كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [63] بَابُ من كتب بطلاق امرأته · حديث 495
495 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا كتب إليها زوجها بطلاقها وهو ينوي الطلاق فهي طالق #450# حين كتبه. قال محمد: إن كان كتب إليها: إذا جاءك كتابي هذا فأنت طالق لم تطلق حتى يأتيها الكتاب, وإن كان كتب: أما بعد فأنت طالق, فهي طالق حين كتب, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص بیوی کی طرف طلاق لکھے اور طلاق دینے کی نیت کرتا ہوتو اسے اس وقت سے طلاق ہو جائے گی جب اس نے طلاق لکھی ہے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر وہ اس کی طرف یوں لکھے کہ جب تمہارے پاس میرا یہ خط آئے تو تجھے طلاق ہے پس اس صورت میں اس وقت طلاق ہوگی جب وہ خط اس عورت کے پاس پہنچے گا اور اگر اس طرح لکھے امابعد ۔۔۔ تجھے طلاق ہے تو جس وقت لکھا ہے اس وقت طلاق ہو جائے گی ۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 495
