Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [21] بَابُ ما يحل للعبد من التزويج · حديث 390

390 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: ليس للعبد أن يتزوج إلا حرتين, أو مملوكتين. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں غلام صرف دو آزاد عورتوں یا دو لونڈیوں سے نکاح کر سکتا ہے ۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← ليس للعبد أن يتزوج إلا حرتين, أو مملوكتين. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 390

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [21] بَابُ ما يحل للعبد من التزويج · حديث 391

391 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: لا يحل للعبد أن يتسرى, ولا يحل له فرج إلا بنكاح يزوجه مولاه. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں غلام کے لئے کسی کو لونڈی کے طور پر رکھنا جائز نہیں اور اس کے لئے کسی (عورت) سے جماع بھی جائز نہیں البتہ یہ کہ اس کا مالک اس کا نکاح کرے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

لا يحل للعبد ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 391

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [21] بَابُ ما يحل للعبد من التزويج · حديث 392

392 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا إسماعيل بن أمية المكي, عن سعيد بن أبي سعيد المقبري, عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: لا يحل فرج من المملوكات إلا من باع, أو وهب, أو تصدق, أو أعتق جاز, يعني بذلك المملوك. قال محمد: وبه نأخذ يعني أن المملوك لا يحل له فرج إلا بنكاح, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے اسماعیل بن امیہ المکی رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت سعید بن ابی سعید مقبری رحمتہ اللہ علیہ سے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں لونڈیوں کی شرمگاہیں اس کے لئے جائز ہیں جوان کو خرید لے یا لونڈی کو ہبہ کیا جائے یا صدقہ کیا جائے یا غلام کو آزاد کیا جائے تو لونڈی سے جماع کر سکتا ہے۔ ‘‘ ! حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں مطلب یہ ہے کہ مملوک ( غلام) کے لئے نکاح کے علاوہ جماع کرنا جائز نہیں ‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

ابْنِ عُمَرَ ← سَعِیْدِ بْنِ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْمَقْبُرِیِّ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ الْمَكِّيِّ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 392

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [21] بَابُ ما يحل للعبد من التزويج · حديث 393

393 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: لا يصلح للعبد أن يتسرى, ثم تلا هذه الآية: {إلا على أزواجهم أو ما ملكت أيمانهم} , فليست له بزوجة ولا ملك يمين. #381# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں غلام کسی کولونڈی نہیں بنا سکتا پھر انہوں نے یہ آیت کریمہ پڑھی . الا على ازواجهم او ما ملكت ايما نهم( سورۃ المومنون آیت ۶ ) مگر جو ان کی بیویاں ہیں یا ان کی ملک میں ہوں تو اس کے لئے نہ یہ بیوی ہے اور نہ ہو لونڈی ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

لا يصلح للعبد ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 393

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [21] بَابُ ما يحل للعبد من التزويج · حديث 394

394 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في العبد إذا زوجه مولاه فالطلاق بيد العبد, وإذا تزوج العبد بغير إذن مولاه فالطلاق بيد مولاه, ويأخذ من المرأة ما أخذت من عبده. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں اس غلام کے بارے میں کہ جب اس کا مالک اس کا نکاح کرے تو طلاق (اسی ) غلام کے اختیار میں ہے اور جب غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو طلاق کا اختیار اس کے مالک کو ہوگا اور وہ عورت سے لے لے جو کچھ اس نے اس کے غلام سے لیا ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 394

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [21] بَابُ ما يحل للعبد من التزويج · حديث 395

395 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا تزوج العبد بغير إذن مولاه فنكاحه فاسد, وإن أذن له بعد ما تزوج فنكاحه ثابت. #382# قال محمد: وبه نأخذ, وإنما يعني بقوله: إن إذن له بعدما تزوج يقول: إن أجاز ما صنع فهو جائز, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو اس کا نکاح فاسد ہے اور اگر وہ اسے نکاح کرنے کے بعد اجازت دے تو یہ ثابت ہو جائے گا۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور نکاح کرنے کے بعد اجازت دینے کا مطلب یہ ہے کہ کہے جو کچھ غلام نے کہا وہ درست ہے تو جائز ہو جائے گا۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 395

