كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [10] بَابُ من احتاج من علة وهو محرم · حديث 350
350 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال في الشقاق إذا أحرمت قال: ادهنه بالسمن والودك وقال سعيد بن جبير: بكل شيء تأكله. قال محمد: وبقول سعيد نأخذ ما لم يكن فيه طيب, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے شقاق ( بیماری جس سے جسم پھٹ جاتا ہے ) کے بارے میں فرمایا کہ حالت احرام میں گھی اور چربی وغیرہ سے تر کر سکتا ہے ( تیل لگا سکتا ہے )حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہرایسی چیز (استعمال کر سکتے ہو ) جسے تم کھاتے ہو۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم حضرت سعید رضی اللہ عنہ کے قول کو اختیار کر تے ہیں لیکن ایسی چیز جس میں خوشبو نہ ہو ‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
سعيد بن جبير: بكل شيء تأكله. ← ادهنه بالسمن والودك ← في الشقاق إذا أحرمت ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 350
