كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [49] بَابُ عدة المطلقة التي قد يئست من الحيض · حديث 474
474 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم: إذا طلق الرجل امرأته فاعتدت شهرا, أو شهرين, ثم حاضت حيضة, أو اثنتين, ثم يئست, استقبلت الشهور, وإن حاضت بعد ذلك اعتدت بما مضى من الحيض. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے پس وہ مہینوں کے اعتبار سے گزار رہی ہو ایک یا دو مہینے گزرنے کے بعد پھر اسے ایک یا دو حیض آ جائیں پھر حیض بند ہو جائے تو نئے سرے سے مہینوں کے حساب سے عدت شروع کرے اور اس کے بعد پھر حیض آ جائے تو جو حیض پہلے گزر گیا اس کو عدت میں شمار کرے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان تمام باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 474