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [22] بَابُ الرجل يزوج أم ولده · حديث 396

396 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: ولد أم الولد من غير سيدها إذا ولدته وهي أم ولد بمنزلتها. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں۔“ ام ولد کی اس کے آقا کے علاوہ کسی سے اولاد جب وہ اسے جنے اور وہ ام ولد ہو تو وہ ( حکم میں ) اسی کی طرح ہے ۔ ‘‘ ( جو حکم ام ولد کا ہے وہی اس کی اولا دکا ہے ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت اما ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← ولد أم الولد من غير سيدها إذا ولدته وهي أم ولد بمنزلتها. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 396

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [22] بَابُ الرجل يزوج أم ولده · حديث 397

397 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يزوج أم ولده عبدا فتلد أولادا ثم يموت, قال: هي حرة وأولادها أحرار, وهي بالخيار إن شاءت كانت مع العبد, وإن شاءت لم تكن. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى, ولها الخيار أيضا وإن كانت تحت حر.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنی ام ولد کا نکاح کسی غلام سے کرے پھر اس عورت کے ہاں اولاد پیدا ہو پھر وہ شخص ( مالک ) مر جائے تو وہ عورت آزاد ہو گی اس کی اولاد بھی آزاد ہو گی اور عورت کو اختیار حاصل ہو گا چاہے تو اس کے غلام کے ساتھ رہے اور چاہے تو نہ رہے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور اگر وہ کسی آزاد کے نکاح میں ہوتب بھی اسے اختیار ہوگا۔ ‘‘

إبراهيم في الرجل يزوج أم ولده عبدا فتلد أولادا ثم يموت, ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 397

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [23] بَابُ الرجل يتزوج وبه العيب, والمرأة · حديث 398

398 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم, أنه قال في الرجل يتزوج وهو صحيح, أو يتزوج وبه بلاء لم يخبر امرأته, ولا أهلها إنها امرأته أبدا, لا يجبر على طلاقها. قال: وإن تزوجها وهي هكذا فهي بتلك المنزلة. قال محمد: وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى, وأما في قولنا فإن كانت المرأة بها العيب فالقول ما قال أبو حنيفة, وإن كان الرجل به العيب فكان عيبا يحتمل فالقول عندنا ما قاله أبو حنيفة رحمه الله تعالى, وإن كان عيبا لا يحتمل فهو بمنزلة المجبوب والعنين, تخير امرأته فإن شاءت أقامت معه, وإن شاءت فارقته.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جو طلاق پر مجبور نہیں کیا جائے گا ‘ حالت صحت میں نکاح کرتا ہے یا نکاح کرتے وقت اس میں کوئی خرابی ہے تو اس کی بیوی یا اس کے گھر والوں کو کوئی اختیار نہیں ہوگا وہ ہمیشہ کے لئے اس کی بیوی اور اس شخص کو طلاق پر مجبور نہیں کیا جائے گا ‘ وہ فرماتے ہیں اگر نکاح کے وقت عورت کی یہ حالت ہو تو اس کا بھی یہی حکم ہے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“ اور ہمارا یہ کہنا کہ عورت میں عیب ہوتو اس میں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہ قول معتبر ہے فرماتے ہیں اگر مرد میں عیب ہو اور وہ قابل برداشت ہو تو اس سلسلے میں ہمارے نز دیک حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے قول پر عمل ہو گا اور اگر وہ عیب قابل برداشت نہ وہ تو وہ محبوب اور عنین کی طرح ہے عورت کو اختیار ہوگا اگر چاہے تو اس کے ساتھ رہے اور اگر چاہے تو علیحدگی اختیار کر لے ۔ ‘‘

إبْرَاهِيمَ أَنَّهُ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 398

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [23] بَابُ الرجل يتزوج وبه العيب, والمرأة · حديث 399

399 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يتزوج المرأة وبها عيب أو داء: إنها امرأته, طلق أو أمسك, ولا تكون في هذا بمنزلة الإماء أن يردها من عيب, وقال: أرأيت لو كان بالرجل عيب أكان لها أن ترده؟ قال محمد: وبه نأخذ؛ لأن الطلاق بيد الزوج إن شاء طلق, وإن شاء #384# أمسك ألا ترى أنه لو وجدها رتقاء لم يكن له خيار؛ لأن الطلاق بيده, ولو وجدته مجبوبا كان لها الخيار, لأن الطلاق ليس بيدها, وكذلك إذا وجدته مجنونا موسوسا يخاف عليها قتله, أو وجدته مجذوما منقطعا لا تقدر على الدنو منه, وأشباه هذا من العيوب التي لا تحتمل, فهذا أشد من العنين والمجبوب, وقد جاء في العنين أن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: إنها تؤجل سنة ثم تخير، وجاء أيضا في الموسوس أثر عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه أنه أجلها ثم خيرها, وكذلك العيوب التي لا تحتمل هي أشد من المجبوب والعنين.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ کوئی شخص ایسی عورت سے نکاح کرے جس میں کوئی عیب یا بیماری ہو تو وہ اس کی بیوی رہے گی چاہے طلاق دے چاہے روک لے یہ لونڈیوں کی طرح نہیں ہوگی کہ عیب کی وجہ سے واپس کر دے ۔“ اور فرماتے ہیں بتاؤ اگر مرد میں عیب ہوتو عورت کو اسے رد کرنے کا حق ہے؟ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں کیونکہ طلاق کا اختیار مرد کو حاصل ہوتا ہے چاہے تو طلاق دے اور چاہے تو روک لے کیا تم نہیں دیکھتے اگر وہ اسے یوں پائے کہ اس سے جما ع ممکن نہ ہوتو مر د ( رد کرنے کا ) کواختیار نہیں ہوتا کیونکہ اس کو طلاق کا حق حاصل ہے اور اگر عورت اس کو مجبوب پائے تو ( اس عورت ) کو اختیار ہے کیونکہ اسے طلاق ( دینے ) کا اختیار نہیں ہے اس طرح جب عورت اپنے خاوند کو پاگل یا وسوسوں کا شکار پائے اور قتل کرنے کا خوف ہو یا وہ کوڑھ کا ہو یعنی عورت کے پاس جانے کے قابل نہ ہو یاس قسم کا کوئی اور ناقابل برداشت عیب ہوتو یہ عنین اور محبوب سے بھی زیادہ سخت ہو اور عنین کے بارے میں آیا ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا اسے ایک سال کی مہلت دی جائے علاج وغیرہ کرائے پھر عورت کو اختیار ہو گا۔ ‘‘ وسوسوں کے شکار آدمی کے بارے میں بھی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے اسے مہلت دی عورت کو اختیار دیا گیا اسی طرح وہ عیب جو نا قابل برداشت ہیں تو و شخص محبوب اور عنین سے زیادہ سخت ہے۔ ‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 399

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [23] بَابُ الرجل يتزوج وبه العيب, والمرأة · حديث 400

400 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل, يتزوج المرأة فيجدها مجذومة, أو برصاء, قال: هي امرأته, إن شاء طلق, وإن شاء أمسك. #385# قال محمد: وبه نأخذ, لأن الطلاق بيده.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جوشخص کسی عورت سے نکاح کرے پس اس کو کوڑھ کی مریضہ پائے یا برص ( جسم پر سفید ) دانے تو فرمایا وہ اس کی بیوی ہے چاہے اسے طلاق دے اور چاہےتو روک لے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں کیونکہ طلاق کا اختیارتو اسی (مرد) کو ہے۔ ‘‘

