Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [64] بَابُ طلاق المبرسم, والنشوان, والنائم · حديث 498

498 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: طلاق النشوانن جائز.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں نشے والے کی طلاق جائز ہے ۔‘‘

طلاق النشوانن جائز. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 498

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [64] بَابُ طلاق المبرسم, والنشوان, والنائم · حديث 499

499 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا الهيثم, عن الشعبي, عن شريح قال: طلاق السكران جائز. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے الھیثم رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت شریح رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں نشے والے کی طلاق صحیح ہے ۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اس بات کو اختیار کر تے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← طَلاَقُ السَّكْرَانِ جَائِزٌ. ← شُرَيْحٍ ← الشَّعْبِيِّ، ← الْهَيْثَمُ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 499

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [64] بَابُ طلاق المبرسم, والنشوان, والنائم · حديث 500

500 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, قال: قال إبراهيم: ليس طلاق النائم بشيء. #452# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں سوئے ہوئے آدمی کی طلاق کوئی چیز نہیں۔( نافذنہیں ہوتی)حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← إبراهيم: ليس طلاق النائم بشيء. ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 500

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [64] بَابُ طلاق المبرسم, والنشوان, والنائم · حديث 501

501 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم أنه قال في السكران: عتقه وطلاقه وبيعه جائز. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے نشے والے آدمی کے بارے میں فرمایا کہ اس کا آزادکرنا طلاق دینا خرید وفروخت کرنا جائز ہے۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان تمام باتوں کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا كُلِّهُ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← في السكران: عتقه وطلاقه وبيعه جائز. ← إبْرَاهِيمَ أَنَّهُ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 501

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [65] بَابُ من أجبره السلطان على طلاق أو عتاق · حديث 502

502 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يجبره السلطان على الطلاق, أو العتاق فيطلق أو يعتق وهو كاره, قال: هو جائز عليه, ولو شاء الله لابتلاه بما هو أشد من ذلك, وقال: يقع كيف ما كان. #453# قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرئے ہیں کہ جس شخص کو حکمران طلاق دینے یا آزاد کر نے پر مجبور کرے پس وہ طلاق دے دے یا آزاد کر دے اور وہ ناپسند کرتے تو بھی طلاق ہو جائے گی‘ اور اگر اللہ تعالیٰ چا ہے تو اس سے بھی زیادہ سخت کام میں مبتلا کر دے(مثلا کفریہ کلمات کہنے پر مجبور کر دیا جائے ) وہ فرماتے ہیں طلاق ہوجائے گی جیسے بھی ہو۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان تمام باتوں کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 502

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [66] بَابُ ما يكره من الطلاق · حديث 503

503 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في قول الله تعالى: {ولا تمسكوهن ضرارا} , قال: يطلق الرجل تطليقة, ثم يدعها حتى إذا حاضت ثلاث حيض قبل أن تفرغ من الثالثة ثم يقول لها: قد راجعتك, ثم يفعل مثل ذلك بها حتى يحبسها لتسع حيض قبل أن تحل للرجال, فهذا الضرار. قال محمد: لسنا نرى له أن يصنع هذا, وأن يطول عليها العدة.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اللہ تعالی ٰکے اس ارشاد گرامی کے بارے میں فرماتے ہیں ۔“ارشاد خداوندی ہے!ولا تمسكو هن ضرارا (پ ۲البقره۲۳) اور ان عورتوں کو تکلیف پہنچانے کے لئے نہ روکو۔“ فرماتے ہیں ایک شخص ایک طلاق دے دیتا پھر اسے چھوڑ دیتا حتی ٰکہ جب تین حیض آئے اور تیسرا حیض ابھی مکمل نہ ہوتا کہ وہ اس سے کہتا میں نے تجھ سے رجوع کر لیا پھر اسی طرح کرتاحتیٰ کہ اس کو دوسروں مردوں کے لئے حلال ہونے سے پہلے تو حیض روک لیتا تو یہ تکلیف پہنچاتا ہے۔ حضرت امام محد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اس کو جائز نہیں سمجھتے کہ ایسا عمل کر کے اس کی عدت کو لمبا کردے۔‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 503

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [66] بَابُ ما يكره من الطلاق · حديث 504

504 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم قال: ليس شيء مما أحل الله أبغض إلى الله من الطلاق.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں اللہ تعالی ٰنے جو کام جائز قرار دیئے ہیں ان میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ کام طلاق ہے۔“

«لَيْسَ شَيْءٌ مِمَّا أَحَلَّ اللَّهُ أَبْغَضُ إِلَى اللَّهِ مِنَ الطَّلَاقِ» ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 504

