Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [40] بَابُ ما يكره من وطء الأختين الأمتين وغير ذلك · حديث 452

452 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا كان عند الرجل أختان مملوكتان فوطئ إحداهما, فليس له أن يطأ الأخرى حتى يملك فرج التي وطئ غيره بنكاح أو غيره, وإن كانتا أختين إحداهما امرأته فوطئ الأمة منهما, فليعتزل امرأته حنى تعتد الأمة من مائه. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, إلا في خصلة واحدة, لا ينبغي له أن يطأ امرأته إذا وطئ أختها حتى يملك فرج أختها عليه غيره بنكاح أو ملك بعدما تستبرأ بحيضة, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کسی شخص کی ملکیت میں دو بہنیں ہوں پس وہ ان میں سے ایک سے جماع کرے تو وہ دوسری سے وطی نہیں کر سکتا یہاں تک کہ جس سے وطی کی ہے اسے نکاح وغیرہ کے ذریعے کسی دوسرے آ دی کی ملکیت میں دے دے اور اگر دو بہنوں میں سے ایک اس کی بیوی ہو اب وہ ان میں سے جولونڈی ہے اس سے عطی کر لے تو بیوی سے جدا رہے حتی کہ لونڈی اس جماع کی وجہ سے عدت گزارے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان سب باتوں کو اختیار کر تے ہیں البتہ ایک بات میں اختلاف ہے وہ یہ کہ جب بیوی کی بہن سے جماع کرے تو اس وقت بیوی سے جماع نہیں کر سکتا جب تک اس لونڈی کے ایک حیض گزرنے کے بعد اس کو کسی دوسرے کے نکاح یا ملکیت میں نہ دے دے۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 452

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [40] بَابُ ما يكره من وطء الأختين الأمتين وغير ذلك · حديث 453

453 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن الهيثم, عن ابن عمر رضي الله عنهما, أنه قال في الأمتين الأختين تكونان عند الرجل يطأ إحداهما: إنه لا يطأ الأخرى حتى يملك فرج التي وطئ غيره. #422# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت هيثم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ایسی دولونڈیوں کے بارے میں فرمایا جو ایک دوسرے کی بہنیں ہوں ایک آدمی کے پاس ہوں اور اس نے ان میں سے ایک سے جماع بھی کیا وہ دوسری سے اس وقت تک وطی نہ کرے جب کہ اس لونڈی کو جس سے وطی کی ہے کسی دوسرے شخص کی ملکیت میں نہ دے دے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

ابْنِ عُمَرَ ← الْهَيْثَمُ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 453

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [40] بَابُ ما يكره من وطء الأختين الأمتين وغير ذلك · حديث 454

454 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أنه كان يكره أن يطأ الرجل أمته وابنتها, وأمته وأختها, أو عمتها, أو خالتها, وكان يكره من الإماء ما يكره من الحرائر. قال محمد: وبه نأخذ, كل شيء كره من النكاح فإنه يكره من ملك اليمين إلا في خصلة, يجمع من الإماء ما أحب, ولا يتزوج فوق أربع حرائر, وأربع من الإماء, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو مکروہ جانتے تھے کہ کوئی شخص اپنی لونڈی اور اس کی بیٹی سے یا لونڈی اور اس کی بہن سے یا اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ سے جماع کرے اور وہ لونڈیوں سے اس بات کو نا پسند کرتے تھے ( ناجائز سمجھتے تھے ) جو بات آزاد عورتوں کے بارے میں نا جائز سمجھتے تھے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں جو بات نکاح کے سلسلے میں مکروہ ہے وہ ملک یمین کے حوالے سے بھی مکروہ ہے البتہ ایک بات مکروہ نہیں وہ یہ کہ لونڈیاں جس قدر چاہے جمع کر سکتے ہے جب کہ نکاح میں چار آزاد عورتوں اور چار لونڈیوں سے زیادہ جمع نہیں کر سکتا ۔ ‘‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 454

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [41] بَابُ الأمة تباع أو توهب ولها زوج · حديث 455

