كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [176] بَابُ الصيد ترميه · حديث 818
818 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يرمي الصيد أو يضربه, قال: إذا قطعه بنصفين #693# فكلهما جميعا, وإن كان مما يلي الرأس أقل فكلهما جميعا, وإن كان مما يلي الرأس أكثر فكل مما يلي الرأس وألق ما بقي منه مما يلي العجز, فإن قطعت منه قطعة أو عضوا فبانت, فلا تأكلها إلا أن يكون معلقا, فإن كان معلقا فكل. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ کوئی شخص شکار پر تیر پھینکنے یا اس کو مارے تو وہ فرماتے ہیں جب اسے دو ٹکڑے کر دے تو ان دونوں ٹکڑوں کو کھا سکتے ہو۔ ‘‘ اور اگر سر کی طرف کم ہوتو بھی دونوں ٹکڑے کھا سکتے ہو اور اگر سر کی جانب زیادہ ہوتو جوسر کی طرف ہے اسے کھاؤ اور جو اس کے پچھلے حصے (سرین) کی طرف ملا ہوا ہے اسے پھینک دو اور اگر اس سے کوئی ٹکڑا یا عضوکٹ کہ الگ ہو جائے تو اسے نہ کھاؤ مگر یہ کہ اس سے لٹکا ہوا ہو۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 818
