Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [18] بَابُ الشفاعة · حديث 378

378 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن سلمة بن كهيل, عن أبي الزعراء, عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: يعذب الله قوما من أهل الإيمان بذنوبهم, ثم يخرجهم بشفاعة محمد صلى الله عليه وسلم حتى لا يبقى في النار إلا من ذكر الله: {ما سلككم في سقر. قالوا لم نك من المصلين. ولم نك نطعم المسكين. وكنا نخوض مع الخائضين. وكنا نكذب بيوم الدين. حتى أتانا اليقين. فما تنفعهم شفاعة الشافعين}.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت سلمہ بن کھیل سے وہ ابوالزعراء رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے میں اللہ تعالی ٰ اہل ایمان میں سے ایک جماعت کو ان کے گناہوں کی وجہ سے عذاب دے گا پھر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے ان کو نکالے گا حتی کہ جہنم میں صرف وہ لوگ رہ جائیں گے جن کا ذکر اللہ تعالی ٰنے آیت میں کیا۔ ما سلككم في سقر۔ قالوا لم نك من المصلين۔ ولم نك نطعم المسكين۔ وكنا نخوص مع الخائضين وكنا نكذب بيوم الدين حتى أتانا اليقين ۔ فما تنفعهم شفاعة الشافعين۔ تمہیں جہنم میں کونسی بات لے گی ؟ وہ کہیں گے ہم نمازیوں میں سے نہیں تھے اور مسکین کو کھا نا نہیں کھلاتے تھے اور اہل باطل کے ساتھ باطل میں مشغول ہوتے تھے اور ہم قیامت کے دن کو جھٹلاتے تھے حتی کہ ہمارے پاس موت آ گئی پس شفاعت کر نے والوں کی شفاعت نے ان کو کوئی نفع نہ دیا ۔ ‘‘

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أَبِي الزَّعْرَاءِ ← سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 378

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [18] بَابُ الشفاعة · حديث 379

379 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن عطية العوفي, عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار, قال: وسألته عن هذه الآية {ومن اليل فتهجد به نافلة عسى أن يبعثك ربك مقاما محمودا} قال: المقام المحمود الشفاعة, قال: يعذب الله قوما من أهل الإيمان بذنوبهم, ثم يخرجهم بشفاعة محمد صلى الله عليه وسلم, فيؤتى بهم نهرا يقال له الحيوان, فيغتسلون فيه غسل الثعارير, ثم يدخلون الجنة, فيسمون الجهنميين, ثم يطلبون إلى الله, فيذهب ذلك الاسم عنهم.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت عطیہ عوفی رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کر تے ہیں وہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار ۔جوشخص جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھے اسے اپنا ٹھکانہ جہنم بنانا چاہئے ۔ ‘‘فرماتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں پوچھا۔ومن اليل فتهجد به نافلة لك عسى أن يبعثك ربک مقاما محمودا۔ اور رات کے وقت تہجد کی نماز پڑھیں یہ آپ کے لئے (فرائض سے ) زائد نماز ہے یقینا ً آپ کا رب آپ کو مقام محمود پر فائز کرے گا۔ ‘‘ تو آپ نے فرمایا مقام محمود سے شفاعت مراد ہے پھر فرمایا اللہ تعالی ٰاہل ایمان میں سے ایک جماعت کو ان کے گناہوں کی وجہ سے عذاب دے گا ۔ ‘‘ پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے ان کو نکالے گا اور ان کو ایک نہر پر لایا جائے گا جسے ’’ حیوان ‘‘ کہا جاتا ہے ( یعنی آب حیات ) اور ان کو چھوٹی ککڑیوں ( خربوزہ ) کی طرح غسل دیا جائے گا پھر جنت میں داخل کیا جائے گا تو ان کے جہنمیوں کے نام سے پکارا جائے گا ( جہنمی کہا جائے گا ) پھر وہ اللہ تعالی ٰسے مطالبہ کریں تو پھر وہ ان سے اس نام کو لے جائے گا۔ ‘‘

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِّيَةَ الْعَوْفِيِّ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 379

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [18] بَابُ الشفاعة · حديث 380

