Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [43] بَابُ من طلق امرأته وهي حامل · حديث 462

462 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في المطلقة, والمختلعة, والمولى منها: إن كانت حبلى, أو غير ذلك أن لها النفقة والسكنى حتى تضع إلا أن يشترط زوج المختلعة بعد الخلع أن لا نفقة لها. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے طلاق والی عورت خلع والی عورت اور جس عورت سے ایلاء کیا گیا کے بارے میں فرماتے ہیں اگر وہ حاملہ ہو یا نہ ( دونوں صورتوں میں ) اس کے لئے نفقہ ہوگا حتی کہ ( حاملہ کا ) بچہ پیدا ہو جائے ( اور غیر حاملہ عورت کے تین حیض مکمل ہو جائیں ) البتہ یہ کہ خلع کرنے والی عورت کا خاوند خلع کے بعد یہ شرط رکھے کہ اس کے لئے نفع نہیں ہوگا ۔ ‘‘ ( تو اسے نفقہ نہیں ملے گا) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔ ‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 462

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [44] بَابُ طلاق الجارية التي لم تحض وعدتها · حديث 463

463 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته وهي جارية لم تحض فلتعتد بالشهور, فإن حاضت قبل أن تنقضي الشهور لم تعتد بالشهور, واعتدت بالحيض. قال محمد: وبه نأخذ.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ ایسی لڑکی ہو جسے حیض نہیں آتا تو وہ تین مہینے عدت گزارے اور اگر ( تین ) مہینے مکمل ہونے سے پہلے حیض آ جائے تو اب مہینوں کے حساب سے نہیں بلکہ حیض والی عدت گزارے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 463

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [45] بَابُ من طلق ثم تزوجت امرأته ثم رجعت اليه · حديث 464

464 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن سعيد بن جبير قال: كنت جالسا عند عبد الله بن عتبة بن مسعود, إذ جاءه رجل أعرابي يسأله عن رجل طلق امرأته تطليقة أو تطليقتين, ثم انقضت عدتها, فتزوجت زوجا غيره, فدخل بها, ثم مات عنها, أو طلقها, ثم انقضت عدتها, وأراد الأول أن يتزوجها, على كم هي عنده؟ قال: فقال لي: أجبه ثم قال: ما يقول ابن عباس فيها؟ قال: فقلت له: يهدم الواحدة, والثنتين, والثلاث. قال: سمعت من ابن عمر فيها شيئا؟ قال: فقلت: لا. قال: إذا لقيته فاسأله, قال: فلقيت ابن عمر رضي الله عنهما, فسألته عنها فقال فيها مثل قول ابن عباس رضي الله عنهما. #430# قال محمد: وبهذا كان يأخذ أبو حنيفة رحمه الله تعالى, وأما في قولنا, فهي على ما بقي من طلاقها إذا بقي منه شيء, وهو قول عمر, وعلي بن أبي طالب, #431# ومعاذ بن جبل, وأبي بن كعب, وعمران بن حصين, وأبي هريرة رضي الله عنهم.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں حضرت عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک دیہاتی شخص آیا تاکہ وہ اس آدمی کے بارے میں حکم پوچھے جس نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں پھر اس کی عدت ختم ہوئی تو اس نے کسی دوسرے آدمی سے نکاح کیا اور اس نے اس سے جماع بھی کیا پھر وہ مر گیا یا اس نے طلاق دے دی پھر اس کی عدت ختم ہوگئی اور پہلے خاوند نے اس سے نکاح کا ارادہ کیا تو وہ اس کے پاس کتنی طلاقوں کے ساتھ رہے گی تو انہوں نے فرمایا اسے جواب دو پھر فرمایا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا اس بارے میں کیا کہتے ہیں راوی کہتے ہیں میں نے کہا وہ فرماتے ہیں کہ یہ نکاح ایک دو اور تین سب طلاقوں کوختم کر دیتا ہے انہوں نے پوچھا کیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا سے اس سلسلے میں کچھ سنا ہے؟ میں نے کہا نہیں فرمایا جب ان سے ملاقات ہوتو ان سے بھی پوچھ لینا وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی تو ان سے یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے اس سلسلے میں اسی طرح فر مایا جس طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اس بات کو اختیار کرتے ہیں لیکن ہمارے قول کے مطابق جتنی طلاقیں باقی ہیں وہ ان ہی کا مالک ہے جب کوئی طلاق باقی ہو ‘ حضرت عمر فاروق حضرت علی ابن ابی طالب ‘ حضرت معاذ بن جبل ‘ حضرت ابی بن کعب ‘ حضرت عمر ابن حصین اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کا بھی یہ قول ہے ۔ ‘‘

كنت جالسا عند عبد الله بن عتبة بن مسعود ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 464

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [45] بَابُ من طلق ثم تزوجت امرأته ثم رجعت اليه · حديث 465

465 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته, ثم راجعها فقد انهدم ما مضى من عدتها, وإن طلقها استأنف العدة. قال محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے پھر اس سے رجوع کرے تو جو عدت گزر گئی وہ کالعدم ہوگئی اور اب اگر طلاق دے تو نئے سرے سے عدت گزارے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 465

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [46] بَابُ من طلق ثم راجع من أين تعتد · حديث 466

466 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته ولم يراجع, فطلقها تطليقة أخرى, فعدتها من أول التطليقتين, وإن طلق ثم راجع ثم طلق, فعدتها عدة مؤتنفة. قال محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہم سے ابوحنیفہ

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 466

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [47] بَابُ من طلق ثلاثا قبل أن يدخل بها · حديث 467

