Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [41] بَابُ مَنْ سُبِقَ بِشَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ · حديث 126

126 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «إِذَا دَخَلَ فِي الْمَسْجِدِ وَالْقَوْمُ رُكُوعٌ، فَلْيَرْكَعْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَشْتَدَّ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَلَسْنَا نَأْخُذُ بِهَذَا، وَلَكِنْ يَمْشِي عَلَى هِينَته حَتَّى يُدْرِكَ الصَّفَّ فَيُصَلِّيَ مَا أَدْرَكَ، وَيَقْضِيَ مَا فَاتَهُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص مسجد میں آجائے اور لوگ رکوع میں ہوں تو وہ اپنے آپ کوسختی میں مبتلا کئے بغیر رکوع کرے (یعنی جہاں ہے وہاں ہی رکوع کرے اور آگے جانے کی کوشش نہ کرے)حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اس بات کو اختیار نہیں کرتے بلکہ اپنی عام رفتار سے چلے حتی کہ صف تک پہنچ جائے پس جو کچھ پائے اسے پڑھے اور جورہ جائے اسے قضا پڑھے ۔ ‘‘ (اسی پرعمل ہے۱۲ ہزاروی )۔

«إِذَا دَخَلَ فِي الْمَسْجِدِ وَالْقَوْمُ رُكُوعٌ، فَلْيَرْكَعْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَشْتَدَّ» ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 126

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [41] بَابُ مَنْ سُبِقَ بِشَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ · حديث 127

127 - مُحَمَّدٌ، عَنْ المُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ رَكَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَى حَتَّى وَصَلَ الصَّفَّ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ» #148# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، نَرَى ذَلِكَ مُجْزِئًا، وَلَا يُعْجِبُنَا أَنْ يَفْعَلَ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں !حضرت مبارک بن فضالہ رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے صف سے باہر رکوع کیا پھر چل کر صف تک پہنچے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی تو آپ نے فرمایا اللہ عز وجل تمہاری حرص کو زیادہ کرے لیکن آئندہ ایسانہ کرنا۔حضرت محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں اسی بات کو اختیار کرتے ہیں کہ یہ عمل جائز ہے لیکن پسندیدہ نہیں ہے۔ ‘‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

«زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ» ← ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي بَكْرَةَ أَنَّهُ رَكَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَى حَتَّى وَصَلَ الصَّفَّ، ← الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، ← الْمُبَارِکُ بْنُ فَضَالَةَ ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 127

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [41] بَابُ مَنْ سُبِقَ بِشَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ · حديث 128

128 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَأْتِي الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَالْإِمَامُ قَدْ جَلَسَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ، قَالَ: «يُكَبِّرُ تَكْبِيرَةً، فَيَدْخُلُ مَعَهُمْ فِي صَلَاتِهِمْ، ثُمَّ يُكَبِّرُ تَكْبِيرَةً، فَيَجْلِسُ مَعَهُمْ فَيَتَشَهَّدُ، فَإِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ، قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَلَسْنَا نَأْخُذُ بِهَذَا، مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ أَضَافَ إِلَيْهَا أُخْرَى، وَإِنْ أَدْرَكَهُمْ جُلُوسًا صَلَّى أَرْبَعًا، وَبِذَلِكَ جَاءَتِ الْآثَارُ مِنْ غَيْرِ وَاحِدٍ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے اس شخص کے بارے میں جو مسجد میں آئے اور امام نماز کے آخری قعدہ میں ہوفر ماتے ہیں وہ تکبیر کہے اور جماعت میں شامل ہو پھر تکبیر کہہ کر بیٹھ جائے اور تشہد پڑھے جب امام سلام پھیرے تو یہ کھڑا ہوکر دو رکعتیں پڑھے۔ ‘‘ ( اگر نماز فجرکی ہومثلا ً) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ بھی یہی قول ہے اور ہم (امام محمد ) اس کو اختیار نہیں کرتے ( بلکہ ہم کہتے ہیں ) جو آ دمی جمعہ کی ایک رکعت پائے تو وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت ملائے اور اگر وہ ان کو قعدے میں پائے تو چار رکعات پڑھے اس سلسلے میں متعددآ ثار ۔ ‘‘ (روایات آئی ہیں ) ۔

