كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [141] بَابُ من حلف وهو مظلوم · حديث 726
726 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها في اللغو قالت: هو كل شيء يصل به الرجل كلامه لا يريد يمينا: لا والله, وبلى والله, وما لا يعقد #616# عليه قلبه. #617# قال محمد: وبه نأخذ, ومن اللغو أيضا الرجل يحلف على الشيء يرى أنه على على ما حلف عليه, فيكون على غير ذلك, فهذا أيضا من اللغو, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے لغوقسم کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ فرماتی ہیں یہ ہر وہ چیز ہے جسے آدمی اپنے کلام سے ملا تا ہے اور قسم کا ارادہ نہیں کرتا جیسے لا ‘واللہ بلی ‘واللہ (وغیرہ) اور اسی طرح جس پر دل کا ارادہ نہیں ہوتا۔‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور یہ بھی لغوقسم ہے کہ کوئی شخص کسی بات پر قسم کھائے اور وہ یہ سمجھے کہ بات اسی طرح ہے جس طرح اس نے قسم کھائی پس وہ اس کے علاوہ ہوتو یہ بھی لغو ہے۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
عائشة أم المؤمنين في اللغو ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 726
