كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [1] بَابُ الْوُضُوءِ · حديث 1
1 - قَالَ مُحَمَّد بن الْحَسن، أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ أَنَّهُ «تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَثْنَى، وَتَمَضْمَضَ مَثْنَى، وَاسْتَنْشَقَ مَثْنَى، وَغَسَلَ وَجْهَهُ مَثْنَى، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ مَثْنَى، مُقْبِلًا وَمُدْبِرًا، وَمَسَحَ رَأْسَهُ مَثْنَى، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ مَثْنَى» وَقَالَ حَمَّادٌ: الْوَاحِدَةُ تُجْزِئُ إِذَا اسُبِغَتْ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ
حضرت امام محمد بن حسن رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت حماد سے روایت کرتے ہوئے خبر دی ‘ انہوں نے حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے انہوں نے حضرت اسود بن یزید رحمتہ اللہ علیہ سے اور انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ آپ نے (حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ) نے وضو فرمایا تو اپنے ہاتھوں کو دو ‘ دو بار دھو یاکلی دو بار کی اور ناک میں پانی دو ‘ بار چڑھایا چہرہ مبارکہ کو دو بار دھویا اور دونوں بازوں کو دو بار دھویا آگے کی طرف لے جاتے ہوئے اور پیچھے کی طرف لے جاتے ہوئے اور سر کا مسح دو بار کیا اور دونوں پاؤں کو دو ‘ بار دھویا۔“ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ایک مرتبہ دھونا بھی کافی ہے جب تم کامل طور پر دھوؤ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ تعالى عَنْهُ ← الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ،
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 1