محمد: وبه نأخذ, لأن الطلاق بيده. ← هي امرأته, إن شاء طلق, وإن شاء أمسك. ← إبراهيم في الرجل, يتزوج المرأة فيجدها مجذومة, أو برصاء, ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 400

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [24] بَابُ ما نهي عنه من التزويج واستئمار البكر · حديث 401

401 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة رحمه الله تعالى قال: حدثنا عبد الملك بن عمير, عن رجل من أهل الشام, عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: أتاه رجل فقال: يا رسول الله, أتزوج فلانة؟ فنهاه عنها, ثم أتاه ثلاث مرات فنهاه, ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: سوداء ولود أحب إلي من حسناء عاقر, إني مكاثر بكم الأمم, حتى أن السقط يظل محبنطئا يقال له: ادخل الجنة فيقول: لا حتى يدخل أبواي.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے عبد الملک بن عمیر رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ شام کے ایک شخص سے اور وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں فلاں عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہوں آپ نے اسے روک دیا پھر تین مرتبہ حاضر ہوا تو آپ نے اسے منع فرما دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سیاہ رنگ کی بچے جننے والی مجھے خوبصورت بانجھ کے مقابلے میں پسند ہے ‘ بیشک میں باقی امتوں کے مقابلے میں تمہا ری کثرت پر فخر کروں گاحتیٰ کہ نا تمام بچہ رک جائے گا اس سے کہا جائے گا جنت میں داخل ہو جاؤ تو وہ کہے گا نہیں حتی کہ میرے ماں باپ داخل ہوں ۔ ‘‘

أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: ← النَّبِيِّ ← رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← أبو حنيفة تعالى ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 401

chevron_left Previous
1…272829…77
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter
135. Chapter
136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
192. Chapter
193. Chapter
194. Chapter
195. Chapter
196. Chapter
197. Chapter
198. Chapter
199. Chapter
200. Chapter
201. Chapter
202. Chapter
203. Chapter
204. Chapter
205. Chapter
206. Chapter
207. Chapter
208. Chapter
209. Chapter
210. Chapter
211. Chapter
212. Chapter
213. Chapter
214. Chapter
215. Chapter
216. Chapter
217. Chapter
218. Chapter
219. Chapter
220. Chapter
221. Chapter
222. Chapter
223. Chapter
224. Chapter
225. Chapter
226. Chapter
227. Chapter
228. Chapter
229. Chapter
230. Chapter
231. Chapter
232. Chapter
233. Chapter
234. Chapter
235. Chapter
236. Chapter
237. Chapter
238. Chapter
239. Chapter
240. Chapter
241. Chapter
242. Chapter
243. Chapter
244. Chapter
245. Chapter
246. Chapter
247. Chapter
248. Chapter
249. Chapter
250. Chapter
251. Chapter
252. Chapter
253. Chapter
254. Chapter
255. Chapter
256. Chapter
257. Chapter
258. Chapter
259. Chapter
260. Chapter
261. Chapter
262. Chapter
263. Chapter
264. Chapter
265. Chapter
266. Chapter
267. Chapter
268. Chapter
269. Chapter
270. Chapter
271. Chapter
272. Chapter
273. Chapter
274. Chapter
275. Chapter
276. Chapter
277. Chapter
278. Chapter
279. Chapter
280. Chapter
281. Chapter
282. Chapter
283. Chapter
284. Chapter
285. Chapter
286. Chapter
287. Chapter
288. Chapter
289. Chapter
290. Chapter
291. Chapter
292. Chapter
293. Chapter
294. Chapter
295. Chapter
296. Chapter
297. Chapter
298. Chapter
299. Chapter
300. Chapter
301. Chapter
302. Chapter
303. Chapter
304. Chapter
305. Chapter
306. Chapter