كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [69] بَاب عدة المطلقة والمتوفى عنها · حديث 510
510 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أن المطلقة لا تخرج من بيتها في حق ولا باطل حتى تنقضي عدتها, وأن المتوفى عنها زوجها تخرج في الحق الذي لا بد منه, ولكن لا تبيتن دون منزلها. قال محمد: وبه نأخذ؛ لأن المطلقة نفقتها واجبة على زوجها فليست تحتاج إلى الخروج, وأما المتوفى عنها زوجها فلا نفقة لها, فلا بد لها من الخروج تطلب من فضل الله, ولا تبيتن عن بيتها, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ مطلقہ عورت جائز اور نا جائز کسی صورت میں گھر سے باہر نہ نکلے حتی ٰکہ اس کی عدت پوری ہو جائے اور بیوہ عورت لازمی حق کے لئےجاسکتی ہے لیکن رات دوسرے گھر میں ہرگز نہ گزارے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں کیونکہ مطلقہ کا خرچہ اس کے خاوندپر واجب ہے پس وہ باہر نکلنے کی محتاج نہیں لیکن بیوہ کے لئے نفقہ نہیں لہذاوہ اللہ تعالی ٰکافضل ( رزق حلال ) تلاش کرنے کے لئے باہر جاسکتی ہے لیکن رات اپنے گھر میں ہی گزارے۔‘‘حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 510
