كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [11] بَابُ الصيد في الإحرام · حديث 356
356 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا أبو سلمة, عن رجل, عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: مررت في البحرين فسألوني عن لحم الصيد يصيده الحلال, #348# هل يصلح للمحرم أن يأكله؟ فأفتيتهم بأكله وفي نفسي منه شيء, ثم قدمت على عمر بن الخطاب رضي الله عنه فذكرت له ما قلت لهم فقال: لو قلت غير ذلك لم تقل بين اثنين ما بقيت.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں انہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے ابوسلمہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ ایک شخص کے واسطے سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں بحرین میں گزررہا تھا تو لوگوں نے مجھ سے اس شکار کے گوشت کے بارے میں پوچھا جسے کسی غیر محرم نے شکار کیا کہ کیا محرم اس سے کھا سکتا ہے؟ میں نے ان کو کھا نے کا فتوی ٰدیا لیکن میرے دل میں کچھ وسوسہ تھا پھر میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو جو فتوی ٰدیا تھا اس کے بارے میں ان کو بتایا انہوں نے فرمایا اگر تم اس کے علاوہ کوئی بات کہتے تو جب تک زندہ رہتے فتوی ٰنہ دے سکتے ۔ ‘‘
مررت في البحرين فسألوني ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← رَجُلٌ: ← أَبُو سَلَمَةَ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 356
