كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [96] بَابُ اللعان والانتفاء من الولد · حديث 595
595 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال في رجل انتفى من ولده ولاعن ففرق بينهما, فقذفه أبوه الذي انتفى منه, أو قذف أمه قال: إن قذفه أبوه الذي انتفى منه, #521# أو غيره من الناس كلهم, أو قذف أمه فإنه يجلد. وقال أبو حنيفة: لا يجلد في قذف الأم من قذفها؛ لأن معها ولد لا نسب له, ومن قذف الولد في نفسه خاصة فقال له: يا زان, ضرب الحد, وكذلك قال محمد.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے اپنے بچے کی نفی کی اور لعان کیا کہ ان دونوں (میاں بیوی )کے درمیان تفریق کر دی گئی۔ پس اس بچے یا اس کی ماں کو اس شخص نے قذف کیا (زنا کا الزام لگایا) جس سے نفی کی گئی تو وہ فرماتے ہیں اگر اس باپ نے قذف کیا جس سے اس کے نسب کی نفی کی گئی یا اس کے علاوہ دوسروں لوگوں نے قذف کیا یا اس کی ماں کو قذف کیا تو اس (قذف کر نے والے )کو کوڑے لگائیں جائیں گے ۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ماں کے قذف میں اس شخص کو کوڑ ے نہ لگائیں جس نے قذف کیا کیونکہ اس کے ساتھ ایسا بچہ ہے جس کو کوئی نسب نہیں اور جس نے خاص بچے کو قذف کیا اور اس سے کہااے زانی ! تو اس شخص پر حد نافذ کی جائے ۔‘‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے بھی اسی طرح فرمایا۔‘‘
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 595
