كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [86] بَابُ دية الخطاء وما تعقل العاقلة · حديث 572
572 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا شهدوا أنه ضربه وهو صحيح فلم يزل صاحب فراش حتى مات جازت شهادتهم, ولم يكلفوا غير ذلك. وقال إبراهيم في رجل يضرب فيموت, فيشهد الشهود أنه لم يزل صاحب فراش حتى مات قال: أقيده منه, وآخذ له من العاقلة الدية إن كان خطاء. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب گواہ گواہی دیں کہ اسے فلاں نے مارا ہے اور وہ (مضروب ) مسلسل بستر پر رہے حتی ٰکہ مرجائے تو ان کی شہادت جائز ہوگی اور ان کومزید کسی بات کا مکلف نہیں بنایا جائے گا۔‘‘ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس کو مارا جائے پس وہ مر جائے اور گواہ گواہی دیں کہ وہ مرتے دم تک بستر پر رہا ہے تو وہ فرماتے ہیں میں اس کی طرف سے فدیہ دیتا ہوں (فدیہ کاحکم مراد ہے ) اور اگر خطاء کے طور پر ہوتو اس کے لئے عاقلہ پر دیت کا حکم دیتا ہوں۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
إذا شهدوا ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 572