380 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن شداد بن عبد الرحمن, عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه, بمثل ذلك.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ شداد بن عبدالرحمن رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اس کی مثل روایت کرتے ہیں۔

أبي سعيد الخدري بمثل ذلك. ← شداد بن عبد الرحمن, ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 380

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [18] بَابُ الشفاعة · حديث 381

381 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن يزيد بن صهيب الذي يقال له الفقير, عن جابر بن عبد الله الأنصاري رضي الله عنه قال: سألته عن الشفاعة, فقال: يعذب الله قوما من أهل الإيمان, ثم يخرجهم بشفاعة محمد صلى الله عليه وسلم قال: قلت له: فأين قول الله: {يريدون أن يخرجوا من النار وما هم بخارجين منها ولهم عذاب مقيم} فقال لي: هذه في الذين كفروا, اقرأ ما قبلها.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت یزید بن صہیب رحمتہ اللہ علیہ سے ( جن کوفقیر کہا جاتا تھا ) روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے شفاعت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا اللہ تعالی ٰ اہل ایمان میں سے ایک قوم کو عذاب دے گا پھر ان کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے نکالے گا حضرت صہیب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے پوچھا اللہ تعالی ٰ کا یہ قول کہاں گیا۔ ‘‘ يريدون أن يخرجوا من النار وماهم بخارجين منها ولهم عذاب مقيم ( ب المائده ۳۷) وہ جہنم سے نکلنا چاہیں گے لیکن وہ اس سے نکلنے والے نہیں اوران کے لئے ہمیشہ کا عذاب ہے ۔“ فر مایا یہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو کافر ہیں اس سے پہلے کی آیت پڑھو۔ ‘‘

الشَّفَاعَةُ. ← سَأَلْتُهُ ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الأَنْصَارِيِّ ← يزيد بن صهيب الذي يقال له الفقير، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 381

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [19] بَابُ التصديق بالقدر · حديث 382

382 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا أبو الزبير, عن جابر بن عبد الله الأنصاري رضي الله عنه, عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: سأله سراقة بن مالك بن جعشم المدلجي رضي الله عنه فقال: يا رسول الله, أخبرنا عن عمرتنا هذه ألعامنا هذا أم للأبد؟ فقال: للأبد, قال: أخبرنا عن ديننا هذا كأنما خلقنا له, في أي شيء العمل؟ في شيء قد جرت به الأقلام, وثبتت به المقادير أم في شيء نستأنف فيه العمل؟ قال: في شيء قد جرت به الأقلام وثبتت به المقادير, قال: ففيم العمل يا رسول الله؟ فقال: اعملوا فكل عامل ميسر, من كان من أهل #372# الجنة يسر لعمل أهل الجنة, ومن كان من أهل النار يسر لعمل أهل النار, ثم تلا هذه الآية: {فأما من أعطى واتقى. وصدق بالحسنى. فسنيسره لليسرى. وأما من بخل واستغنى. وكذب بالحسنى. فسنيسره للعسرى}.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے ابوالزبیر رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں حضرت سراقہ بن مالک بن جعشم المدلجی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے اس عمرہ کے بارے میں ہمیں بتائیں کیا یہ اسی سال کے لئے ہے یا ہمیشہ کے لئے ہے؟ آپ نے فرمایا ہمیشہ کے لئے ہے پوچھا ہمارے دین کے بارے میں بتائے گویا کہ ہم اس کے لئے پیدا کئے گئے تو عمل کی کیا ضرورت ہے گویا یہ ایسے کام کے بارے میں ہے جس کے ساتھ قلمیں جاری ہو چکی ہیں اور اس کے ساتھ تقدیر ثابت ہو چکی ہیں ۔“ یا اس چیز میں ہے جس میں ہم عمل کا آغاز کر یں گے فرمایا اس میں جس میں قلمیں چل چکی ہیں اور تقدیریں ثابت ہو چکی ہیں پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر عمل کی کیا ضرورت ہے؟ فرمایا تم عمل کرو ہر عمل والے کے لئے عمل آسان کر دیا گیا جو آ دمی اہل جنت ہے اسے اعمال جنت کے لئے آسانی دی گئی اور جو جہنمیوں میں سے ہے اس کے لئے اہل جہنم کے کام آسان ہیں پھر یہ آیت پڑھی۔“ فاما من أعطى واتقى ۔وصـدق بالحسنى ۔ فسنيسرہ لليسرى ۔ واما من بخل واستغنى ۔وكذب بالحسنی۔ فسنيسّرہ للعشرٰي۔ تو وہ جس نے دیا اور پر ہیز گار کی اور سب سے اچھی (ملت ) کو سچ مانا تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کر دیں گے اور وہ جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنا اور سب سے اچھی (ملت ) کو جھٹلایا تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہا کریں گے۔“

سأله سراقة بن مالك بن جعشم المدلجي فقال: ← النَّبِيِّ ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الأَنْصَارِيِّ ← أَبُو الزُّبَيْرِ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 382

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [19] بَابُ التصديق بالقدر · حديث 383

383 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن عبد العزيز بن رفيع, عن مصعب بن سعد بن أبي وقاص, عن أبيه رضي الله عنه, عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما من نفس إلا قد كتب الله مدخلها, ومخرجها, وما هي لاقية. فقال رجل من الأنصار: ففيم العمل يا رسول الله؟ قال: كل من كان من أهل الجنة يسر لعمل أهل الجنة, ومن كان من أهل النار يسر لعمل أهل النار. فقال الأنصاري: الآن حق العمل.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں !ہمیں حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت عبدالعزیز بن ربیع رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت معصب بن سعد بن ابی وقاص رحمتہ اللہ علیہ سے وہ اپنے والد (حضرت سعد بن ابی وقاص رحمتہ اللہ علیہ ) سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا اللہ تعالی ٰنے ہرنفس کے داخل ہونے اور نکلنے کی جگہ اور جو کچھ اسے ملنے والا ہے (سب کچھ ) لکھ دیا ہے انصار میں سے ایک شخص نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر عمل کی کیا ضرورت ہے؟ فرمایا جو جنتی ہو گا اس کے لئے اہل جنت کے اعمال آسان کر دیئے گئے اور جو جہنمیوں میں سے ہے اس کے لئے جہنمیوں کے اعمال آسان کر دیئے گئے انصار نے کہا اب عمل ثابت ہو گیا۔“

الله مدخلها ومخرجها وما هي لاقية فقال رجل من الأنصار ففيم العمل ← مَا مِنْ نَفْسٍ إِلَّا قَدْ ← النَّبِيِّ ← أَبِيهِ ← مُصْعَبَ بْنَ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 383

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [19] بَابُ التصديق بالقدر · حديث 384

384 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا علقمة بن مرثد الحضرمي, عن يحيى بن يعمر قال: بينا نحن في مسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ رأيت ابن عمر رضي الله عنهما قاعدا في جانبه, فقلت لصاحبي: هل لك أن تأتي ابن عمر فتسأله عن القدر؟ فقال: نعم فقلت: دعني حتى أكون أنا الذي أسأله, فإني أرفق به منك, فأتيناه فقعدنا إليه فقلت له: يا أبا عبد الرحمن, إنا قوم نتقلب في هذه الأرضين, فربما قدمنا البلد به قوم يقولون: لا قدر, قال: أبلغوهم أني منهم بريء, وأني لو أجد أعوانا لجاهدتهم, قال: ثم أنشأ يحدثنا قال: بينا نحن عند رسول الله صلى الله عليه وسلم في ناس من أصحابه إذ أقبل شاب جميل, حسن اللمة, طيب الريح, عليه ثياب بيض فقال: السلام عليك يا رسول الله, السلام عليكم, فرد النبي صلى الله عليه وسلم ورددنا, ثم قال: أدنو يا رسول الله؟ فقال: ادنه, فدنا رتوة أو رتوتين, ثم قام موقرا له, ثم قال: أدنو يا رسول الله؟ فدنا رتوة أو رتوتين, ثم قام موقرا له, ثم قال: أدنو يا رسول الله؟ فقال: ادنه, حتى جلس, فألصق ركبتيه بركبة رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم قال: أخبرني عن الإيمان #374# ما هو؟ قال: الإيمان بالله, وملائكته, وكتبه, ورسله, واليوم الآخر, والقدر خيره وشره من الله, قال: صدقت, فتعجبنا لقوله: صدقت, كأنه يعلم, قال: فأخبرني عن شرائع الإسلام ما هي؟ قال: إقام الصلاة, وإيتاء الزكاة, وحج البيت, وصوم شهر رمضان, والاغتسال من الجنابة, قال: صدقت, فتعجبنا لقوله: صدقت كأنه يعلم, قال: فأخبرني عن الإحسان ما هو؟ قال: تعمل لله كأنك تراه فإن لم تكن تراه فإنه يراك, قال: صدقت, فتعجبنا لقوله: صدقت كأنه يعلم. قال فأخبرني عن قيام الساعة متى هو؟ قال: ما المسؤول عنها بأعلم من السائل, قال: صدقت, فتعجبنا لقوله صدقت, فانصرف ونحن نراه, إذ قال النبي صلى الله عليه وسلم: علي بالرجل, فسرنا في إثره فما ندري أين توجه, ولا رأينا منه شيئا, فذكرنا ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال: هذا جبريل أتاكم يعلمكم معالم دينكم, ما أتاني في صورة قط إلا وأنا أعرفه فيها قبل هذه الصورة.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے علقمہ بن مرشد الحضرمی رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ یحیی ٰبن یعمر رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں اس دوران کہ ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں تھے تو میں نے اچھانک دیکھا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا اس کے ایک کنارے میں تشریف فرما ہیں میں نے اپنے ساتھی سے کہا کیا تم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا کے پاس جا کر ان سے تقدیر کے بارے میں پوچھ سکتے ہو؟ اس نے کہا جی ہاں ! میں نے کہا ر ہنے دو میں خود جا کر ان سے پوچھتا ہوں تمہاری نسبت میرا ان سے زیادہ تعارف ہے پس ہم ان کے پاس آئے اور ان کے پاس بیٹھ گئے ۔“ میں نے عرض کیا اے ابوعبد الرحمن ٰرحمتہ اللہ علیہ ! ہم ایسی قوم ہیں کہ اس زمین پر سفر کر تے رہتے ہیں تو بعض اوقات ہم ایسے شہر میں جاتے ہیں جہاں ایک قوم تقدیر کا انکار کر نے والی ہوتی ہے ۔“ انہوں نے فرمایا ان لوگوں سے کہہ دو کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں اور اگر مجھے مددگار ( ساتھی ) مل گئے تو میں ان کے خلاف جہاد کروں گا ۔“ راوی فرماتے ہیں ! پھر انہوں نے ہم سے بیان کرنا شروع کیا فر مایا ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صحابہ کرام کی ایک جماعت میں تھے کہ اچانک ایک خوبصورت نو جوان آیا اس کی زلفیں بہت حسین تھیں اور خوشبوبھی اچھی تھی ‘ اس نے سفید لباس پہن رکھا تھا اس نے کہا السلام علیک یا رسول اللہ ! ’’ السلام علیکم ‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اور ہم نے بھی جواب دیا پھر کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں قریب ہو جاؤں؟ آپ نے فرمایا قریب ہو جاؤ تو وہ ایک یا دو قدم قریب ہوا پھر وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم کرتے ہوئے کھڑا ہوا پھر پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں قریب ہو جاؤں؟ حتی کہ وہ بیٹھ گیا اور اس نے اپنے گھٹنوں کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں سے ملا دیا پھر کہا مجھے ایمان کے بارے میں بتائیں کہ وہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا یہ کہ تم اللہ تعالی ٰاس کے فرشتوں اس کی کتابوں اس کے رسولوں آخرت کے دن اور تقدیر کے خیر وشر کی دل سے تصدیق کرو اس نے کہا آپ نے سچ فرمایا۔“ ہمیں اس قول ’’ آپ نے سچ فر مایا ‘‘ پر تعجب ہوا گویا وہ جانتا ہے ‘ اس نے کہا مجھے ارکان اسلام کے بارے میں بتائیے؟ آپ نے فرمایا نماز قائم کرنا ‘ زکوۃ ادا کرنا ‘ بیت اللہ شریف کا حج کرنا ‘ ماہ رمضان کے روزے رکھنا اور جنابت سے غسل کرنا ۔“ اس نے کہا آپ نے سچ فرمایا اور راوی فرماتے ہیں ! ہمیں اس کی تصدیق پر تعجب ہوا گویا وہ جانتا ہے۔ ‘‘ (پھر ) اس نے کہا مجھے احسان کے بارے میں بتائیے کہ وہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا اللہ کے لئے عمل کرو گویا اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم اسے نہیں دیکھتے ہوتو وہ تمہیں دیکھتا ہے ۔اس نے کہا آپ نے سچ فرمایا ہمیں اس کی تصدیق پر تعجب ہوا گویا وہ جانتا ہے۔“ پھر اس نے کہا مجھے قیامت کے بارے میں بتائیے کہ کب قائم ہوگی آپ نے فرمایا جس سے پوچھا گیا وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا اس نے کہا آپ نے ٹھیک فرمایا ہمیں اس کے قول آپ نے سچ فرمایا پر تعجب ہوا وہ چلا گیا اور ہم اسے دیکھ رہے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کو بلاؤ ہم اس کے پیچھے گئے لیکن ہمیں پتہ نہ چلا کہ وہ کدھر گیا ہے اور نہ ہم نے اس کی کوئی علامت پائی ہم نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا یہ جبرئیل (علیہ السلام) تھے جو تمہارے پاس آئے تھے وہ تمہیں تمہارے دین کے احکام سکھانے آئے تھے ‘ اس صورت سے وہ پہلے جس صورت میں بھی آئے میں نے ان کو پہچان لیا۔ ‘‘

