كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [123] بَابُ مكاتبة المكاتب · حديث 680
680 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أنه قال في رجل كاتب غلامين على ألف درهم ثم مات أحدهما: إنه إن كان قال: إذا أديتما الألف فأنتما حران وإلا فأنتما مملوكان, ثم مات أحدهما فإنه يأخذ الحي بالألف كلها, فإن كاتبهما على الألف ولم يشترط فإنه لا يأخذه إلا بالحصة, بنصف الأول وبقيمة الباقي. قال محمد: وبه نأخذ في جميع الحديث إذا لم يشترط شيئا فمات أحدهما قسمت المكاتبة على قيمتهما, فبطل من المكاتبة حصة قيمة الميت, ووجبت #581# على الحي الآخر قيمته, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے اس شخص کے بارے میں فر ما یا جو دو غلاموں کو ایک ہزار درہم میں مکا تب بنائے پھر ان میں سے ایک مر جائے تو اگر اس نے یوں کہا تھا کہ اگر تم دونوں ایک ہزار ادا کر دوتو دونوں آزاد ہو ورنہ دونوں غلام رہو گے۔ پھر ان میں سے ایک مرجائے تو وہ زندہ غلام سے پورے ہزار درہم وصول کرے اور اگر ایک ہزار پر دونوں کو مکاتب بنائے اور کوئی شرط نہ ر کھے تو اب اس میں (زندہ) سے اس کے حصے کے مطابق وصول کرے پہلے کا نصف اور باقی کی قیمت ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم تمام حدیث میں اسی بات کو اختیار کرتے ہیں جب کوئی شرط نہ رکھے پس ان میں سے ایک مرجائے تو مکاتبت ( کی رقم ) دونوں کی قیمت پرتقسیم کی جائے اب میت کی قیمت کا حصہ مکاتبت سے باطل ہو جائے گا اور زندہ پر اس کی قیمت واجب ہوگی۔‘‘حضر ت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 680
