كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [101] بَابُ الشهود على المرأة بالزنا أحدهم زوجها · حديث 610
610 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا شهد أربعة بالزنا أحدهم زوجها أقيم عليها الحد, وإذا شهدوا وأحدهم زوجها رجمت إن كان زوجها دخل بها, وجازت شهادتهم إذا كانوا عدولا. قال محمد: وهذا قول أبي حنيفة, وقولنا, فإن كان الزوج دخل بها رجمت, وإن كان لم يدخل بها ضربت الحد مئة جلدة.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب چار آدمی زنا کی گواہی دیں اور ان میں سے ایک اس عورت کا خاوند ہوتو اس عورت پر حد نافذ کی جائے اور اگر دو گواہی دیں اور ان میں سے ایک اس کا خاوند ہواوراس نے اس سے جماع بھی کیا تو اب اس عورت کور جم کیا جائے ان لوگوں کی گواہی جائز ہے اگر وہ عادل ہوں۔‘‘(فاسق نہ ہوں)حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا اور ہمارا قول ہے ۔“ اور اگر خاوند نے اس سے جماع کیا ہے تو عورت کو رجم کیا جائے اور اگر جماع نہیں کیا تو اسے حد کےطور پر ایک سو کوڑے مار میں جائیں ۔‘‘
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 610
