Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [30] بَابُ من تزوج في الشرك ثم أسلم · حديث 414

414 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الذي يتزوج في الشرك ويدخل بامرأته, ثم أسلم بعد ذلك, ثم يزني, أنه لا يرجم حتى يحصن بامرأة مسلمة. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص حالت شرک میں نکاح کر کے جماع بھی کرے پھر اس کے بعد اسلام قبول کرے پھر زنا کا مرتکب ہو تو اسے رجم نہ کیا جائے حتی کہ وہ مسلمان عورت سے ( نکاح کر کے ) محسن ہو ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اللہ کا بھی یہی قول ہے۔“

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 414

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [30] بَابُ من تزوج في الشرك ثم أسلم · حديث 415

415 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا كانا يهوديين, أو نصرانيين فأسلم الزوج فهما على نكاحهما, أسلمت المرأة أو #396# لم تسلم, فإذا أسلمت المرأة عرض على الزوج الإسلام, فإن أسلم أمسكها بالنكاح الأول, وإن أبى أن يسلم فرق بينهما. فإن كانا مجوسيين فأسلم أحدهما عرض على الآخر الإسلام, فإن أسلم كانا على نكاحهما الأول, فإن أبى إن يسلم فرق بينهما. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب دو یہودی ( مرد و عورت ) ہو یا دو عیسائی ( مردوعورت ) ہوں اور خاوند اسلام قبول کرے تو دونوں نکاح پر برقرار رہیں گے عورت اسلام قبول کرے یا نہ کرے اور اگر عورت اسلام قبول کر لے تو پہلے نکاح کے ساتھ برقرار رہیں گے اور اگر اسلام لانے سے انکار کرے تو ان دونوں کے درمیان تفریق کر دی جائے اور اگر دونوں مجوسی (ستارہ پرست ) ہوں اور ان میں سے ایک اسلام قبول کر لے تو دونوں پہلے نکاح پر برقرار رہیں گے اور اگر اسلام قبول کرنے سے انکار کرے تو دونوں میں تفریق کر دی جائے ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان تمام باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 415

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [30] بَابُ من تزوج في الشرك ثم أسلم · حديث 416

416 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أنه سئل عن #397# اليهودي واليهودية يسلمان, أو النصراني والنصرانية, قال: هما على نكاحهما لا يزيدهما الإسلام إلا خيرا. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں ان سے پوچھا گیا کہ یہودی مرد و عورت یا عیسائی مرد و عورت اسلام قبول کریں (تو کیا حکم ہے ) فرمایا وہ پہلے نکاح پر برقرار رہیں گے اسلام تو بھلائی ہی بڑہاتا ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← هما على نكاحهما لا يزيدهما الإسلام إلا خيرا. ← اليهودي واليهودية يسلمان, أو النصراني والنصرانية, ← إبْرَاهِيمَ أَنَّهُ سُئِلَ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 416

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [30] بَابُ من تزوج في الشرك ثم أسلم · حديث 417

417 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا أسلم الرجل قبل أن يدخل بامرأته وهي مجوسية عرض عليها الإسلام, فإن أسلمت فهي امرأته, وإن أبت أن تسلم فرق بينهما ولم يكن لها مهر؛ لأن الفرقة جاءت من قبلها, وإذا أسلمت قبل زوجها ولم يدخل بها عرض على الزوج الإسلام فإن أسلم فهي امرأته, وإن أبى فرق بينهما, وكانت تطليقة بائنا, وكان لها نصف الصداق. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى. إذا جاءت الفرقة من قبل الزوج كان ذلك طلاقا, وكان لها نصف الصداق؛ لأنه هو الذي أبى الإسلام, وإذا كانت المرأة هي التي أبت الإسلام فالفرقة من قبلها فلا شيء لها من الصداق, وليست فرقتها بطلاق.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی مجوسیہ عورت سے جماع کرنے سے پہلے مسلمان ہو جائے تو اس عورت کو اسلام کی دعوت دی جائے اگر وہ اسلام قبول کر لے تو اس کی بیوی رہے گی اور اگر اسلام لانے سے انکار کر دے تو دونوں کے درمیان تفریق کر دی جائے اور اس کے لئے مہر نہیں ہوگا کیونکہ یہ جدائی عورت کی جانب سے آئی ہے اور جب وہ (عورت) خاوند سے پہلے اسلام قبول کر لے اور اس نے اس سے جماع بھی نہ کیا ہوتو خاوند کو اسلام کی دعوت دی جائے اگر وہ اسلام قبول کر لے تو یہ اس کی بیوی شمار ہوگی اور اگر وہ انکار کرے تو دونوں میں جدائی کر دی جائے یہ طلاق بائن ہو گی اور عورت کے لئے آدھا مہر ہوگا۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان سب باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے کہ جب جدائی خاوند کی جانب سے ہو تو یہ طلاق ہوگی اور عورت کے لئے نصف مہر ہوگا کیونکہ اسی ( خاوند ) نے اسلام (لانے ) سے انکار کیا ہے اور جب عورت اسلام ( لانے ) سے انکار کرے تو تفریق اس کی جانب سے ہوگی اوراسے مہر میں کچھ بھی نہیں ملے گا اور یہ تفریق طلاق نہیں ہوگی ۔ ‘‘

إذا أسلم الرجل قبل ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 417

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [30] بَابُ من تزوج في الشرك ثم أسلم · حديث 418

418 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا جاءت الفرقة من قبل الرجل فهي طلاق, وإذا جاءت من قبل المرأة فليست بطلاق، فإن كان دخل بها فلها المهر كاملا, وإن لم يكن دخل بها فلا صداق لها إن كانت الفرقة من قبلها. #398# قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى إلا في خصلة واحدة, فإن أبا حنيفة قال: إذا ارتد الزوج عن الإسلام بانت المرأة منه, ولم يكن ذلك طلاقا, وأما في قولنا فهو طلاق, وهو قول إبراهيم.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا جب تفریق مرد کی جانب سے ہوتو یہ طلاق ہے اور جب عورت کی طرف سے ہوتو یہ طلاق نہیں ہے اور اگر جماع کرے تو پورا مہر ہوگا اور اگر جماع نہ کرے تو عورت کے لئے مہر نہیں ہوگا اگر جدائی کا باعث وہ (عورت) ہو ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان تمام باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے البتہ امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ (ان میں سے ) ایک بات کا انکار کر تے ہیں وہ فرماتے ہیں جب خاوند اسلام سے پھر جائے ( مرتد ہو جائے ) تو عورت اس سے جدا ہو جائے گی اور طلاق نہیں ہوگی لیکن ہمارے نزدیک یہ طلاق ہے اور حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 418

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [31] بَابُ الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها, أو تعتق · حديث 419

419 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يتزوج الأمة ثم يطلقها واحدة ثم يشتريها قال: يطؤها, وإن أعتقها فله أن يتزوجها, إن طلقها اثنتين ثم اشتراها فلا تحل له حتى تنكح زوجا غيره. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو کسی لونڈی ہے نکاح کرتا ہے پھر اسے ایک طلاق دے کر خرید لیتا ہے تو وہ فرماتے ہیں وہ اس سے (بطور لونڈی ) جماع کر سکتا ہے اور اگر آزاد کرے تو اس کے لئے اس سے نکاح کرنا جائز ہے اور گر دو طلاقیں دینے کے بعد خریدے تو جب تک وہ کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے اس کے لئے حلال نہیں ہوگا ۔ ‘‘ ( طلالہ ضروری ہے ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان سب باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 419

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [31] بَابُ الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها, أو تعتق · حديث 420

420 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم: إذا طلق الحر الأمة تحته فإنها تبين بتطليقتين, وعدتها حيضتان إن كانت تحيض, فإن لم تكن تحيض فشهر ونصف, ولا تحل له حتى تنكح زوجا غيره, وإن طلق العبد امرأته وهي حرة بانت منه بثلاث, وعدتها ثلاث حيض إن كانت تحيض, فإن لم تكن تحيض فعدتها ثلاث أشهر. #399# قال محمد: وبهذا كله نأخذ, الطلاق بالنساء, والعدة بالنساء, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب آزاد آدمی اپنی بیوی کو جوکسی کی لونڈی ہے طلاق دے تو وہ دو طلاقوں سے جدا ہو جاتی ہے اور اس کی عدت دو حیض ہیں اگر اسے حیض آتا ہے اور اگر حیض نہ آ تا ہو تو ڈیڑھ مہینہ عدت ہے اور جب تک وہ کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے اس ( پہلے خاوند کے لئے ) حلال نہیں ہوگی اور اگر غلام اپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ (عورت) آزاد ہوتو وہ تین طلاقوں سے بائن (جدا) ہوتی ہے اور اس کی عدت تین حیض ہیں اگر اسے حیض نہ آ تا ہو تو اس کی عدت تین مہینے ہے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان سب باتوں کو اختیار کرتے ہیں طلاق ( کی تعداد ) اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 420

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [31] بَابُ الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها, أو تعتق · حديث 421

421 - محمد قال: أخبرنا إبراهيم بن يزيد المكي قال: سمعت عطاء بن أبي رباح يقول: قال علي بن أبي طالب رضي الله عنه: الطلاق بالنساء والعدة. فبهذا نأخذ, نقول: إذا كانت المرأة حرة فطلاقها ثلاث تطليقات, وعدتها ثلاث حيض إن كان زوجها حرا, أو عبدا, وإن كانت أمة فطلاقها اثنتان, وعدتها حيضتان إن كان زوجها حرا أو عبدا.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت ابراہیم بن یزید المکی رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت عطا بن ابی رباح رحمتہ اللہ علیہ سے سنا وہ فرماتے ہیں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا طلاق ( کی تعداد ) اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے ۔ ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب عورت آزاد ہو تو اس کی طلاق ( طلاق مغلظہ ) تین طلاقیں ہیں اور اس کی عدت تین حیض ہیں اس کا خاوند آزاد ہو یا غلام ہو اور اگر عورت لونڈی ہو تو اس کی طلاق دو طلاقیں اور اس کی عدت دو حیض ہیں ۔خاوند آزاد ہو یا غلام ہو۔“

عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّيُّ ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 421

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [31] بَابُ الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها, أو تعتق · حديث 422

422 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يتزوج الأمة فتعتق قال: تخير فإن اختارت زوجها فهي امرأته, وإن اختارت نفسها فليس له عليها سبيل, وإن مات وقد اختارته فعدتها أربعة أشهر وعشر, #400# ولها الميراث, وإن مات وقد اختارت نفسها فعدتها ثلاث حيض, ولا ميراث لها. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں اس شخص کے بارے میں جو کسی لونڈی سے نکاح کرتا ہے پھر لونڈی کو آزاد کر دیا جاتا ہے ‘ اس کو اختیار ہوگا اگر اپنے خاوند کو اختیار کر لے تو یہ اس کی بیوی ہے اور اگر اپنے آپ کو اختیار کرے تو اس شخص کا اس سے کوئی تعلق نہیں رہے گا ۔ ‘‘ اور اگر اس صورت میں جب اس نے خاوند کو اختیار کیا تھا خاوند مر جائے تو اس کی عدت چار مہینے دس دن ہوگی اور اس ( عورت ) کو وراثت ملے گی اور اگر خاوند مر جائے جب کہ عورت نے اپنے آپ کو اختیار کیا ہوتو اس کی عدت تین حیض ہوں گے اور اسے وراثت نہیں ملے گی ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان سب باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 422

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [31] بَابُ الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها, أو تعتق · حديث 423

423 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا أعتقت المملوكة ولها زوج خيرت, فإن اختارت زوجها فهما على نكاحهما, فإن كان دخل بها فلها الصداق لمولاها, وإن اختارت نفسها ولم يدخل بها فرق بينهما, ولم يكن لها صداق ولا لمولاها؛ لأن الفرقة جاءت من قبلها, ولم تكن فرقتها طلاقا, ولها أن تتزوج من يومها إن شاءت. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب لونڈی کو آزاد کیا جائے اور اس کا خاوند ہوتو اسے (لونڈی کو ) اختیار ہوگا اگر وہ اپنے خاوند کو اختیار کرے تو ان کا نکاح برقرار رہے گا اب اگر وہ اس سے جماع کر چکا ہے تو اس کے لئے مہر ہو گا جو اس کے آقا کو ملے گا اور اگر وہ اپنے آپ کو اختیار کرتی ہے اور اس نے اس سے جماع بھی نہیں کیا تو دونوں میں تفریق کر دی جائے اور اسے مہر نہیں ملے گا اور نہ ہی اس کے مالک کو ملے گا۔ کیونکہ یہ تفریق عورت کی جانب سے آئی ہے اور یہ طلاق نہیں ہے اور اس عورت کے لئے جائز ہے کہ اگر چاہے تو اسی دن نکاح کر لے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان سب باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 423

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [31] بَابُ الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها, أو تعتق · حديث 424

424 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الأمة يموت #401# عنها زوجها فتعتق في عدتها: إنها تعتد عدة الأمة ولا ترث, فإن طلقها تطليقتين ثم أعتقت اعتدت عدة الأمة. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جس لونڈی کا خاوند مر جائے پس وہ عدت کے دوران آزاد کر دی جائے تو وہ لونڈی والی عدت گزارے اور وہ وارث نہیں ہوگی اور اگر وہ اسے دو طلاقیں دے پھر اسے آزاد کیا جائے تو وہ لونڈی والی عدت گزارے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان سب باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 424

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [31] بَابُ الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها, أو تعتق · حديث 425

425 - محمد وأسد قالا: أخبرنا أبو حنيفة, عن سلمة بن كهيل, عن المستورد بن الأحنف, عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه: أن رجلا أتاه فقال: إني تزوجت وليدة لعمي, فولدت لي جارية, وإن عمي يريد بيعها, فقال: كذب ليس له ذلك. قال محمد: وبه نأخذ, ليس له أن يبيع, من ملك ذا رحم محرم فهو حر.

حضرت محمد رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت اسد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘‘ وہ حضرت سلمہ۔۔۔۔ رحمتہ اللہ علیہ سے وہ مستورد بن احنف رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے کہا میں نے اپنے چچا کی لونڈی سے نکاح کیا اور اس سے میرے لئے ایک بچی پیدا ہوئی اور میرا چچا اسے (اس بچی ) کو فر وخت کرنے کا ارادہ کرتا تو انہوں نے فرمایا وہ جھوٹ کہتا ہے اسے اس بات کا حق نہیں ہے۔“ ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں وہ اسے بیچ نہیں سکتا جوشخص کسی زی رحم محرم کا مالک ہوتو وہ آزاد ہے۔“

كذب ليس له ذلك. ← إني تزوجت وليدة لعمي, فولدت لي جارية, وإن عمي يريد بيعها, ← عبد الله بن مسعود أن رجلا أتاه ← الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ ← سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ← أبو حنيفة ← محمد وأسد

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 425

chevron_left Previous
1…293031…77
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter