كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [80] بَابُ الظهار · حديث 548
548 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, في الرجل يظاهر من امرأته ثم يجامعها بالليل وهو يصوم قال: يستقبل الصوم. قال محمد: وبه نأخذ, لأن الله تعالى يقول: {فصيام شهرين متتابعين من قبل أن يتماسا} , فإذا مسها وهو يصوم فسد صومه, واستقبل شهرين متتابعين, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جوشخص اپنی بیوی سے ظہار کرے پھر رات کے وقت اس سے جماع کرے اور وہ کفارہ کے روزے رکھ رہا ہو تو نئے سرے سے روزے شروع کرے ۔ ‘‘(کیونکہ مسلسل روزے رکھنا ضروری ہے)حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں کیونکہ اللہ عز وجل نے فرمایا! فصيام شهرين متتابعين من قبل أن يتماسا۔ ( پ ۲۸المجادله۴)لگا تار دو مہینے کے روزے قبل اس کے کہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ۔ ( ترجمہ کنز الایمان ) تو جب روزے کی صورت میں اس سے جماع کر لیا تو روزہ ٹوٹ گیا ( یعنی روزں کا سلسلہ ٹوٹ گیا ) پس دوبارہ دو مہینے کے مسلسل روزے رکھے ۔‘‘
محمد: وبه نأخذ, لأن الله تعالى ← يَسْتَقْبِلُ الصَّوْمَ. ← إبراهيم, في الرجل يظاهر من امرأته ثم يجامعها بالليل وهو يصوم ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 548