467 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل أن يدخل بها بانت بهن جميعا, وكانت حراما عليه حتى تنكح زوجا غيره, فإذا فرق بانت بالأولى, ووقعت الثانية على غير امرأته. قال محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع سے پہلے تین طلاقیں اکٹھی دے تو وہ ان تمام طلاقوں کے ساتھ بائن (جدا) ہو جاتی ہے اور وہ اس شخص پر حرام رہتی ہے جب تک کسی اور شخص سے نکاح نہ کر لے اور جب یہ طلاقیں الگ الگ دی ہوں تو پہلی طلاق سے بائن ہو جائے گی اور دوسری طلاق کے وقت وہ اس کی بیوی نہیں رہے گی ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 467

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [48] بَابُ من طلق في مرضه قبل أن يدخل بها أو بعد ما دخل بها · حديث 468

468 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في مريض طلق امرأته فمات قبل أن تنقضي عدتها: أنها ترثه, وتعتد عدة المتوفى عنها زوجها. قال محمد: وبه نأخذ إذا كان طلاقا يملك الرجعة, فإن كان الطلاق بائنا #434# فعليها من العدة أبعد الأجلين: من ثلاث حيض من يوم طلق, ومن أربعة أشهر وعشر من يوم مات, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جو بیمار شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ (مرد) عورت کی عدت پوری ہونے سے پہلے مر جائے تو وہ اس کی وارث ہوگی اور وہ بیوہ عورت والی عدت گزارے گی۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں ‘ جب ایسی طلاق ہوجس میں وہ رجوع کا مالک ہو اور اگر طلاق بائن ہو تو عورت پر وہ عدت واجب ہوگی جس کی مدت زیادہ ہو یعنی طلاق والے دن کے بعد تین حیض یا مرنے والے دن سے چار مہینے دس دن۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 468

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [48] بَابُ من طلق في مرضه قبل أن يدخل بها أو بعد ما دخل بها · حديث 469

469 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أنه قال: إذا طلق الرجل امرأته واحدة, أو اثنتين, أو ثلاثا, وهو مريض ولم يدخل بها فلها نصف الصداق ولا ميراث لها ولا عدة عليها. قال محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو ایک یا دو یا تین طلاقیں دے اور وہ شخص بیمار ہو ( مرض الموت مراد ہے ) اور اس نے بیوی سے جماع بھی نہ کیا ہو تو اس کے لئے نصف مہر ہے اور اسے وراثت نہیں ملے گی اور نہ ہی اس پر عدت ہوگی ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 469

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [48] بَابُ من طلق في مرضه قبل أن يدخل بها أو بعد ما دخل بها · حديث 470

470 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في رجل طلق امرأته واحدة أو اثنتين: أنهما يتوارثان ما كانت في عدة, وتستقبل عدة المتوفى عنها زوجها أربعة أشهر وعشرا, فإن طلقها ثلاثا في الصحة ثم مات فعدتها عدة المطلقة ثلاث حيض. قال محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے تو جب تک عورت عدت میں ہو ( اور اس دوران خاوند یا بیوی میں سے ایک مرجائے ) تو وہ ایک دوسرے کے وارث ہوں گے اور خاوند مر گیا ہو تو عورت نئے سرے سے چار مہینے دس دن والی عدت گزارے۔“ اور اگر اس نے حالت صحت میں تین طلاقیں دی ہوں پھر مر جائے تو اس کی عدت مطلقہ عورت والی عدت ہوگی یعنی تین حیض ہوں گے ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 470

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [48] بَابُ من طلق في مرضه قبل أن يدخل بها أو بعد ما دخل بها · حديث 471

471 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا في مرض, فإن مات من مرضه ذلك قبل أن تنقضي عدتها #435# ورثت, واعتدت عدة المتوفى عنها زوجها, وإن انقضت عدتها قبل أن يموت لم ترثه ولم يكن عليها عدة. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, إلا في خصلة واحدة, إذا ورثت اعتدت أبعد الأجلين كما وصفت لك, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص بیماری کی حالت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے پس اگر وہ عورت کی عدت ختم ہونے سے پہلے اس بیماری کے باعث مر جائے تو عورت وارث ہوگی اور بیوہ والی عدت گزارے گی اور اگر خاوند کے مرنے سے پہلے عدت ختم ہو جائے تو وارث نہیں ہوگی اور نہ ہی اس پر (مرید ) عدت ہوگی ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان سب باتوں کو اختیار کر تے ہیں البتہ ایک بات میں اختلاف یعنی جب وہ وارث ہو جائے گی دونوں میں سے زیادہ مدت والی عدت گزارے گی جس طرح ( حدیث۴۷۱) میں بیان ہوا حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 471

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [48] بَابُ من طلق في مرضه قبل أن يدخل بها أو بعد ما دخل بها · حديث 472

472 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا اختلعت المرأة من زوجها وهو مريض فمات في مرضه فلا ميراث لها. قال محمد: وبه نأخذ؛ لأنها هي التي طلبت ذلك من زوجها, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا جب کوئی عورت اپنے خاوند سے خلع کرے اور وہ ( خاوند ) مرض الموت میں ہو (یعنی اسی مرض میں فوت ہو جائے ) تو اس عورت کے لئے وراثت نہیں ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں کیونکہ اسی ( عورت ) نے ہی خاوند سے اس ( طلاق ) کا مطالبہ کیا ‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 472

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [49] بَابُ عدة المطلقة التي قد يئست من الحيض · حديث 473

473 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته وقد يئست من الحيض اعتدت بالشهور, فإن هي حاضت بعد ذلك احتسبت بما مضى من حيضها الأول. #436# قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور اب اسے حیض نہ آتا ہو تو وہ مہینوں کے حساب سے عدت گزارے اور اگر اس کے بعد اسے حیض آنا شروع ہو جائے تو جو کچھ گزرگیا اسے پہلے حیض سے شروع کرے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان تمام باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 473

chevron_left Previous
1…333435…77
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter