Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [51] بَابُ عدة المطلقة الحامل · حديث 476

476 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه أنه قال: نسخت سورة النساء القصرى كل عدة في القرآن: {وأولات الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن}. قال محمد: وبه نأخذ, إذا طلقت, أو مات زوجها فولدت بعد ذلك بيوم أو أقل #438# أو أكثر انقضت عدتها, وحلت للرجال من ساعتها, وإن كانت في نفاسها, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا! قرآن مجید میں جس عدت کا ذکر ہے چھوٹی سورت نساء (یعنی سورۃ طلاق) نے اسے منسوخ کر دیا۔ ارشاد خداوندی ہے! واولات الا حمال الف يضعن حملهن اور حمل والی عورتوں کی عدت ختم ہو جائے گی اور اسی وقت وہ مردوں کے لئے حلال ہو جائے گی اگرچہ نفاس (کے خون ) میں ہو۔ ‘‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

نسخت سورة النساء القصرى كل عدة في القرآن: ← عبد الله بن مسعود أنه ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 476

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [51] بَابُ عدة المطلقة الحامل · حديث 477

477 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته, ثم أسقطت فقد انقضت عدتها. قال محمد: وبه نأخذ, ولا يكون السقط عندنا سقطا حتى يستبين شيء من خلقه: شعر, أو ظفر, أو غير ذلك, فإذا وضعت شيئا لم يستبن خلقه لم تنقض بذلك العدة, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے پھر اس کا نا تمام بچہ پیدا ہو جائے تو اس کی عدت ختم ہوگئی ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور وہ نا تمام بچہ ہمارے نزدیک اسی صورت میں بچہ کہلائے گا جب اس کی خلقت سے کوئی چیز ظاہر ہو مثلا بال یا ناخن وغیرہ جب اس کے رحم سے ایسی چیز گرے جس کے جسم کا کوئی حصہ ظاہر نہ ہو (یعنی ابھی تک بنا نہیں ) تو اس سے عدت ختم نہیں ہوگی ۔ ‘‘ ( کیونکہ یہ پیدائش نہیں ہے ) حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إذا طلق الرجل امرأته, ثم أسقطت فقد انقضت عدتها. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 477

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [52] بَابُ عدة المستحاضة · حديث 478

478 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يطلق امرأته وهي مستحاضة قال: تعتد بأيام أقرائها, قال: وكذلك إذا استحيضت بعد ما يطلقها. #439# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جواپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ مستحاضہ ہو تو وہ فرماتے ہیں وہ اپنے حیضوں کے دنوں کے حساب سے عدت گزارے اسی طرح جب طلاق کے بعد حیض آئے ۔ ‘‘ ( تو بھی یہی صورت اختیار کرے) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← وكذلك إذا استحيضت بعد ما يطلقها. ← تَعْتَدُّ بِأَيَّامِ أَقْرَائِهَا. ← إبراهيم في الرجل يطلق امرأته وهي مستحاضة ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 478

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [52] بَابُ عدة المستحاضة · حديث 479

479 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: تعتد المستحاضة إذا طلقت بأيام أقرائها, فإذا فرغت حلت للرجال. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کو جب طلاق دی جائے تو وہ اپنے حیض کے دنوں کے حساب سے عدت گزارے جب فارغ ہو جائے تو مردوں کے لئے حلال ہو جائے گی ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← تعتد المستحاضة إذا طلقت بأيام أقرائها, فإذا فرغت حلت للرجال. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 479

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [53] بَابُ من طلق ثم راجع في العدة · حديث 480

480 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم, أن عمر بن الخطاب رضي الله عنه أتته امرأة, فقالت: طلقني زوجي فحضت حيضتين, ودخلت في الثالثة حتى إذا انقطع دمي, ودخلت مغتسلي, ووضعت ثوبي أتاني فقال: قد راجعتك, قبل أن أفيض علي الماء, فقال عمر رضي الله عنه لعبد الله بن مسعود رضي الله عنه: قل فيها, فقال: يا أمير المؤمنين, أراه أملك برجعتها؛ لأنها حائض بعد لم تحل لها الصلاة. قال عمر رضي الله عنه: وأنا أرى ذلك, فردها على زوجها وقال: كنيف مملوء علما. #440# وقال محمد: وبهذا نأخذ, الرجل أحق برجعة امرأته حتى تغتسل من حيضتها الثالثة, فإن أخرت الغسل حتى يمضي وقت صلاة قد كانت تقدر فيه على الغسل قبل أن تمضي فقد انقطعت الرجعة, وحلت للرجال, ووجبت عليها الصلاة, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک عورت آئی اور اس نے کہا میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی پھر مجھے دوحیض آئے اور تیسرا حیض شروع ہوا تو میرا خون بند ہو گیا میں نے غسل خانے میں داخل ہوکر کپڑے اتارے تو میرا خاوند میرے پاس آیا اور اس نے کہا میں نے تجھ سے رجوع کیا اور ابھی میں نے اپنے اوپر پانی نہیں ڈالا تھا۔ ‘‘ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا اس بارے میں بتائیے انہوں نے عرض کیا اے امیر المومنین ! میرے خیال میں اسے رجوع کا حق تھا کیونکہ ابھی وہ عورت حائضہ تھی اور اس کے لئے نماز پڑھنا جائز نہیں ہوا تھا۔“ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا میرا بھی یہی خیال ہے پس آپ نے اسے اس کے خاوند کی طرف لوٹا دیا اور فرمایا! قد چھوٹا ہے لیکن علم سے بھر پور ہے۔ ‘‘ (حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں مرداس وقت تک اپنی عورت سے رجوع کا حق رکھتا ہی جب تک وہ تیسرے حیض سے غسل نہ کرے اور اگر وہ غسل موخر کر ے حتی کہ ایک نماز کا وقت گزر جائے حتی کہ وہ وقت گزرنے سے پہلے غسل پر قادر ہو جائے تو رجوع کا حق ختم ہو جائے گا اور وہ مردوں کے لئے حلال ہو جائے گی ۔ ‘‘ (یعنی دوسری جگہ نکاح کر سکے گی اوراس پر نماز بھی فرض ہو جائے گی ) حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 480

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [54] بَابُ من طلق وراجع ولم تعلم حتى تزوجت · حديث 481

481 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أن أبا كنف طلق امرأته تطليقة ثم غاب, فأشهد على رجعتها, ولم يبلغها ذلك حتى تزوجت فجاء وقد هيئت لتزف إلى زوجها, فأتى عمر بن الخطاب رضي الله عنه, فذكر ذلك له, فكتب إلى عامله: إن أدركتها, ولم يدخل بها فهو أحق بها, وإن وجدته وقد دخل بها فهي امرأته, قال: فوجدها ليلة البناء, فوقع عليها, وغدا إلى عامل عمر رضي الله عنه فأخبره, فعلم أنه جاء بأمر بين.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابو کنف (عبدالقیس کا ایک شخص ) نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی پھر غائب ہو گیا پس اس نے کسی کو رجوع پر گواہ بنایا لیکن عورت تک یہ بات نہ پہنچی اور اس نے (دوسری جگہ ) نکاح کرلیا اور اپنے خاوند کے پاس شب زفاف ( پہلی رات ) گزارنے کے لئے تیار ہوئی وہ شخص حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور واقعہ بتایا تو آپ نے اپنے عامل کو لکھا کہ وہاں جاؤ اگر اس ( دوسرے خاوند ) نے اس سے جماع نہیں کیا تو یہ پہلا خاوند اس کا زیادہ حق رکھتا ہے اور اگر اس نے جماع کر لیا ہے تو یہ اس ( دوسرے خاوند ) کی بیوی ہے ۔“ راوی نے کہا ابو کنف رحمتہ اللہ علیہ نے اسے یوں پایا کہ ابھی پہلی رات تھی اور وہ قریب نہیں آیا تھا چنانچہ اس نے اس سے جماع کر لیا صبح حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے عامل کے پاس آیا اور رات کا ماجرہ سنایا تو ان کو معلوم ہوا کہ اس کا معاملہ واضح ہے۔ ‘‘ (مطلب یہ ہے کہ پہلے خاوند کار جوع صحیح ہے اور اسی کی بیوی ہے )

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 481

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [54] بَابُ من طلق وراجع ولم تعلم حتى تزوجت · حديث 482

482 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم, عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه, أنه كان يقول: إذا طلق الرجل امرأته, ثم أشهد على رجعتها قبل أن تنقضي عدتها ولم يعلمها ذلك حتى انقضت عدتها وتزوجت, فإنه يفرق بينها وبين زوجها الآخر, ولها الصداق بما استحل من فرجها, وهي امرأة الأول ترد إليه, ولا يقربها حتى تنقضي عدتها من الآخر. قال محمد: وبقول علي رضي الله عنه نأخذ, وهو أعجب إلينا من القول الأول, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے تھے جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے پھر اس سے رجوع پر گواہ بنائے اور ابھی عدت ختم نہ ہوئی ہو اور عورت کو بھی علم نہ ہوتی کہ عدت پوری ہوگئی اور اس نے دوسری جگہ نکاح کر لیا تو اس کے اور دوسرے خاوند کے درمیان تفریق کر دی جائے اور اس نے جو اس کا قرب حاصل کیا تو اس وجہ سے اس پر مہر لازم ہوگا اور یہ عورت پہلے خاوند کی بیوی ہوگی اس کی طرف لوٹائی جائے اور جب تک دوسرے خاوند سے عدت ختم نہ ہو پہلا خاوند اس کے قریب نہ جائے ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کے قول کو اختیار کرتے ہیں اور ہمارے نزدیک یہ قول پہلے قول کے مقابلے میں زیادہ پسند یدہ ہے اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنَّهُ كَانَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 482

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [55] بَابُ من طلق ثلاثا, أو طلق واحدة وهو يريد ثلاثا · حديث 483

483 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي #442# حسين, عن عمرو بن دينار, عن عطاء, عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: أتاه رجل فقال: إني طلقت امرأتي ثلاثا. قال: يذهب أحدكم فيتلطخ بالنتن ثم يأتينا, اذهب فقد عصيت ربك, وقد حرمت عليك امرأتك, لا تحل لك حتى تنكح زوجا غيرك. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى, وقول العامة لا اختلاف فيه.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت عبد اللہ بن عبدالرحمن بن ابی حسین رحمتہ اللہ علیہ سے خبر دی ‘ وہ عمر و بن دینار رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت عطار رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ ان کہ پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں انہوں نے فرمایا تم میں سے ایک شخص اپنے آپ کو بدبودار چیز سے ملوث کرتا ہے پھر ہمارے پاس آتا ہے جاؤ تم نے اپنے رب کی نافرمانی کی ہے اورتم پر تمہاری بیوی حرام ہو چکی ہے جب تک وہ تمہارے علاوہ کسی اور سے نکاح نہ کرے تمہارے لئے حلال نہیں ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور تمام علما ء کا بھی یہی مسلک ہے اس میں کوئی اختلاف نہیں ۔ ‘‘ (یعنی بیک وقت تین طلاقیں دے تو ان کے واقع ہونے میں کوئی اختلاف نہیں )

إني طلقت امرأتي ثلاثاً ← أتاه رجل ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 483

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [55] بَابُ من طلق ثلاثا, أو طلق واحدة وهو يريد ثلاثا · حديث 484

484 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الذي يطلق واحدة وهو ينوي ثلاثا, أو يطلق ثلاثا وهو ينوي واحدة. قال: إن تكلم بواحدة فهي واحدة, وليست نيته بشيء وإن تكلم بثلاث كانت ثلاثا, وليست نيته بشيء. #443# قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو ایک طلاق دے کر تین کی نیت کرتا ہے یا تین طلاقیں دیتے ہوئے ایک کی نیت کرتا ہے تو وہ فرماتے ہیں اگر کلام میں ایک طلاق کا ذکر کیا ہے تو ایک ہی واقع ہوگی اور اس کی نیت کوئی چیز نہیں اور اگر تین کا کلمہ استعمال کیا تو تین طلاقیں ہوں گی اور اس کی نیت کوئی چیز نہیں ۔ ‘‘ (یعنی تین طلاقیں تین ہی ہوتی ہیں ایک نہیں ہوتی جس طرح غیر مقلدوہابی کہتے ہیں ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘

إبراهيم في الذي يطلق واحدة وهو ينوي ثلاثا, أو يطلق ثلاثا وهو ينوي واحدة. ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 484

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [56] بَابُ الرجعة في الطلاق · حديث 485

485 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته طلاقا يملك الرجعة فيه فلها أن تشوف؛ رجاء أن يراجعها, وإن كان لا يملك رجعتها, والمتوفى عنها زوجها فليس لها أن تشوف, ولا تلبس المعصفر, وتتقي الكحل والطيب إلا من أذى. قال محمد: وبه نأخذ وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کو ایسی طلاق دے جس میں رجوع کا مالک ہو تو اس عورت کو چاہئے کہ رجوع کی ابتداء پر زیب وزینت کو اختیار کرے اور اگر وہ رجوع کا مالک نہ ہو ( مثلا تین طلاقیں ہوں یا طلاق بائن ہو ) یا اس کا خاوند مر جائے تو زینت اختیار نہیں کرسکتی اور نہ زرد رنگ کے کپڑے پہنے اور سرمہ لگانے نیز خوشبولگانے سے بھی پر ہیز کرے البتہ کوئی تکلیف ہوتو اجازت ہے۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 485

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [56] بَابُ الرجعة في الطلاق · حديث 486

486 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا #444# لمس الرجل امرأته من شهوة في عدتها فتلك مراجعة, وإذا قبلها في عدتها فتلك مراجعة. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کی عدت کے دوران اسے شہوت کے ساتھ ہاتھ لگائے تو یہ رجوع ہے اور جب عدت کے دوران اس کا بوسہ لے تو یہ بھی رجوع ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 486

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [57] بَابُ الرجل يطلق الأمة طلاقا يملك الرجعة · حديث 487

487 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الأمة زوجها طلاقا يملك الرجعة فأعتقت فعدتها عدة الحرة, وإن كان الزوج لا يملك الرجعة فعدتها عدة الأمة. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی لونڈی کو ایسی طلاق دے جس میں رجوع کر سکتا ہو پس وہ آزاد کر دی جائے تو اس کی عدت آزاد عورت والی عدت ہے ۔ اور اگر خاوند کور جوع کا اختیار نہ ہوتو اس کی عدت لونڈی والی عدت ۔ ‘‘ (دو حیض ہے ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں او ر حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 487

chevron_left Previous
1…131415…50
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter
135. Chapter
136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
192. Chapter
193. Chapter
194. Chapter
195. Chapter
196. Chapter
197. Chapter
198. Chapter
199. Chapter
200. Chapter
201. Chapter
202. Chapter
203. Chapter
204. Chapter
205. Chapter
206. Chapter
207. Chapter
208. Chapter
209. Chapter
210. Chapter
211. Chapter
212. Chapter
213. Chapter
214. Chapter
215. Chapter
216. Chapter
217. Chapter
218. Chapter
219. Chapter
220. Chapter
221. Chapter
222. Chapter
223. Chapter
224. Chapter
225. Chapter
226. Chapter
227. Chapter
228. Chapter
229. Chapter
230. Chapter
231. Chapter
232. Chapter
233. Chapter
234. Chapter
235. Chapter
236. Chapter
237. Chapter
238. Chapter
239. Chapter
240. Chapter
241. Chapter
242. Chapter
243. Chapter
244. Chapter
245. Chapter
246. Chapter
247. Chapter
248. Chapter
249. Chapter
250. Chapter
251. Chapter
252. Chapter
253. Chapter
254. Chapter
255. Chapter
256. Chapter
257. Chapter
258. Chapter
259. Chapter
260. Chapter
261. Chapter
262. Chapter
263. Chapter
264. Chapter
265. Chapter
266. Chapter
267. Chapter
268. Chapter
269. Chapter
270. Chapter
271. Chapter
272. Chapter
273. Chapter
274. Chapter
275. Chapter
276. Chapter
277. Chapter
278. Chapter
279. Chapter
280. Chapter
281. Chapter
282. Chapter
283. Chapter
284. Chapter
285. Chapter
286. Chapter
287. Chapter
288. Chapter
289. Chapter
290. Chapter
291. Chapter
292. Chapter
293. Chapter
294. Chapter
295. Chapter
296. Chapter
297. Chapter
298. Chapter
299. Chapter
300. Chapter
301. Chapter
302. Chapter
303. Chapter
304. Chapter
305. Chapter
306. Chapter