كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [18] بَابُ الْحَائِضِ فِي صَلَاتِهَا · حديث 53
53 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «إِذَا طَهُرَتِ الْمَرْأَةُ فِي وَقْتِ صَلَاةٍ فَلَمْ تَغْتَسِلْ حَتَّى يَذْهَبَ الْوَقْتُ بَعْدَ أَنْ تَكُونَ مَشْغُولَةً فِي غُسْلِهَا فَلَيْسَ عَلَيْهَا قَضَاءٌ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ. إِذَا انْقَطَعَ الدَّمُ فِي وَقْتٍ لَا تَقْدِرُ عَلَى أَنْ تَغْتَسِلَ فِيهِ حَتَّى يَمْضِيَ الْوَقْتُ فَلَيْسَ عَلَيْهَا إِعَادَةُ تِلْكَ الصَّلَاةِ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ والله سبحانه وتعالى أعلم
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی عورت نماز کے وقت میں ( حیض سے ) پاک ہو اور وقت نکلنے تک غسل نہ کر سکے جبکہ غسل میں مشغول ہوتو اس پر قضا نہیں ۔ کیونکہ غسل مکمل ہونے کے بعد وقت نہیں بچا ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں اسی موقف کو اختیار کر تے ہیں کہ جب وقت کے اندر خون ختم ہو جائے اور عورت اس وقت غسل کرنے پر قادر نہ ہوحتی کہ وقت گزر جائے تو اس پر نما ز کو لوٹانا ضرور نہیں‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ‘ اور اللہ سبحانہ تعالی ٰبہتر جانتا ہے ۔ ‘‘
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 53