إبْرَاهِيمَ أَنَّهُ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 128

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [41] بَابُ مَنْ سُبِقَ بِشَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ · حديث 129

129 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَالْحَسَنِ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَخِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُمْ قَالُوا: «مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً أَضَافَ إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ أَدْرَكَهُمْ جُلُوسًا صَلَّى أَرْبَعًا» وَكَذَلِكَ بَلَغَنَا أَيْضًا عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، وَالْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، وَهُوَ قَوْلُ #150# سُفْيَانَ وَزُفَرَ بْنِ الْهُذَيْلِ وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت سعید بن عروبہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت قتاد رضی اللہ عنہ سے اور وہ حضرت انس بن مالک ، حضرت حسن ،حضرت سعید بن مسیب اور حضرت خلاس بن عمرو رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں یہ سب حضرات فرماتے ہیں۔“ جوشخص جمعہ کی ایک رکعت پائے وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت ملائے اور جوان کو قعدے کی حالت میں پائے تو وہ چار رکعت پڑھے حضرت علقمہ بن قیس رحمتہ اللہ علیہ اورسود بن یزید رحمتہ اللہ علیہ کی طرف سے بھی ہمیں یہی بات پہنچی ہے ‘ سفیان بن ثوری رحمتہ اللہ علیہ اورز ہرن ہذیل رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور ہم (امام محمد ) اسے ہی اختیار کرتے ہیں۔“

خِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو، ← الْحَسَنُ وَسَعِيد بْنُ الْمُسَيَّبِ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 129

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [41] بَابُ مَنْ سُبِقَ بِشَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ · حديث 130

130 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ مَسْرُوقًا، وَجُنْدُبًا، دَخَلَا فِي صَلَاةِ إمام فِي الْمَغْرِبِ فَأَدْرَكَا مَعَهُ رَكْعَةً وَسبقَهما بِرَكْعَتَيْنِ فَصَلَّيَا مَعَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ قَامَا يَقْضِيَانِ، فَأَمَّا مَسْرُوقٌ فَجَلَسَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى الَّتِي قَضَى، وَأَمَّا جُنْدُبٌ، فَقَامَ فِي الْأُولَى، وَجَلَسَ فِي الثَّانِيَةِ فَلَمَّا انْصَرَفَا، أَقْبَلَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى صَاحِبِهِ، ثُمَّ إِنَّهُمَا تَسَاوَقَا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَصَّا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ: «كِلَاكُمَا قَدْ أَحْسَنَ، وَأَنْ أُصَلِّيَ كَمَا صَلَّى مَسْرُوقٌ أَحَبُّ إِلَيَّ» #151# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَأْخُذُ. يَجْلِسُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ جميعا اللَّتَيْنِ فَاتَتَاهُ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسروق اور حضرت جندب رضی اللہ عنہا مغرب کی نماز میں جماعت میں شامل ہوئے تو انہوں نے امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھی پھر کھڑے ہوکر پہلی دو رکعت پڑھیں حضرت مسروق رضی اللہ عنہ ان دونوں میں سے پہلی رکعت میں قعدہ کیا لیکن حضرت جندب رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے اور دوسری رکعت کے بعد بیٹھے سلام پھیرنے کے بعد دونوں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوئے پھر وہ دونوں ایک دوسرے سے سبقت کرتے ہوئے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور ان کو واقعہ بتایا انہوں نے فرمایا تم دونوں نے اچھا کیا لیکن مجھے حضرت مسروق رضی اللہ عنہ کی طرح نماز پڑھنا زیادہ پسند ہے۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے تھے ہم اس بات کو اختیار کرتے ہیں وہ دونوں رکعتوں کے بعد قعدہ کرے جو اس سے فوت ہوئی ہیں ۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 130

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [41] بَابُ مَنْ سُبِقَ بِشَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ · حديث 131

131 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي " رجُل سَبَقَهُ الْإِمَامُ بِشَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ، أَيَتَشَهَّدُ كُلَّمَا جَلَسَ الْإِمَامُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَيَرُدُّ السَّلَامَ إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ؟ قَالَ: إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ رَدَّ السَّلَامَ " #152# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رحمه الله تعالى

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں ان سے پو چھا گیا کہ جس شخص سے امام کچھ نماز پہلے پڑھ لے وہ امام کے ساتھ قعدہ کرے؟ انہوں نے فرمایا ہاں پوچھا کیا امام کے سلام کے ساتھ سلام پھیرے؟ فرمایا جب اپنی نماز سے فارغ ہوتو سلام پھیرے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ رَدَّ السَّلَامَ ← فَيَرُدُّ السَّلَامَ إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ؟ ← نَعَمْ ← إِبْرَاهِيمَ، فِي رجُل سَبَقَهُ الْإِمَامُ بِشَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ، أَيَتَشَهَّدُ كُلَّمَا جَلَسَ الْإِمَامُ؟ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 131

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [42] بَابُ مَنْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ بِغَيْرِ أَذَانٍ · حديث 132

132 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ أَمَّ أَصْحَابَهُ فِي بَيْتِهِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، وَقَالَ: إِقَامَةُ الْإِمَامِ تُجْزِئُ " قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ وَحْدَهُ فَإِذَا صَلَّوْا فِي جَمَاعَةٍ فَأَحَبُّ إِلَيْنَا أَنْ يُؤَذِّنَ وَيُقِيمَ، فَإِنْ أَقَامَ، وَتَرَكَ الْآذَانَ فَلَا بَأْسَ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر میں اذان اورا قامت کے بغیر نماز پڑھائی اور فرمایا امام کی اقامت ( محلے کے امام کی اقامت) کفایت کرتی ہے۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں جب آدمی تنہا نماز پڑھے لیکن سب جماعت کے ساتھ پڑھیں تو ہمارے نزدیک اذان اور اقامت کہنا زیادہ پسندیدہ ہے اور اگر اقامت کہے اور اذان چھوڑ دے تو بھی کوئی حرج نہیں ۔ ‘‘

إِقَامَةُ الْإِمَامِ تُجْزِئُ ← ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ أَمَّ أَصْحَابَهُ فِي بَيْتِهِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 132

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [43] بَابُ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ · حديث 133

133 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «إِذَا فَسَدَتْ صَلَاةُ الْإِمَامِ فَسَدَتْ صَلَاةُ مَنْ خَلْفَهُ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ بِأَصْحَابِهِ جُنُبًا أَوْ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ أَوْ فَسَدَتْ صَلَاتُهُ بِوَجْهٍ مِنَ الْوُجُوهِ فَسَدَتْ صَلَاةُ مَنْ خَلْفَهُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا جب امام کی نماز فاسد ہو جائے تو مقتدیوں کی نماز بھی ٹوٹ جاتی ہے ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں کہ جب کوئی شخص ناپاکی کی حال میں ہو یا بے وضو ہو یا کسی بھی وجہ سے اس کی نماز ٹوٹ جائے تو اس کے پیچھے پڑھنے والوں کی نماز بھی ٹوٹ جاتی ہے۔ ‘‘

«إِذَا فَسَدَتْ صَلَاةُ الْإِمَامِ فَسَدَتْ صَلَاةُ مَنْ خَلْفَهُ» ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 133

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [43] بَابُ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ · حديث 134

134 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ فِي " الرَّجُلِ يُصَلِّي بِالْقَوْمِ جُنُبًا، قَالَ: يُعِيدُ وَيُعِيدُونَ "

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں ابراہیم بن یزید الملکی رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ عمرو بن دینار رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے اس امام کے کے بارے میں جو ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھاتا ہے فرمایا کہ وہ بھی دوبارہ نماز پڑھے اور اس کی اقتداء کرنے والے بھی (اپنی نماز لوٹا ئیں ) ۔“

يُعِيدُ وَيُعِيدُونَ. ← فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي بِالْقَوْمِ جُنُبًا، ← عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّيُّ ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 134

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [43] بَابُ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ · حديث 135

135 - مُحَمَّدٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، فِي " رَجُلٍ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ، قَالَ: يُعِيدُ وَيُعِيدُونَ "

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت عبداللہ بن مبارک رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ یعقوب بن قعقاع رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ عطاء بن ابن ابی رباع رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جوشخص وضو کے بغیر نماز پڑھائے تو وہ اس کے پیچھے پڑھنے والے سب دوبارہ نماز پڑھیں ۔“

يُعِيدُ وَيُعِيدُونَ. ← عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، فِي رَجُلٍ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ، ← يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 135

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [43] بَابُ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ · حديث 136

136 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: «أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يُعِيدُوا» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رحمه الله تعالى

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت عبداللہ بن مبارک رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت عبداللہ بن عون رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں دوبارہ نماز پڑھنا مجھے زیادہ پسند ہے ۔ ‘‘ ( بلکہ ضروری ہے) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← أَحَبُّ إلَيَّ أَنْ يُعِيدُوا. ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ، ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 136

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [43] بَابُ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ · حديث 137

137 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَةُ إِلَى جَانِبِ الرَّجُلِ وَكَانَا فِي صَلَاةٍ وَاحِدَةٍ فَسَدَتْ صَلَاتُهُ» #157# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور حضرت ابرا ہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی عورت مرد کے پہلو میں نماز پڑھے اور دونوں ایک ہی نماز میں ہوں تو مرد کی نماز فاسد ہو جائے گی ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ ← «إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَةُ إِلَى جَانِبِ الرَّجُلِ وَكَانَا فِي صَلَاةٍ وَاحِدَةٍ فَسَدَتْ صَلَاتُهُ» ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 137

chevron_left Previous
1…567…77
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter
135. Chapter
136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
192. Chapter
193. Chapter
194. Chapter
195. Chapter
196. Chapter
197. Chapter
198. Chapter
199. Chapter
200. Chapter
201. Chapter
202. Chapter
203. Chapter
204. Chapter
205. Chapter
206. Chapter
207. Chapter
208. Chapter
209. Chapter
210. Chapter
211. Chapter
212. Chapter
213. Chapter
214. Chapter
215. Chapter
216. Chapter
217. Chapter
218. Chapter
219. Chapter
220. Chapter
221. Chapter
222. Chapter
223. Chapter
224. Chapter
225. Chapter
226. Chapter
227. Chapter
228. Chapter
229. Chapter
230. Chapter
231. Chapter
232. Chapter
233. Chapter
234. Chapter
235. Chapter
236. Chapter
237. Chapter
238. Chapter
239. Chapter
240. Chapter
241. Chapter
242. Chapter
243. Chapter
244. Chapter
245. Chapter
246. Chapter
247. Chapter
248. Chapter
249. Chapter
250. Chapter
251. Chapter
252. Chapter
253. Chapter
254. Chapter
255. Chapter
256. Chapter
257. Chapter
258. Chapter
259. Chapter
260. Chapter
261. Chapter
262. Chapter
263. Chapter
264. Chapter
265. Chapter
266. Chapter
267. Chapter
268. Chapter
269. Chapter
270. Chapter
271. Chapter
272. Chapter
273. Chapter
274. Chapter
275. Chapter
276. Chapter
277. Chapter
278. Chapter
279. Chapter
280. Chapter
281. Chapter
282. Chapter
283. Chapter
284. Chapter
285. Chapter
286. Chapter
287. Chapter
288. Chapter
289. Chapter
290. Chapter
291. Chapter
292. Chapter
293. Chapter
294. Chapter
295. Chapter
296. Chapter
297. Chapter
298. Chapter
299. Chapter
300. Chapter
301. Chapter
302. Chapter
303. Chapter
304. Chapter
305. Chapter
306. Chapter