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [67] بَابُ من قال: إن تزوجت فلانة فهي طالق · حديث 505

505 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن محمد بن قيس, عن إبراهيم #454# وعامر, عن الأسود بن يزيد, أنه قال لامرأة ذكرت له: إن تزوجتها فهي طالق, فلم ير الأسود ذلك شيئا, وسأل أهل الحجاز فلم يروا ذلك شيئا, فتزوجها ودخل بها, فذكر ذلك لعبد الله بن مسعود رضي الله عنه, فأمره أن يخبرها أنها أملك بنفسها. قال محمد: وبقول عبد الله بن مسعود رضي الله عنه نأخذ, ونرى لها صداقا نصف الصداق الذي تزوجها عليه, وصداق مثلها بدخوله بها, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ حضرت محمد بن قیس رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور عامر رحمتہ اللہ علیہ سے اور حضرت اسود بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ایک عورت کے بارے میں جس کا ذکر کیا گیا تھا کہا کہ اگر اس سے نکاح کروں تو اسے طلاق ہے تو حضرت اسود’’ رضی اللہ عنہ‘‘ نے اسے کچھ بھی خیال نہ کیا اور اہل حجاز سے اس سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس سلسلے میں کوئی روایت نہ پیش کی انہوں نے اس عورت سے نکاح کرلیا اور جماع بھی کیا۔‘‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ بات عرض کی گئی تو انہوں نے ان کو بتایا کہ وہ اس عورت کو بتائیں کہ وہ اپنے نفس کی زیادہ مالک ہے ۔‘‘ (طلاق ہوگئی ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول کو اختیار کرتے ہیں اور ہمارے نزدیک اس عورت کے لئے مقررہ مہر کا نصف ہے اور جماع کی وجہ سے مہرمثل کا نصف ہے ۔“ حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔‘‘

الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ← إِبْرَاهِيمَ، وَعَامِرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 505

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [68] بَابُ النصراني, واليهودي, والمجوسي يطلقون نساءهم · حديث 506

506 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في اليهودي والنصراني والمجوسي يطلقون نساءهم ثم يسلمون, قال: هم على طلاقهم لم يزدهم الإسلام إلا شدة. #455# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے ان یہودیوں ‘عیسائیوں اور ستارہ پرستوں کے بارے میں روایت کرتے ہیں جواپنی بیویوں کو طلاق دیتے ہیں پھر اسلام قبول کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ‘ان کی طلاق برقرارر ہے گی اور اسلام اس کو مزید پکا کرتا ہے ۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کافرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← هم على طلاقهم لم يزدهم الإسلام إلا شدة. ← إبراهيم في اليهودي والنصراني والمجوسي يطلقون نساءهم ثم يسلمون, ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 506

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [69] بَاب عدة المطلقة والمتوفى عنها · حديث 507

507 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم, أن علي بن أبي طالب رضي الله عنه نقل أم كلثوم بنت علي امرأة عمر بن الخطاب رضي الله عنه وهي في العدة من وفاة زوجها عمر رضي الله عنه؛ لأنها كانت في دار الإمارة.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے اپنی صاحبزادی ام کلثوم رضی اللہ عنہا جو کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بیوی تھی اورحضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سے عدت وفات گزار رہی تھیں انہیں منتقل کیا وہ امیرالمومنین کے مکان میں (یعنی سرکاری مکان میں) تھیں ۔‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 507

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [69] بَاب عدة المطلقة والمتوفى عنها · حديث 508

508 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: تعتد المتوفى عنها زوجها من يوم مات عنها زوجها, والمطلقة من يوم طلقها. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں بیوہ عورت اس دن سے عدت شروع کرے جس دن اس کا خاوند فوت ہوا اور مطلقہ عورت اس دن سے شروع کرے جس دن اس کو طلاق دی گئی ۔ ‘‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔‘‘

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← تعتد المتوفى عنها زوجها من يوم مات عنها زوجها, والمطلقة من يوم طلقها. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 508

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [69] بَاب عدة المطلقة والمتوفى عنها · حديث 509

509 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم, أن المتوفى عنها زوجها لا تخرج من منزلها إلا في حق لا بد منه, ولكن لا تبيتن دون منزلها, فإن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه ردهن من النجف خرجن حجاجا في العدة. #457# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ بیوہ عورت اپنے مکان سے سوائے ضروری کام کے نہ نکلے اور رات اپنے گھرکے علاوہ کہیں نہ گزارے۔“ کیونکہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان (بیوہ عورتوں) کو نجف سے واپس کر دیا اور وہ عدت کے دوران حج کے لئے نکلی تھیں ۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 509

chevron_left Previous
1…363738…77
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter