Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [119] بَابُ عتق المدبر وأم الولد · حديث 666

666 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم #572# في السقط من الأمة أنه ما كان لا يستبين له أصبع, أو عين, أو فم أنها لا تعتق, ولا تكون به أم ولد. قال محمد: وبه نأخذ, إذا لم يستبن من السقط شيء يعرف أنه ولد لم تكن به أمه أم ولد, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمداللہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ لونڈی کا نا تمام حمل گر جائے تو جب تک اس کی انگلی یا آنکھ یا منہ وغیرہ ( کوئی عضو)ظاہر نہ ہو وہ لونڈی آزاد نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ اسکی وجہ سے ام ولد بنے گی ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اس بات کو اختیار کرتے ہیں جب تک اس گرنے والے حمل سے کوئی ایسی چیز ظاہر نہ ہو جس سے اس کے بچے کے ہونے کا پتہ چلے تو وہ اس کی وجہ سے ام ولد نہیں ہوگی ۔“حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 666

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [119] بَابُ عتق المدبر وأم الولد · حديث 667

667 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم في أم ولد تفجر قال: لا تباع على حال. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں جو ام ولد گناہ کا ارتکاب کرے تو اسے کسی حالت میں فروخت نہیں کر سکتے ۔‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← لا تباع على حال. ← إبراهيم في أم ولد تفجر ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 667

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [119] بَابُ عتق المدبر وأم الولد · حديث 668

668 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يزوج أم ولده عبدا, فتلد أولادا, ثم يموت قال: فهي حرة, وأولادها أحرار وهي بالخيار إن شاءت كانت مع العبد, وإن شاءت لم تكن. #573# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ایک شخص اپنی ام ولد کا نکاح کسی غلام سے کرے پھر اس کے ہاں اولاد پیدا ہو پھر وہ آدمی مر جائے تو وہ آزاد ہو جائے گی اور اس کی اولادبھی آزاد ہوگی اور اس عورت کو اختیار ہوگا اگر چاہے تو اس غلام کے ساتھ رہے اور اگر چاہے تو اس کے ساتھ نہ ر ہے ۔‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إبراهيم في الرجل يزوج أم ولده عبدا فتلد أولادا ثم يموت, ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 668

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [120] بَابُ العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه · حديث 669

669 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا يزيد بن عبد الرحمن, عن إبراهيم, عن الأسود أنه أعتق مملوكا بينه وبين إخوة له صغار, فذكر ذلك لعمر بن الخطاب رضي الله عنه فأمره أن يقومه ويرجئه حتى يدرك الصبية, فإن شاؤوا أعتقوا, وإن شاؤوا ضمنوا. #574# قال محمد: وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى إذا كان المعتق موسرا, وأما في قولنا فإذا أعتق أحدهم فقد صار العبد حرا كله, ولا سبيل للباقين إلى عتقه بعد ذلك, فإن كان المعتق موسرا ضمن حصص أصحابه, وإن كان معسرا سعى العبد لأصحابه في حصصهم من قيمته.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت یزید بن عبد الرحمٰن رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت اسود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے ایک غلام آزاد کیا جو ان کے اور ان کے چھوٹے بھائیوں کے درمیان مشترک تھا یہ بات حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں عرض کی گئی تو آپ نے ان کو حکم دیا کہ اس ( غلام) کی قیمت لگائیں اور اسے محفوظ رکھیں حتی ٰ کہ وہ بچے بالغ ہو جائیں اور پھر وہ چاہیں تو آزادکریں( آزادی کو برقرار رکھیں )اور اگر چاہیں تو اس سے اپنے حصے کی قیمت وصول کر یں ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اگر آزاد کر نے والا کشاہ حال ہو اور ہمارے قول کے مطابق کہ جب ان میں سے ایک آزاد کر دے تو غلام آزاد ہو جائے گا اور اس کے بعد باقی حضرات کے لئے کوئی راستہ نہیں رہے گا اور اگر آزاد کر نے والا کشادہ دست ہو تو اپنے ساتھیوں کے حصوں کا ضامن ہوگا اور اگر وہ تنگ دست ہوتو غلام اپنی قیمت میں سے باقی حضرات کے حصول کے لئے کوشش کرئے۔‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 669

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [120] بَابُ العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه · حديث 670

670 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في العبد بين اثنين فيعتق أحدهما, قال: الآخر إن شاء أعتق وكان الولاء بينهما, أو يضمنه, ويكون الولاء للضامن, وإن كان معسرا استسعاه وكان الولاء بينهما. #575# قال محمد: وهذا قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى, وأما في قولنا فلا سبيل له إلى عتقه بعد عتق صاحبه وقد صار حرا حين أعتقه صاحبه, وإن كان المعتق موسرا ضمن حصة صاحبه, فإن كان معسرا سعى العبد في حصة صاحبه ليس له غير ذلك, والولاء في الوجهين جميعا للمولى المعتق الأول.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہوپس ان میں سے ایک اسے آزاد کر دے تو فرماتے ہیں دوسرے کو اختیار ہے اگر چاہے تو آزاد کرے اور ولاء دونوں کے درمیان مشترک ہوگی یا وہ (آزاد کر نے والا )اس دوسرے کے حصے کی قیمت ادا کرے اور ولا ءاس قیمت بھر نے والے کے لیے ہوگی اور اگر وہ تنگدست ہوتو اس غلام سے محنت کرائے اور ولاء دونوں کے درمیان مشترک ہوگی۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے لیکن ہمارے قول یہ ہیں جب اس کے ساتھی نے آزاد کر دیا تو اب اس دوسرے کے لئے آزاد کر نے کا کوئی راستہ نہیں کیونکہ جب اس کے ساتھی نے پہلے آزاد کر دیا تو یہ آزاد ہو گیا اب اگر آزاد کر نے والا آسودہ حال ہے تو اپنے ساتھی کے حصے کی قیمت ادا کرے اور اگر تنگ دست ہے تو غلام اس دوسرے کے حصے کی ادائیگی کے لئے محنت مزدوری کرے اس کے علاوہ کوئی صورت نہیں اور ان دونوں صورتوں میں ولا ءاس کے لئے ہوگی جس نے پہلے آزادکیا۔‘‘

إبراهيم في العبد بين اثنين فيعتق أحدهما, ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 670

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [121] بَابُ من أعتق نصف عبده · حديث 671

671 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا أعتق الرجل نصف عبده في صحته لم يعتق منه إلا ما أعتق منه, ويسعى فيما لم يعتق منه. قال محمد: وهذا قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى, وأما في قولنا فإذا أعتق منه جزءا قل أو كثر عتق كله, ولم يسع له في شيء. والله سبحانه وتعالى أعلم.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص حالت صحت میں اپنے غلام کا نصف آزاد کرے تو اس کی طرف سے وہی آزاد ہوگا جو اس نے آزاد کیا اور جو آزاد نہیں ہوا اس کے لئے وہ محنت کرے ۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے لیکن ہمارے نزدیک جب اس کی ایک جز بھی آزاد ہوگئی تو پورا غلام آزاد ہو گیا وہ جز کم ہو یا زیادہ اب وہ اس کے لئے کوئی کوشش(محنت مزدوری) نہیں کرے گا۔‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 671

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [122] بَابُ مملوك بين رجلين كاتب أحدهما نصيبه · حديث 672

672 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, حدثنا حماد, عن إبراهيم, أنه قال في مملوك بين شريكين قال: لا تجوز مكاتبة أحدهما إلا بإذن شريكه. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے اس غلام کے بارے میں فرمایا جو دوشریکوں کے درمیان ہوفر ماتے ہیں کہ جب تک دوسرا شر یک اجازت نہ دے کوئی ایک اسے مکا تب نہیں بنا سکتا۔‘‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← لا تجوز مكاتبة أحدهما إلا بإذن شريكه. ← في مملوك بين شريكين ← إبْرَاهِيمَ أَنَّهُ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 672

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [122] بَابُ مملوك بين رجلين كاتب أحدهما نصيبه · حديث 673

673 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في العبد يكون بين رجلين فيكاتب أحدهما نصيبه قال: لشريكه أن يرد المكاتبة إذا علم, وإذا كان المملوك بين اثنين فأراد أحدهما أن يكاتبه على نصيبه قال: لا تجوز مكاتبته على نصيبه إلا بإذن صاحبه. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس غلام کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو دو آدمیوں کے درمیان ( مشترک )ہوپس ان میں سے ایک اپنے حصہ کو مکاتب بنائےوہ فرماتے ہیں اس کے شریک کوحق ہے کہ جب اسے علم ہوتو اس مکاتبت کوردکر دے اور جب غلام دوآ دمیوں کے درمیان ہو پس ان میں سے ایک ارادہ کرے کہ وہ اپنے حصے کومکا تب بنائے تو وہ اپنے حصے کے غلام کو بھی اپنے ساتھی کی اجازت کے بغیر مکاتب نہیں بناسکتا۔‘‘ حضرت امام محمدرحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 673

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [123] بَابُ مكاتبة المكاتب · حديث 674

674 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه في المكاتب قال: يعتق منه بقدر ما أدى, ويرق منه بقدر ما عجز.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ اور وہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مکاتب کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں وہ جس قد رقم ادا کرے اس کے مطابق آزاد ہو جائے گا اور جس سے عاجز ہو جائے اس کے مطابق ہی رہے گا۔“

يعتق منه بقدر ما أدى, ويرق منه بقدر ما عجز. ← علي بن أبي طالب في المكاتب ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 674

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [123] بَابُ مكاتبة المكاتب · حديث 675

675 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه في المكاتب قال: إذا أدى قيمة رقبته فهو غريم.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مکاتب کے بارے میں روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں جب وہ اپنی قیمت ادا کر دے تو اب وہ قرض خواہ ہے۔“

«إِذَا أَدَّى قِيمَةَ رَقَبَتِهِ فَهُوَ غَرِيمٌ» ← عبد الله بن مسعود في المكاتب ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 675

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [123] بَابُ مكاتبة المكاتب · حديث 676

676 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن زيد بن ثابت رضي الله عنه في المكاتب قال: هو مملوك ما بقي عليه شيء من مكاتبته. قال محمد: وقول زيد رضي الله عنه أحب إلينا وإلى أبي حنيفة في المكاتب من قول علي, وعبد الله رضي الله عنهما. وقال أبو حنيفة: وهو قول عائشة رضي الله عنها فيما بلغنا. وبه نأخذ.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مکاتب کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب تک اس کی مکاتبت سے کچھ رقم بھی باقی رہے وہ غلام ہی رہے گا۔‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت زید رضی اللہ عنہ کا بھی یہی قول ہے اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک حضرت علی المرتضیٰ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہا کے قول سے زیادہ پسند یدہ ہے۔‘‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں جس طرح ہم تک بات پہنچی ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا قول بھی یہی ہے۔‘‘

زيد بن ثابت في المكاتب ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 676

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [123] بَابُ مكاتبة المكاتب · حديث 677

677 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن علي بن أبي طالب, وعبد الله بن مسعود رضي الله عنهما, وشريح أنهم كانوا يقولون: إذا مات المكاتب وترك وفاء أخذ مما ترك ما بقي عليه من مكاتبته فدفع إلى مولاه, وصار ما بقي بعده لورثة المكاتب. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت علی بن ابی طالب اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت شریح رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں یہ سب حضرات فرماتے ہیں جب مکاتب مر جائے اور ادائیگی چھوڑ جائے تو اس کے ترکہ میں سے اتنی رقم لی جائے جو اس کی مکاتبت سے باقی ہے اور وہ اس کے مولیٰ کو دی جائے اور جو باقی بچ جائے وہ مکاتب کے وارثوں کا ہوگا ۔‘‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

عبد الله بن مسعود وشريح ← عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 677

chevron_left Previous
1…505152…77
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter