرأة لزوجها, والزوج لامرأته, والأب لابنه, والابن لأبيه, والشريك لشريكه, والمحدود حدا في قذف. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى إلا أنا نقول: تجوز شهادة الشريك لشريكه في غير شركتهما.
امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے الھیثم رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت شریح رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں چار قسم کے لوگ ہیں کہ ان میں سے بعض کی گواہی بعض کے لئے قبول نہ کی جائے عورت کی خاوند کے حق میں باپ کی گواہی بیٹے کے حق میں اور بیٹے کی گواہی باپ کے حق میں شریک کی گواہی شریک کے حق میں ( مثلا کاروباری شراکت میں ) اور جسے قذف کے سلسلے میں حد لگائی جائے ۔‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے البتہ ہم کہتے ہیں شریک کی گواہی شریک کے حق میں اس وقت جائز ہے جب ان کی شرکت کے علاوہ کسی معاملے میں ہو۔!
شُرَيْحٍ ← الْهَيْثَمُ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 645