یَّحْیَی بْنِ یَعْمُرَ ← عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ الْحَضْرَمِيُّ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 384

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [19] بَابُ التصديق بالقدر · حديث 385

385 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن عبد الأعلى التيمي, عن أبيه, عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: بينا هو يخطب الناس بالجابية إذ قال في خطبته: إن الله يضل من يشاء, ويهدي من يشاء, فقال قس من تلك القسوس: ما يقول أمير المؤمنين؟ قالوا: يقول: إن الله يضل من يشاء, ويهدي من يشاء. فقال: بركشت الله أعدل من أن يضل أحدا, فبلغت عمر بن الخطاب رضي الله عنه مقالته, فقال: كذبت بل الله أضلك, والله لولا عهدك لضربت عنقك.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مقام جابیہ ( دمشق کی ایک بستی ) میں خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ آپ نے خطبہ میں فرمایا اللہ تعالیٰ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہے ہدایت دیتا ہے۔“ تو وہاں علماء میں سے ایک عالم نے پوچھا امیر المومنین کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا وہ فرماتے ہیں بے شک اللہ تعالی ٰجس کو چا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اس نے کہا وہ پھر گیا اللہ تعالی ٰکسی کو گمراہ کرنے سے زیادہ عدل کرنے والا ہے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ تک اس کی بات پہنچی تو آپ نے فرمایا تم نے جھوٹ کہا بلکہ اللہ تعالی ٰنے تمہیں گمراہ کر دیا اگر تم سے معاہدہ نہ ہوتا تو میں تمہاری گردن مار دیتا۔ ‘‘

بركشت الله أعدل من أن يضل أحدا, فبلغت عمر بن الخطاب مقالته, ← إن الله يضل من يشاء, ويهدي من يشاء. ← أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ. ← قس من تلك القسوس: ما ← في خطبته: إن الله يضل من يشاء, ويهدي من يشاء, ← بينا هو يخطب الناس بالجابية إذ ← عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← أَبِيهِ ← عَبْدِ الأَعْلَى التَّيْمِيِّ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 385

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [19] بَابُ التصديق بالقدر · حديث 386

386 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا يزيد بن عبد الرحمن, عن أبي وائلة أو ابن واثلة (شك محمد) عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنهما قال: تكون النطفة في الرحم أربعين يوما, ثم تكون علقة أربعين يوما, ثم #377# تكون مضغة أربعين يوما, ثم ينشأ خلقه, فيقول: رب أذكر أو أنثى, شقي أو سعيد؟ وما رزقه؟ قال محمد: وبه نأخذ, الشقي من شقي في بطن أمه, والسعيد من وعظ بغيره.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے یزید بن عبدالرحمن ٰرحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا انہوں نے ابو واثلہ یا ابن واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ( حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کو شک ہے ) وہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا مادہ منویہ رحم میں چالیس دن ٹھہرتا ہے پھر جما ہوا خون بن جاتا ہے پھر گوشت کا لوتھڑا ہو جاتا ہے پھر اللہ تعالی ٰاس کی تخلیق فرماتا ہے پھر وہ (فرشتہ) کہتا ہے اے میرے رب ! مذکر ہے یا مونث ،بدبخت ہے یا نیک بخت؟ اور اس کا رزق کیا ہے؟ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں بد بخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں بدبخت لکھا گیا ہے اور نیک بخت وہ ہے جس کو اس کے غیر سے نصیحت حاصل ہوتی ہے ۔“

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أبي وائلة أو ابن واثلة (شك محمد) ← يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 386

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [20] بَابُ ما يحل للرجل الحر من التزويج · حديث 387

387 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا قيس بن مسلم الجدلي, عن الحسن بن محمد بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه في قوله تعالى: {والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم} , قال: كان يقول: {فانكحوا ما طاب لكم من النساء مثنى و ثلاث وربع} , قال: أحل لكم أربع وحرمت عليكم #378# أمهاتكم إلى آخر الآية, قال: حرمت عليكم المحصنات إلا ما ملكت أيمانكم بعد الأربع.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فر ماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم سے قیس بن مسلم الجدلی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا وہ حضرت حسن بن محمد بن علی بن ابی طالب (رضی اللہ عنہم ) سے اللہ عز وجل کے اس قول والمحصنات من النساء إلا ماملكت ايمانكم ( رب النساء ۲۴) اور بےخاوند عورتیں مگر جن لونڈیوں کے تم مالک بن جاؤ ۔ ‘‘ اور ارشاد خداوندی ہے!پس نکاح کروان عورتوں سے جو تمہیں پسند آئیں دو دو تین تین اور چار چار ۔ ‘‘ اور فرمایا حرمت عليكم أمهاتكم ( رب النساء ۲۳) آیت کے آخر تک ( محرمات کا ذکر کیا ) تو فرماتے ہیں تم اس پر چارعورتوں کے بعد وہ عورتیں حرام کر دی گئیں جو کسی کے نکاح میں البتہ لونڈیاں رکھ سکتے ہو ۔ ‘‘

كان ← الحسن بن محمد بن علي بن أبي طالب في قوله تعالى: ← قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ الْجَدَلِيِّ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 387

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [20] بَابُ ما يحل للرجل الحر من التزويج · حديث 388

388 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا نكح الرجل الأمة على الحرة فنكاح الأمة فاسد, وإذا نكح الحرة على الأمة أمسكهما جميعا, ويقسم للحرة ليلتين, وللأمة ليلة. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا جب کوئی شخص آزاد عورت کے بعد لونڈی سے نکاح کرے تو لونڈی کا نکاح فاسد ہو جائے گا اور جب لونڈی سے نکاح کے بعد آزاد عورت سے نکاح کرے تو دونوں کو رکھ لے اور آزاد عورت کے لئے دو راتیں اور لونڈی کے لئے ایک رات مقرر کرے۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 388

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [20] بَابُ ما يحل للرجل الحر من التزويج · حديث 389

389 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: للحر أن يتزوج أربع مملوكات, وثلاثا, واثنتين, وواحدة. #379# قال محمد: وبه نأخذ, له أن يتزوج من الإماء ما يتزوج من الحرائر, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں آزاد مرد چار لونڈیوں تین دو اور ایک لونڈی سے نکاح کر سکتا ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں کہ جتنی تعداد میں آزاد عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے اسی تعداد میں لونڈیوں سے بھی نکاح کرسکتا ہے۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

للحر أن يتزوج أربع مملوكات, وثلاثا, واثنتين, وواحدة. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 389

chevron_left Previous
1…262728…77
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter