Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [37] بَابُ من تزوج امرأة فلم يجدها عذراء · حديث 438

438 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم أنه قال: إذا قال الرجل لامرأة قد تزوجها: لم أجدها عذراء فلا حد عليه. قال محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کے بارے میں کہے کہ میں نے اسے کنواری نہیں پایا تو اس پر حد نافذ نہیں ہوگی ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة تعالى. ← الرجل لامرأة قد تزوجها: لم أجدها عذراء فلا حد عليه. ← «إِذَا ← إبْرَاهِيمَ أَنَّهُ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 438

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [37] بَابُ تزويج الأكفاء وحق الزوج على زوجته · حديث 439

439 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن رجل, عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه أنه قال: لأمنعن فروج ذوات الأحساب إلا من الأكفاء. قال محمد: وبهذا نأخذ, إذا تزوجت المرأة غير كفء فرفعها وليها إلى الإمام فرق بينهما, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا میں حسب ونسب والی عورتوں کو ان کے کفو ( ہم پلہ ) کے علاوہ نکاح کرنے سے ضرور منع کروں گا۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں جب کوئی عورت غیر کفو میں نکاح کرے پھر اس کا ولی امام (عدالت ) کے پاس مقدمہ لے جائے تو وہ ان میں تفریق کر دے۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘

لأمنعن فروج ذوات الأحساب إلا من الأكفاء. ← عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّهُ ← رَجُلٌ: ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 439

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [37] بَابُ تزويج الأكفاء وحق الزوج على زوجته · حديث 440

440 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا الحكم بن زياد يرفعه إلى النبي صلى الله عليه وسلم أن امرأة خطبت إلى أبيها فقالت: ما أنا بمتزوجة حتى ألقى النبي صلى الله عليه وسلم فأسأله: ما حق الزوج على زوجته؟ فأتته فقالت: يا رسول الله ما حق الزوج على زوجته؟ قال: إن خرجت من بيتها بغير إذن منه لم يزل الله يلعنها, والملائكة, والروح الأمين, وخزنة الرحمة, وخزنة العذاب حتى ترجع, قالت: يا رسول الله, ما حق الزوج على زوجته؟ قال: إن سألها نفسها وهي على ظهر قتب لم يكن لها أن تمنعه, قالت: يا رسول الله, ما حق الزوج على زوجته؟ قال: إن غضب فلترضه, فقال رجل من القوم: وإن كان ظالما؟ قال: وإن كان ظالما. قالت ما أنا بمتزوجة بعدما أسمع.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حکم بن زیاد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے مرفوع حدیث روایت کرتے ہیں ( آپ نے فرمایا) ایک عورت کے باپ کو منگنی کا پیغام ملا تو اس نے کہا میں اس وقت تک نکاح نہیں کروں گی جب تک حضور علی الصلوۃ واسلام سے ملاقات کر کے آپ سے پوچھ نہ لوں کہ خاوند کا بیوی کے ذمہ کیاحق ہے۔“ چنانچہ وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! خاوند کا بیوی کے ذمہ کیا حق ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! اگر وہ اس کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلے تو اللہ تعالی ٰاس کے فرشتے جبریل امین رحمت کے فرشتے اور عذاب کے فرشتے اس پر واپسی تک مسلسل لعنت بھیجتے ہیں اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! خاوند کا عورت پر کیا حق ہے؟ آپ نے فرمایا اگر وہ اس کا قرب چاہے اور وہ (اونٹ کی پیٹھ پر ) کجاوے میں ہوتو اسے روکنے کا حق نہیں ( اس نے پھر ) پوچھا ‘ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! خاوند کا بیوی پر کیا حق ہے؟ فرمایا اگر وہ ناراض ہو جائے تو اسے راضی کرے۔“ حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا اگر چہ ظالم ہو؟ فرمایا ہاں اگر چہ ظالم ہو اس عورت نے کہا یہ بات سننے کے بعد اب بھی نکاح نہیں کروں گی ۔ ‘‘

مَا ← الحكم بن زياد يرفعه إلى النبي أن امرأة خطبت إلى أبيها ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 440

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [37] بَابُ تزويج الأكفاء وحق الزوج على زوجته · حديث 441

441 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا أيوب بن عائذ الطائي, عن مجاهد قال: أتت امرأة النبي صلى الله عليه وسلم معها ابن رضيع, وابن هي آخذته بيده, #414# وهي حبلى فلم تسأله شيئا إلا أعطاها إياه رحمة لها, فلما أدبرت قال: حاملات, والدات, مرضعات, رحيمات بأولادهن, لولا ما يأتين إلى أزواجهن دخلن مصلياتهن الجنة.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہمیں ایوب بن عائذ الطائی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا وہ فرماتے ہیں ایک عورت ‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس کے ساتھ ایک دودھ پیتا بچہ تھا ایک بچے کا اس نے ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور وہ حاملہ بھی تھی اس نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے کچھ بھی نہ مانگا بلکہ آپ نے خود ہی اس پر رحم کھاتے ہوئے اسے عطا فرمایا جب وہ چلی گئی تو آپ نے فرمایا ۔ ‘‘ حاملہ عورتیں دودھ پلانے والی مائیں اپنی اولاد پر رحم کرنے والی نہیں اگر یہ اپنے خاوند کی نافرمانی نہ کرتیں تو ان میں نمازی (مسلمان ) عورتیں جنت میں جاتیں۔

أتت امرأة النبي معها ابن رضيع, ← مُجَاهِدٍ ← أَيُّوبَ بْنِ عَائِذٍ الطَّائِيِّ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 441

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [38] بَابُ من تزوج امرأة نعي إليها زوجها · حديث 442

442 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم, عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه في الرجل ينعى إلى امرأته فتتزوج, ثم يقدم الأول قال: يخير الأول, فإن شاء امرأته, وإن شاء الصداق. قال أبو حنيفة: هي امرأة الأول على كل حال. #415# وقال محمد: وبلغنا نحو ذلك عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه, فبه نأخذ.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ کسی عورت کے پاس اس کے خاوند کے فوت ہونے کی اطلاع آئے اور وہ ( دوسری جگہ ) نکاح کر لے پھر پہلا خاوند آ جائے پس اگر وہ چا ہے تو یہ اس کی بیوی ہے اور اگر چاہے تو مہر (واپس) لے لے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ عورت ہر حالت میں پہلے خاوند کی بیوی ہے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت علی المرتضی رضی اللہ کی طرف سے بھی اس قسم کی بات پہنچی ہے اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں ۔“

علي بن أبي طالب فبه نأخذ. ← محمد: وبلغنا نحو ذلك ← أبو حنيفة: هي امرأة الأول على كل حال. ← يخير الأول, فإن شاء امرأته, وإن شاء الصداق. ← عمر بن الخطاب في الرجل ينعى إلى امرأته فتتزوج, ثم يقدم الأول ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 442

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [38] بَابُ من تزوج امرأة نعي إليها زوجها · حديث 443

443 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في المرأة يفقد زوجها قال: بلغني الذي ذكر الناس أربع سنين, والتربص أحب إلي. قال محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں اس عورت کے بارے میں جس کا خاوند گم ہو جائے آپ فرماتے ہیں مجھے جو بات پہنچی ہے اور جس کا لوگ ذکر کرتے ہیں اور وہ چار سال کا عرصہ ہے اور انتظار مجھے زیادہ پسند ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ( چار سال کا قول حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ سے منقول ہے )

محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة تعالى. ← الناس أربع سنين, والتربص أحب إلي. ← بلغني الذي ← إبراهيم في المرأة يفقد زوجها ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 443

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [38] بَابُ من تزوج امرأة نعي إليها زوجها · حديث 444

444 - وكذلك بلغنا عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه أنه قال في المفقود زوجها: إنها امرأة ابتليت فلتصبر حتى يأتيها وفاته, أو طلاقه.

طرح ہمیں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ نے اس عورت کے بارے میں جس کا خاوند گم ہو جائے فرمایا یہ ایسی عورت ہے جو آزمائش میں ڈالی گئی پس اسے صبر کرنا چاہے حتی کہ اس (خاوند) کی موت کی خبر آ جائے یا طلاق ( کی اطلاع) آئے۔ ‘‘

في المفقود زوجها: إنها امرأة ابتليت فلتصبر حتى يأتيها وفاته, أو طلاقه. ← عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ ← وَكَذَلِكَ بَلَغَنَا

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 444

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [39] بَابُ العزل وما نهي عنه من إتيان النساء · حديث 445

445 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن سعيد بن جبير قال: لا تعزل عن الحرة إلا بإذنها, وأما الأمة فاعزل عنها ولا تستأمرها. قال محمد: وبه نأخذ, فإن كانت الأمة زوجة لك فلا تعزل عنها إلا بإذن مولاها, ولا تستأمر الأمة في شيء من ذلك, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں آزاد عورت سے اس کی اجازت سے عزل کیا جائے اور لونڈی سے عزل کر سکتے ہو اس سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اگر کوئی لونڈی تمہاری بیوی ہوتو اس کے مالک کی اجازت سے عزل کرو اور اس سلسلے میں لونڈی سے اجازت کی ضرورت نہیں۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

الحرة إلا بإذنها, وأما الأمة فاعزل عنها ولا تستأمرها. ← لا تعزل ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 445

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [39] بَابُ العزل وما نهي عنه من إتيان النساء · حديث 446

446 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه أنه سئل عن العزل, فقال: لو أخذ الله عز وجل ميثاق نسمة في صلب رجل فصبها على صفاة, أخرج الله منها النسمة التي أخذ ميثاقها, فإن شئت فاعزل, وإن شئت فدع. #417# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حينفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کر تے ہوئے خبر دی ‘ وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان سے عزل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا اگر اللہ تعالی ٰ نے کسی روح سے کسی کی پیٹھ میں وعدہ لیا ہے تو اگر وہ اسے ( مادہ منویہ کو ) کسی پتھر پر ڈالے تو اللہ تعالی ٰاس سے وہ روح نکالے گا جس سے وعدہ لیا ہے اگر تم چاہوتو عزل کرو اور اگر چاہو تو چھوڑو۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 446

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [39] بَابُ العزل وما نهي عنه من إتيان النساء · حديث 447

447 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا ابن خثيم المكي, عن يوسف بن ماهك, عن حفصة زوج النبي صلى الله عليه وسلم, أن امرأة أتت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: إن لها زوجا يأتيها وهي مدبرة فقال: لا بأس به إذا كان في صمام واحد. #418# قال محمد: وبه نأخذ, وإنما يعني بقوله: في صمام واحد, يقول: إذا كان ذلك في الفرج, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے ابو ھیشم المکی رحمتہ اللہ علیہ نے یوسف بن ماہک رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ اس کا خاوند اس کے پیچھے سے اس کی طرف سے اس کے پاس آتا ہے ۔ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں جب کہ ایک سوراخ میں ہو۔ ‘‘ (یعنی شرمگاہ میں ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور ایک سوراخ ہونے سے مراد یہ ہے کہ جب شرمگاہ میں ہو ‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

محمد: وبه نأخذ, وإنما يعني بقوله: في صمام واحد, ← لا بأس به إذا كان في صمام واحد. ← إن لها زوجا يأتيها وهي مدبرة ← حفصة زوج النبي أن امرأة أتت النبي ← يُوسُفَ بْنِ مَاهَكٍ، ← ابْنِ خُثَيْمٍ الْمَكِّيِّ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 447

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [39] بَابُ العزل وما نهي عنه من إتيان النساء · حديث 448

448 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن كثير الأصم الرماح, عن أبي ذراع, عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: سألته عن هذه الآية: {نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم} قال: كيف شئت إن #419# شئت عزلا, وإن شئت غير عزل. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ کثیر الاصم الرماح سے وہ حضرت ابوذ راء رحمتہ اللہ علیہ سے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں وہ (ابوزراء ) فرماتے ہیں میں نے ان (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا) سے اس آیت کے بارے میں پوچھا۔ ‘‘ نساء كم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم۔ تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں پس اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو جاؤ ۔ تو آپ نے فرمایا (انی کا معنی ) کیف شئتم ہے یعنی چاہو تو عزل کرو اور چاہوتو عزل کے بغیر جاؤ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے ۔ ‘‘

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← كيف شئت إن شئت عزلا, وإن شئت غير عزل. ← هذه الآية: {نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم} ← سَأَلْتُهُ ← ابْنِ عُمَرَ ← أَبِي ذِرَاعٍ ← كثير الأصم الرماح, ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 448

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [39] بَابُ العزل وما نهي عنه من إتيان النساء · حديث 449

449 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حميد الأعرج, عن رجل, عن أبي ذر رضي الله عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن إتيان النساء في أعجازهن.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حمید الاعرج رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ ایک شخص سے اور وہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ غیر فطری فعل سے منع فرمایا۔ ‘‘ ( مردوں سے بدرجہ اولی ٰمنع ہے )

إتيان النساء في أعجازهن. ← «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ← اَبِیْ ذَرٍّ ← رَجُلٌ: ← حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 449

chevron_left Previous
1…313233…77
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter