Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [78] بَابُ الإيلاء · حديث 536

536 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا عمرو بن مرة, عن أبي عبيدة, عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: إذا آلى الرجل من امرأته فمضت أربعة أشهر بانت بتطليقة, وكان خاطبا يخطبها في العدة, ولا يخطبها في عدتها غيره. #476# قال محمد: وبه نأخذ, عزيمة الطلاق انقضاء الأربعة الأشهر, والفيء الجماع في الأربعة الأشهر لا يوقف بعدها, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم سے عمرو بن مرہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ ابوعبیدہ سے اور وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلا ء کرے اور چار ماہ گزر جائیں تو ایک طلاق بائن واقع ہو جائے گی اور وہ اسے عدت کے دوران نکاح کا پیغام نہیں دے سکتا ۔ ‘‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں چار ماہ گزرنے پر طلاق پکی ہو جاتی ہے اور فی کا معنی چار مہینے کے اندراندر جماع کرنا ہے حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔‘‘

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أَبِي عُبَيْدَةَ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 536

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [78] بَابُ الإيلاء · حديث 537

537 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أن رجلا ولدت امرأته فقالت لزوجها: لا تقربني حتى أفطم ابني هذا, فإني أخشى أن أحمل عليه, فحلف أن لا يقربها حتى تفطمه, قال: فسألت إبراهيم عن ذلك فقال: أخاف أن يكون إيلاء, وأرجو أن لا يكون إيلاء. #477# قال محمد: فسألت أبا حنيفة عن ذلك, فقال: هو إيلاء. قال محمد: وبه نأخذ.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص کی بیوی نے بچہ جنا تو اس نے اپنے خاوند سے کہا میرے قریب نہ آنا حتی ٰکہ میں اپنے اس بچے کو دودھ چھڑادوں کیونکہ مجھے ڈر ہے اس دوران حمل ہو جائے تو اس نے قسم کھائی کہ بچے کہ دودھ چھوڑ نے تک اس کے قریب نہیں جائے گا۔‘‘حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں میں نے اس سلسلے میں حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے سوال کیا تو انہوں نے کہا مجھے ڈر ہے کہ ایلا ء ہوگا اور ایلاء نہ ہونے کی امید بھی ہے ۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا تو انہوں نےفرمایا ! یہ ایلاء ہے ‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 537

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [78] بَابُ الإيلاء · حديث 538

538 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا أبو العطوف, عن الزهري, أن النبي صلى الله عليه وسلم آلى من نسائه شهرا, فلما مضى تسعة وعشرون يوما أرسل إلى عائشة رضي الله عنها أن تعالي, فأرسلت إليه: إنك آليت مني, ولم أزل أعد الأيام والليالي, وأنه بقي من الشهر يوم, فأرسل إليها أن تعالي, فإن الشهر ثلاثون, وتسع وعشرون. قال محمد: وبه نأخذ, إذا كان بالأهلة, وإذا كان بغير الأهلة فالشهر ثلاثون, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم سے ابوالعطوف رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضرت زہری رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ اپنی ازواج مطہرات کے پاس نہ جانے کی قسم کھائی جب انتیس دن ہوئے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیج کر بلایا تو انہوں نے جواب دیا آپ نے مجھ سے ایلاء کیا ہے اور میں مسلسل رات دن گن رہی ہوں اور مہینہ پورا ہونے میں ایک دن باقی ہے تو آپ نے پیغام بھیجا ہے کہ میرے پاس آ ؤ مہینہ تیس دن کا بھی ہوتا ہے اور انتیس دن کا بھی۔‘‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں جب کہ چاند کے اعتبار سےحساب لگایا جائے اور چاند کا حساب نہ کیا جائے تو تیس دن کا ہوتا ہے۔“حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

الزُّهْرِيِّ، ← أَبُو الْعَطُوفِ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 538

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [78] بَابُ الإيلاء · حديث 539

539 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم في الرجل يقول لامرأته: إن قربتك فأنت طالق, فتركها #478# أربعة أشهر, قال: بانت بالإيلاء. وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنی بیوی سے کہتا ہے اگر میں تیرے قریب جاؤں تو تجھے طلاق پھر اسے چار ماہ تک چھوڑے رکھتا ہے تو وہ فرماتےہیں وہ عورت ایلاء کے طریقے پر بائن (جدا) ہو جائے گی۔“

بانت بالإيلاء. وهو قول أبي حنيفة تعالى. ← لامرأته: إن قربتك فأنت طالق, فتركها أربعة أشهر, ← إبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 539

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [79] بَابُ من آلى ثم طلق · حديث 540

540 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا آلى الرجل من امرأته ثم طلقها فالطلاق يهدم الإيلاء. قال محمد: ولسنا نأخذ بهذا.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھراسے طلاق دے تو طلاق سے ایلا ختم ہو جائے گا۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اس بات کو اختیار نہیں کرتے ۔

محمد: ولسنا نأخذ بهذا. ← إذا آلى الرجل من امرأته ثم طلقها فالطلاق يهدم الإيلاء. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 540

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [79] بَابُ من آلى ثم طلق · حديث 541

541 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن الشعبي قال: إذا آلى الرجل من امرأته ثم طلقها فهما كفرسي رهان, إن جاوزت الأربعة الأشهر وهي في شيء من عدتها وقعت تطليقة الإيلاء مع التطليقة التي طلق, وإن انقضت العدة قبل أن يجيء وقت الأربعة الأشهر سقط الإيلاء. #479# قال محمد: فقلت لأبي حنيفة: بأي القولين تأخذ؟ قال: بقول عامر الشعبي. قال محمد: وبه نأخذ.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر اسے طلاق دے تو یہ دونوں رہن رکھے ہوئے دوگھوڑوں کی طرح ہیں یعنی اگر چار مہینے گزر جائیں اور ابھی اس کی کچھ مدت باقی ہو تو اسے ایلا والی طلاق ہو جائے گی(بائن طلاق ہوگی)اور اس کے ساتھ وہ طلاق بھی ہوگی جو اس نے دی ہے اور اگر چار ماہ مکمل ہونے سے پہلے عدت ختم ہو جائے تو ایلاء ساقط ہو جائے گا۔‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا کہ آپ ان دو میں سے کونساقول اختیار کرتے ہیں تو انہوں نے فرمایا حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ کا قول (اختیار کر تا ہوں ) توحضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم بھی اسی کو اختیار کرتے ہیں ۔“

الشَّعْبِيِّ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 541

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [80] بَابُ الظهار · حديث 542

542 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا ظاهر الرجل من أربعة نسوة فعليه أربع كفارات. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی چار بیویوں سے ظہار کرے ، تو اس پر چار کفارے ہیں۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← إذا ظاهر الرجل من أربعة نسوة فعليه أربع كفارات. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 542

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [80] بَابُ الظهار · حديث 543

543 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يقول لامرأته: أنت علي كظهر أمي, أنت علي كظهر أمي, يريد التغليظ, أن عليه كفارتين, قال: وكذلك اليمينان, فإذا أراد الأولى فهي واحدة. #480# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سےاور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جواپنی بیوی سے کہتا ہے ’’تو مجھ پرمیری ماں کی پیٹھ کی طرح ہے ‘‘دو بار کہتا ہے اور شدت کا ارادہ کرتا ہے تو اس پر دو کفارے ہوں گے فرماتے ہیں یہی حکم دو قسموں کا ہے اگر صرف پہلی قسم کا ارادہ کرے تو وہ ایک ہی ہوں گی ۔‘‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 543

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [80] بَابُ الظهار · حديث 544

544 - 544 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يظاهر من امرأته ثم يطلقها ثم ينكحها بعدما تنقضي العدة، قال: الظهار كما هو، لا يقربها حتى يكفر. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنی بیوی سے ظہار کرنے کے بعد اسے طلاق دے دیتا ہے پھر عدت ختم ہونے کے بعد اس سے نکاح کرتا ہے تو وہ فرماتے ہیں ظہار برقرار رہے گا جب تک کفارہ ادا نہ کرے اس کے قریب نہیں جاسکتا۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 544

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [80] بَابُ الظهار · حديث 545

545 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا ظاهر الرجل من امرأته لم يقربها حتى يعتق رقبة, فإن لم يجد فصيام شهرين متتابعين, فإن لم يستطع فإطعام ستين مسكينا, فإن لم يجد فلا يقربها حتى يكفر بعض هذه الكفارات. #481# قال محمد: وبه نأخذ, ولا يدخل في ذلك الإيلاء وإن طال, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی سے ظہار کرے تو جب تک ایک غلام ( یالونڈی ) آزاد نہ کرے اس کے قریب نہ جائے اور اگر نہ پائے( جیسے آج کل لونڈیاں اور غلام نہیں ہے) تو دو مہینے کے مسلسل روزے رکھے اگر اس کی طاقت بھی نہ ہوتو ساتھ مسکینوں کو کھا نا کھلانا ہے اگر یہ بھی نہ پائے تو اس وقت تک عورت کے قریب نہ جائے جب تک ان میں سے کسی ایک کے ذریعے کفارہ ادانہ کرے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور یہ بات ایلاء میں شامل نہ ہوگی اگر چہ مدت لمبی ہو جائے ۔‘‘حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 545

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [80] بَابُ الظهار · حديث 546

546 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يظاهر من امرأته ثم يقربها قبل أن يكفر قال: قد أساء ولا يعد. قال محمد: وبه نأخذ, لا يعودن حتى يكفر, ولا تجب عليه إلا كفارة واحدة وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سےاور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جواپنی بیوی سے ظہار کرے پھرکفارہ ادا کرنے سے پہلے اس کے قریب جا تا ہے تو اس نے گناہ کیا لیکن دوبارہ جماع نہ کرے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں وہ کفارہ ادا کرنے تک دوبارہ ہرگزجماع نہ کرے اور اس پر ایک کفارہ ہی واجب ہوگا ۔‘‘حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

قد أساء ولا يعد. ← إبراهيم في الرجل يظاهر من امرأته ثم يقربها قبل أن يكفر ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 546

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [80] بَابُ الظهار · حديث 547

547 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: لا يقع الظهار إذا ظاهر الرجل من امرأته إلا بذات محرم. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ظہار واقع نہیں ہو گا جب تک اپنی کسی ذی رحم محرم خاتون سے تشبیہ نہ دے۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← لا يقع الظهار إذا ظاهر الرجل من امرأته إلا بذات محرم. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 547

chevron_left Previous
1…181920…50
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter