Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [96] بَابُ اللعان والانتفاء من الولد · حديث 596

596 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا قذف الرجل امرأته وقد حد جلدته حدا, أو قذفها وقد جلدت حدا, فلا لعان بينهما ولا حد عليه, وقال: من لا شهادة له فلا لعان له, وهذا قول أبي حنيفة ومحمد.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی پر الزام لگائے اور اسے(اس سے پہلے) بطور حد کوڑے لگ چکے ہوں یا اس عورت کو پہلے بطور حد کوڑے لگ چکے ہوں تو ان کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور نہ ہی حد ہوگی اور فرمایا جس کی شہادت قبول نہیں ہوتی اس کے لئے لعان بھی نہیں ہے ۔‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 596

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [96] بَابُ اللعان والانتفاء من الولد · حديث 597

597 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم قال: إذا قدف الرجل امرأته ثم توفيت قبل أن يلاعنها فإنه يرثها, ولا حد, ولا لعان, وكذلك إذا قذف الرجل غير امرأته فلا حد عليه؛ لأنه لا يدري لعل الذي قذفه يصدقه, وإذا قذفها زوجها ثم مات ورثته؛ لأنه لم يكن لاعن. وهذا كله قول أبي حنيفة ومحمد.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی پر زنا کا الزام لگائے پھر لعان سے پہلے وہ عورت مر جائے تو وہ شخص اس کا وارث ہوگا اور اس مرد پر نہ حد ہوگی اور نہ ہی لعان ہوگا اسی طرح جب کوئی شخص اپنی بیوی کے علاوہ کسی پر الزام لگائے تو اس پر حد نہیں ہوگی‘ کیونکہ یہ بات معلوم نہیں شاید اس پر الزم لگانے والے نے سچ کہا اور جب عورت پر اس کا خاوند الزام لگائے پھر وہ مردمر جائے تو عورت اس کی وارث ہوگی کیونکہ لعان نہیں ہوسکتا۔‘‘یہ سب حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اورحضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 597

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [96] بَابُ اللعان والانتفاء من الولد · حديث 598

598 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن مجالد بن سعيد, عن عامر الشعبي, عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: إذا أقر الرجل بولده طرفة عين فليس له أن ينفيه. #523# وهو قول أبي حنيفة ومحمد.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ حضرت مجاہد بن سعید رحمتہ اللہ علیہ سے وہ عامر الشعبی رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں جب کوئی شخص پلک جھپکنے کے برابر وقت بھی اپنے بچے کا اقرارکر لے تو اب اس کی نفی نہیں کر سکتا۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اورحضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ ← مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 598

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [96] بَابُ اللعان والانتفاء من الولد · حديث 599

599 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن شريح قال: إذا انتفى الرجل من ولده ثم ادعاه فله ذلك, ويلحقه الولد. قال محمد: وهذا قول أبي حنيفة وقولنا.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت شریح رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنے بچے کی نفی کر دے پھر اس کا دعویٰ کرے تو اسے اس کا حق ہے اور بچہ اسے مل جائے گا۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

محمد: وهذا قول أبي حنيفة وقولنا. ← إذا انتفى الرجل من ولده ثم ادعاه فله ذلك, ويلحقه الولد. ← شُرَيْحٍ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 599

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [96] بَابُ اللعان والانتفاء من الولد · حديث 600

600 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يقر بابنه ثم ينفيه قال: يلاعنها, ويلزم الولد أمه, فإن كان قد طلقها ضرب #524# حدا, وإن كانت قد ماتت أمه. قال محمد: وهذا كله قول أبي حنيفة وقولنا إلا في خصلة واحدة, إذا أقر بابنه ثم نفاه وهي امرأته لاعنها, ولزم الولد أباه. إذا أقر به مرة لم يكن له أن ينفيه, كما قال عمر رضي الله عنه.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنے بیٹے کا اقرار کرتا ہے پھر اس کی نفی کر دیتا ہے وہ فرماتے ہیں وہ اس عورت سے لعان کرے اور بچہ ماں کے پاس چلا جائے اور اگر اس نے اس کو طلاق دے دی تھی تو اس پر حد (حدقذف) نافذ کی جائے اگر چہ اس بچے کی ماں مر چکی ہو۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! یہ تمام باتیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک ہیں اور ہمارا بھی یہی قول ہے البتہ ایک بات میں اختلاف ہے وہ یوں کہ جب اپنے بچے کا اقرار کرے پھر اس کی نفی کرے اور ( عورت ) ابھی اس کی بیوی ہو تو اس سے لعان کرے اور بچہ باپ کے حوالے ہوگا کیونکہ جب وہ ایک باراقرار کر چکا ہے تو اب اسے نفی کا حق نہیں ہے جس طرح حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے ۔‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 600

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [97] بَابُ من قذف قوما جميعا وحد الحر والعبد · حديث 601

601 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا افتريت على قوم فقلت: يا زناة, كان عليك حد واحد. #525# قال محمد: وهذا قول أبي حنيفة وقولنا.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب تم کسی قوم کے پاس جا کر ان کو کہواے زنا کرنے والو! تو تم پر ایک ہی حد ہوگی ۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

محمد: وهذا قول أبي حنيفة وقولنا. ← إذا افتريت على قوم فقلت: يا زناة, كان عليك حد واحد. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 601

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [97] بَابُ من قذف قوما جميعا وحد الحر والعبد · حديث 602

602 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في رجل قذف رجلا, ثم قذف آخر قال: لو قذف أهل الجمعة فقذفهم جميعا لم يكن عليه إلا حد واحد. قال محمد: وهذا كله قول أبي حنيفة وقولنا, ليس عليه إلا حد واحد حتى يكمل الحد, فإن قذف إنسانا بعد كمال الحد ضرب حدا مستقبلا إلا أنه يحبس حتى يبرأ عن الأول, ثم يضرب الآخر, قال: يفرق الحد في أعضائه إذا جلد. قال محمد: وهذا قول أبي حنيفة وقولنا في الحدود كلها, إلا أنا لا نضرب الرأس, والوجه, والفرج وأما في التعزير فإنه لا يفرق في الأعضاء كما يفرق في الحدود, ولكنه يضرب في مكان واحد, وهو أشد الضرب, ولا يجرد في حد, ولا تعزير, ولا غير ذلك.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص کسی کو قذف کرے (اس پر زنا کا الزام لگائے) پھر کسی دوسرے کو قذف کرے تو وہ فرماتے ہیں اگر وہ اہل جمعہ (مسلمانوں )کو قذف کر تے ہوئے ان سب کو قذف کرے تو اس پر ایک ہی حد نافذ ہوگی حتیٰ کہ حد کامل ہو جائے پس اگر وہ حد کے کامل ہونے کے بعد کسی انسان کو قذف کرے تو نئے سرے سے حد نافذ ہوگی البتہ یہ کہ اسے قید کر دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ پہلی حد سے ٹھیک ہو جائے تو پھردوسری حد لگائی جائے وہ فرماتے ہیں جب بطور حد کوڑے لگائے جائیں تو اعضاء پر مارے جائیں۔‘‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں تمام حدود میں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا اور ہمارا یہی قول ہے مگر یہ کہ ہم سر چہرے اور شرمگاہ پر نہیں مارتے ۔“اور تعزیر میں اعضاء میں تفریق نہ کی جائے جس طرح حدود میں کی جاتی ہے ایک ہی جگہ سخت مار ماری جائے اور حد اور تعزیروغیرہ کسی صورت میں بھی اس کے جسم کوننگا نہ کیا جائے ۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 602

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [97] بَابُ من قذف قوما جميعا وحد الحر والعبد · حديث 603

603 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: الزاني يجلد وقد وضعت عنه ثيابه ضربا مبرحا, والقاذف يضرب وعليه ثيابه, وشارب الخمر يضرب مثل ما يضرب القاذف, وضربهما دون ضرب الزاني. #526# قال محمد: وهذا كله قول أبي حنيفة إلا في خصلة واحدة: كان يجرد الشارب كما يجرد الزاني.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں زانی کواس کے کپڑے (زائد کپڑے) اتار کر کوڑے لگائیں جائیں اور سخت ضرب لگائی جائے اور قذف کرنے والے کو اس طرح حد لگائی جائے کہ اس کے کپڑے اس پر موجود ہوں اور شراب پینے والے کو قازف کی طرح مارا جائے ۔اور ان دونوں کی مارزانی کی مارسے کم ہو۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ تمام باتیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک ہیں ‘البتہ ایک بات میں اختلاف ہے کہ وہ شراب پینے والے کالباس بھی اترواتے تھے جس طرح زانی کا اترواتے تھے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 603

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [97] بَابُ من قذف قوما جميعا وحد الحر والعبد · حديث 604

604 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا قذف العبد أو الأمة الحر فحدهما نصف حد الحر, أربعين أربعين. قال محمد: وهذا كله قول أبي حنيفة, وقولنا.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب غلام یا لونڈی کسی آزاد آدمی کو قذف کریں تو ان کی حد آزاد آ دمی کی حد کا نصف ہے یعنی چالیس کوڑے ہیں ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا اور ہمارا یہی قول ہے۔“

محمد: وهذا كله قول أبي حنيفة, وقولنا. ← إذا قذف العبد أو الأمة الحر فحدهما نصف حد الحر, أربعين أربعين. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 604

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [97] بَابُ من قذف قوما جميعا وحد الحر والعبد · حديث 605

605 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الأمة يعتق ثلثها أو ثلثاها, ثم استعسيت فيما بقي فقذفها رجل, قال: ليس عليه شيء #527# ما كانت تسعى. قال محمد: وهذا قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى, لا يرى على من قذفها حدا؛ لأنها عنده بمنزلة الأمة ما دامت تسعى, وأما في قولنا فهي حرة إذا أعتق بعضها عتق كلها, وعلى قاذفها الحد. والله أعلم.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس لونڈی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس کا ایک تہائی یا دو تہائی( حصہ ) آزادکر دیا جائے پھر باقی حصے کے لئے محنت و مشقت کا مطالبہ کیا جائے پس اس حالت میں کوئی شخص اسے قذف کرے تو وہ فرماتے ہیں وہ عورت جب تک سعی (کوشش) کر رہی ہے مرد پرقذف کی حد نہیں ہوگی۔ (کیونکہ ابھی وہ آزادنہیں ہوئی ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے وہ اس شخص پر نفاذ حد کے قائل نہیں ہیں جو اس کو قذف کرتا ہے کیونکہ جب تک وہ (باقی حصے کی رقم ادا کر نے کے لئے) کوشش کر رہے ہے وہ لونڈی کی مثل ہے لیکن ہمارے نزدیک وہ آزاد ہے جب اس کا بعض حصہ آزاد کیا جائے تو وہ مکمل طور پر آزاد ہو جاتی ہے۔‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 605

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [98] بَابُ التعزير · حديث 606

606 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا الهيثم بن أبي الهيثم, عن عامر الشعبي قال: لا يبلغ بالتعزير أربعون جلدة. قال محمد: وهذا قول أبي حنيفة وقولنا.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے الھیثم بن ابی الھیثم رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا وہ فرماتے ہیں تعزیر چالیس کوڑوں تک نہ پہنچے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا اور ہمارا یہی قول ہے۔“

محمد: وهذا قول أبي حنيفة وقولنا. ← لا يبلغ بالتعزير أربعون جلدة. ← عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ ← الهيثم بن أبي الهيثم ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 606

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [98] بَابُ التعزير · حديث 607

607 - محمد قال: أخبرنا مسعر بن كدام قال: أخبرني الوليد بن عثمان, عن الضحاك بن مزاحم قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من بلغ حدا في غير حد فهو من المعتدين. قال محمد: فأدنى الحدود أربعون, فلا يبلغ بالتعزير أربعون جلدة.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں !ہمیں مسعود بن کدام رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘انہوں نے کہا ہمیں بواسطہ ولید بن عثمان ضحاک بن مزاحم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے خبر دی وہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص حد کے علاوہ حد تک پہنچے ( یعنی حد کے برابر سزادے ) تو وہ حد سے بڑھنے والوں میں سے ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں پس کم از کم حد چالیس کوڑے میں لہذ العز یر چالیس کوڑوں تک نہیں پہنچنی چاہئے ۔‘‘

الضَّحَّاكَ بْنَ مُزَاحِمٍ ← الوليد بن عثمان, ← مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 607

chevron_left Previous
1…232425…50
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter