Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [71] بَابُ الرجل يقول لامرأته: اعتدي · حديث 512

512 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا قال: اعتدي فهي تطليقة يملك الرجعة إذا نوى طلاقا. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کسی شخص نے کہا تو عدت گزارتو یہ ایک طلاق ہے جس میں وہ رجوع کا مالک ہے جب طلاق کی نیت کرے ۔‘‘ ( نیت ضروری ہے کیونکہ کنایہ لفظ ہے ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← اعتدي فهي تطليقة يملك الرجعة إذا نوى طلاقا. ← «إِذَا ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 512

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [71] بَابُ الرجل يقول لامرأته: اعتدي · حديث 513

513 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا الهيثم بن أبي الهيثم يرفعه إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال لسودة رضي الله عنها: اعتدي, فجعلها تطليقة #459# يملكها, فجلست على طريقه يوما فقالت: يا رسول الله راجعني, فوالله ما أقول هذا حرصا مني على الرجال, ولكني أريد أن أحشر يوم القيامة مع أزواجك, واجعل يومي منك لبعض أزواجك, قال: فراجعها. #460# قال محمد: وبه نأخذ, إذا طابت نفس المرأة أن تقيم مع زوجها على أن لا يقسم لها فذلك جائز, ولها أن ترجع عن ذلك إذا بدا لها, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے الھیثم بن ابی الھیثم رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع حدیث روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ام المومنین حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے فر ما یا عدت گزاروتو اسے ایک طلاق رجعی قرار دیا ایک دن وہ آپ کے راستے میں بیٹھ گئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم! مجھ سے رجوع فرمائیں اللہ عزوجل کی قسم میری یہ بات مردوں پر میری حرص کی وجہ سے نہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ قیامت کے دن آپ کی ازواج مطہرات کے ساتھ اٹھوں اور آپ میری باری اپنی کسی دوسری ازواج مطہرہ کو دے دیں چنانچہ آپ نے رجوع فرمایا ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں جب کوئی عورت خوشی سے اپنی باری چھوڑ کر خاوند کے ساتھ رہنا چاہے تو یہ بات جائز ہے اور عورت جب چاہے اپنی باری ( کاحق ) واپس لے سکتی ہے۔“حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کابھی یہی قول ہے ۔“

لسودة اعتدي, فجعلها تطليقة يملكها, فجلست على طريقه يوما فقالت: ← الهيثم بن أبي الهيثم يرفعه إلى رسول الله أنه ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 513

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [72] بَابُ عدة أم الولد · حديث 514

514 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في أم الولد يموت عنها سيدها قال: إن كانت تحيض فثلاث حيض, وإن كانت لا تحيض فثلاثة أشهر, وكذلك إذا أعتقها. #461# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے ام ولد کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس کا آقا اسے چھوڑ کر مر جائے فرماتے ہیں اگر اسے حیض آتا ہو تو تین حیض اور اگر حیض نہ آ تا ہو تین مہینے (عدت گزارے) اسی طرح جب اسے آزاد کیا جائے ۔‘‘( تو بھی یہی حکم ہے)حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إبراهيم في أم الولد يموت عنها سيدها ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 514

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [72] بَابُ عدة أم الولد · حديث 515

515 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم في السقط من الأمة للسيد أنه قال: ما كان لا يستبين له أصبع, أو عين, أو فم أنها لا تعتق, ولا تكون به أم ولد. قال محمد: وبه نأخذ, إذا استبان شيء من خلقه كانت به أم ولد, وإذا لم يستبن شيء من خلقه لم تكن به أم ولد, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ لونڈی کا اس کے مالک سے حمل گر جائے تو اگر اس بچے کی انگلی یا آنکھ وغیرہ واضح نہ ہوںمحض (لوتھڑا ہو)تو وہ آزادنہیں ہوگی اور نہ ہی امولد ہوگی ۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں جب اس بچے کے اعضاء سے کچھ ظاہر ہوتو وہ عورت ام ولد ہو جائے گی اور جب کچھ ظاہرنہ ہوتو وہ ام ولدنہیں بنے گی۔“حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 515

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [73] بَابُ نفقة التي لم يدخل بها · حديث 516

516 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يتزوج المرأة فلا يبني بها قال: إن كان الحبس من قبل الرجل فعليه النفقة, وإن كان من قبل المرأة فلا نفقة لها. قال محمد: وبه نأخذ, إذا كانت صغيرة لا تجامع مثلها فلا نفقة لها, وإن كانت كبيرة والزوج صغير لا يجامع مثله فلها النفقة عليه في ماله. وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو کسی عورت سے نکاح کرتا ہے لیکن اس کا قرب اختیار نہیں کر تا فر ماتے ہیں اگر مرد کی طرف سے اسے روکا گیا ہوتو خر چہ اس پر لازم ہو تو اس کے لئے نفقہ نہیں ہے۔‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں جب چھوٹی بچی ہو کہ اس جیسی بچیوں سے جماع نہیں ہوسکتا تو اس کے لئے خرچہ نہیں ہوگا اور اگر وہ بڑی ہو اور خاوند چھوٹا ہو ‘کہ اس جیسا جماع نہیں کر سکتا تو عورت کو خاوند کے مال سے خرچہ ملے گا۔‘‘حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔‘‘

إبراهيم في الرجل يتزوج المرأة فلا يبني بها ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 516

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [74] بَابُ المختلعة · حديث 517

517 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن الهيثم بن أبي الهيثم, عن عمر #462# بن الخطاب رضي الله عنه قال: لو اختلعت بعقاص شعرها جاز ذلك. قال محمد: وبه نأخذ, ما اختلعت به من شيء ولو اختلعت بمالها كله جاز ذلك في القضاء. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ الھیثم بن ابی الهیشم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ فرماتے ہیں اگر وہ اپنےبالوں کے جوڑے کے بدلے بھی ضلع کرے تو جائز ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں وہ جتنے مال کے ذریعے خلع کرے کر سکتی ہے اگر وہ تمام مال کے ساتھ خلع کرے تو قاضی کے فیصلے میں جائز ہے ۔‘‘ (قانونی طور پر جائز ہے دیانت داری کےخلاف ہے کہ عورت سے سارا مال واپس لے لیا جائے ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← الهيثم بن أبي الهيثم ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 517

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [74] بَابُ المختلعة · حديث 518

518 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا كان #463# الظلم من قبل المرأة فقد حلت لك الفدية, وإن كان يجيء من قبل الرجل فلا تحل له الفدية. قال محمد: وبه نأخذ, لا نحب له أن يزداد على ما أعطاها شيئا, وإن فعل فهو جائز في القضاء.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب ظلم عورت کی طرف سے ہوتو فدیہ لینا جائز ہے اور جب مرد کی طرف سے (زیادتی )ہوتو اس کے لئے فدیہ جائز نہیں۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اس کے لئے اس سے زیادہ لینا پسند یدہ نہیں جس قد راس نے (بطورمہر )دیا ہے اور اگر زیادہ لے تو قانونی طور پر جائز ہے۔‘‘ ( دیانتداری کے خلاف ہے)

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 518

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [74] بَابُ المختلعة · حديث 519

519 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن عمارة, عن عمار, أو أبي عمار -الشك من قبل محمد- عن أبيه عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه أنه قال: لا تختلعها إلا بما أعطيتها, فإنه لا خير في الفضل.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت عمارہ یا عمار یا ابوعمار رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں ( حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کو نام میں شک ہے )وہ اپنے والد سے اور وہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں عورت سے اسی مال پر خلع کرو جو تم نے اسےدیا ہے کیونکہ زائد میں کوئی بھلائی نہیں۔“

لا تختلعها إلا بما أعطيتها, فإنه لا خير في الفضل. ← عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ ← أَبِيهِ ← عمار, أو أبي عمار -الشك من قبل محمد- ← عُمَارَةَ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 519

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [75] بَابُ من قال لامرأته: أنت علي حرام · حديث 520

520 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يقول لامرأته: أنت علي حرام, إن نوى الطلاق فهي واحدة, وهو أملك برجعتها. قال محمد: وأما في قول أبي حنيفة, فإن نوى الطلاق فهو ما نوى, وإن نوى واحدة فهي واحدة بائن, وإن نوى طلاقا ولم ينو عددا فهي واحدة بائن, وإن نوى اثنتين فهي واحدة بائن, وإن نوى واحدة يملك الرجعة فهي واحدة بائن, وإن نوى ثلاثا فهي ثلاث, لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره, وإن لم ينو طلاقا, فهي يمين, #465# وهو مول إن تركها أربعة أشهر لا يقربها بانت بالإيلاء, وإن لم تكن له نية فهو إيلاء أيضا, وإن نوى الكذب فليس بشيء, وهذا قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنی بیوی سے کہتا ہے تو مجھ پر حرام ہے وہ فرماتے ہیں اگر اس نے طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق ہو جائے گی اور رجوع کا حق ہوگا ۔‘‘حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے قول کے مطابق اگر اس نے طلاق کی نیت کی تو ایک بائنہ طلاق ہوگی تو جونیت کی وہی کچھ ہوگا اور اگر ایک کی نیت کرے تو ایک طلاق بائن ہو گی اور اگر دو کی نیت کرے تو بھی ایک ہوگی اور ایک طلاق رجعی کی نیت کرے تو ایک طلاق بائن ہوگی اور اگر تین کی نیت کرے تو تین طلاقیں ہوں گی اور جب تک وہ عورت کسی دوسری جگہ نکاح نہ کرے اس ( پہلے خاوند ) کے لئے حلال نہیں ہوگی اور اگر طلاق کی نیت نہ کی تو قسم ہوگی اور وہ ایلا کر نے والا ہوگا ،اگر چار مہینے اس کے قریب نہ جائے تو وہ ایلا ء کی وجہ بائن ہو جائے گی(جدا ہو جائے گی) اور اگر کوئی نیت بھی نہ ہوتو بھی ایلاء ہوگا اور اگر جھوٹ کی نیت کرے تو کچھ بھی واقع نہ ہوگا ۔‘‘یہ حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے۔‘‘

لامرأته: أنت علي حرام, إن نوى الطلاق فهي واحدة, وهو أملك برجعتها. ← إبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 520

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [76] بَابُ اللعان · حديث 521

521 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: اللعان تطليقة بائن.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمداللہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں لعان طلاق بائن ہے ۔‘‘

اللعان تطليقة بائن. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 521

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [76] بَابُ اللعان · حديث 522

522 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في المتلاعنين: يفرق بينهما؛ لأنها تطليقة بائن. #466# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے دولعان کرنے والے ( مردوعورت ) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ان کے درمیان تفریق کر دی جائے کیونکہ یہ طلاق بائن ہے۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← إبراهيم في المتلاعنين: يفرق بينهما؛ لأنها تطليقة بائن. ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 522

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [76] بَابُ اللعان · حديث 523

523 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم قال: إذا قذف الرجل امرأته ثم لم يلاعنها كانا على نكاحهما, فإذا لاعنها بانت بتطليقة بائن, وليس له أن ينكحها أبدا إلا أن يكذب نفسه, فإن أكذب نفسه تزوجها. قال محمد: وبه نأخذ, إذا أكذب نفسه فضرب الحد وبطلت شهادته, وبطل لعانه كان له أن يتزوجها, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابرہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی پر ( زنا کا )الزام لگائےپھر اس سے لعان نہ کر ے دونوں کا نکاح برقرار رہے گا پس جب لعان کرے گا تو ایک طلاق بائن ہو جائے گی اور وہ اس سے کبھی بھی نکاح نہیں کر سکتا مگر یہ کہ اپنی بات کو جھوٹ قرار دے جب اپنی تکذیب کرے تو اس سے نکاح کر سکتا ہے۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں جب اپنے آپ کو جھٹلائے تو اس کو حد لگائی جائے اور اس کی گواہی اور لعان باطل ہو جائے تو اب اس سے نکاح کر سکتا ہے۔“حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 523

chevron_left Previous
1…161718…50
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter
135. Chapter
136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
192. Chapter
193. Chapter
194. Chapter
195. Chapter
196. Chapter
197. Chapter
198. Chapter
199. Chapter
200. Chapter
201. Chapter
202. Chapter
203. Chapter
204. Chapter
205. Chapter
206. Chapter
207. Chapter
208. Chapter
209. Chapter
210. Chapter
211. Chapter
212. Chapter
213. Chapter
214. Chapter
215. Chapter
216. Chapter
217. Chapter
218. Chapter
219. Chapter
220. Chapter
221. Chapter
222. Chapter
223. Chapter
224. Chapter
225. Chapter
226. Chapter
227. Chapter
228. Chapter
229. Chapter
230. Chapter
231. Chapter
232. Chapter
233. Chapter
234. Chapter
235. Chapter
236. Chapter
237. Chapter
238. Chapter
239. Chapter
240. Chapter
241. Chapter
242. Chapter
243. Chapter
244. Chapter
245. Chapter
246. Chapter
247. Chapter
248. Chapter
249. Chapter
250. Chapter
251. Chapter
252. Chapter
253. Chapter
254. Chapter
255. Chapter
256. Chapter
257. Chapter
258. Chapter
259. Chapter
260. Chapter
261. Chapter
262. Chapter
263. Chapter
264. Chapter
265. Chapter
266. Chapter
267. Chapter
268. Chapter
269. Chapter
270. Chapter
271. Chapter
272. Chapter
273. Chapter
274. Chapter
275. Chapter
276. Chapter
277. Chapter
278. Chapter
279. Chapter
280. Chapter
281. Chapter
282. Chapter
283. Chapter
284. Chapter
285. Chapter
286. Chapter
287. Chapter
288. Chapter
289. Chapter
290. Chapter
291. Chapter
292. Chapter
293. Chapter
294. Chapter
295. Chapter
296. Chapter
297. Chapter
298. Chapter
299. Chapter
300. Chapter
301. Chapter
302. Chapter
303. Chapter
304. Chapter
305. Chapter
306. Chapter