455 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن ابن مسعود رضي الله عنه في المملوكة تباع ولها زوج, قال: بيعها طلاقها. #423# قال محمد: ولسنا نأخذ بهذا, ولكنا نأخذ بحديث رسول الله صلى الله عليه وسلم حين اشترت عائشة رضي الله عنها بريرة, فأعتقتها فخيرها رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أن تقيم عند زوجها, أو تختار نفسها, فلو كان بيعها طلاقها ما خيرها.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبردی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس لونڈی کے بارے میں روایات کرتے ہیں جس کو بھیجا جائے اور وہ شادی شدہ ہو۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اس بات کو اختیار نہیں کرتے بلکہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث پرعمل کر تے ہیں کہ جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت ہریرہ کو خرید کر آزاد کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اختیار دیا کہ وہ اپنے خاوند کے پاس رہیں یا اپنے آپ کو اختیار کریں ( علیحدگی اختیار کریں ) اگر اس کو طلاق ہوتی تو آپ اس کو اختیار نہ دیتے ۔ ‘‘

«بَيْعُهَا طَلَاقُهَا» ← ابن مسعود في المملوكة تباع ولها زوج, ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 455

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [41] بَابُ الأمة تباع أو توهب ولها زوج · حديث 456

456 - وبلغنا عن عمر, وعلي, #424# وعبد الرحمن بن عوف, وسعد بن أبي وقاص, وحذيفة أنهم لم يجعلوا بيعها طلاقها, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت عمر فاروق ‘ حضرت علی المرتضی ‘ حضرت عبد الرحمن ٰبن عوف ‘ حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہم سے یہ بات پہنچی ہے کہ انہوں نے اس (لونڈی ) کی فروخت کو طلاق قرار نہیں دیا اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘

قاص, وحذيفة أنهم لم يجعلوا بيعها طلاقها, وهو قول أبي حنيفة ← سَعْدِ بْنِ أَبِي ← عمر, وعلي, وعبد الرحمن بن عوف, ← وَبَلَغَنَا

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 456

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [41] بَابُ الأمة تباع أو توهب ولها زوج · حديث 457

457 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن الهيثم قال: أهدي لعلي بن أبي طالب رضي الله عنه جارية لها زوج عامل له, فكتب إلى صاحبها: بعثت إلي جارية مشغولة. قال محمد: وبه نأخذ, لا يكون بيعها ولا هديتها طلاقا, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت ھیثم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کو ایک لونڈی تحفہ میں پیش کی گئی اور اس کا خاوند آپ کے پاس کام کرتا تھا آپ نے اس کے مالک کی طرف لکھا کہ تم نے میری طرف ایسی لونڈی بھیجی ہے جو ( دوسرے کے نکاح میں ) مشغول ہے ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اس کا بیچنا اور اس کا ہدیہ کے طور پر دینا طلاق نہیں ہے۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

إلى صاحبها: بعثت إلي جارية مشغولة. ← أهدي لعلي بن أبي طالب جارية لها زوج عامل له, ← الْهَيْثَمُ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 457

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [41] بَابُ الأمة تباع أو توهب ولها زوج · حديث 458

458 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا أبو حنيفة قال: حدثنا أبو العطوف, عن الزهري, أن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه اشترى جارية من امرأته زينب الثقفية, واشترطت عليه أنه إن استغنى عنها فهي أحق بثمنها, فلقي عمر بن الخطاب رضي الله عنه فذكر ذلك له فقال: ما يعجبني أن تقربها ولها شرط, فرجع عبد الله رضي الله عنها فردها. قال محمد: وبه نأخذ, كل شرط كان في بيع ليس من البيع, فيه منفعة للبائع, أو المشتري, أو الجارية فهو يفسد البيع مثل هذا ونحوه, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فر ماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے ابوالعطواف رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت زہری رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہ سے لونڈی خریدی آپ کی بیوی نے آپ پر شرط رکھی کہ اگر آپ کو اس کی ضرورت نہ ہوئی تو اس کی قیمت کا زیادہ حق ان ( بیوی ) کو ہوگا ۔ ‘‘ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملاقات کر کے یہ بات بتائی تو انہوں نے فرمایا مجھے یہ بات پسند نہیں کہ اس شرط کی موجودگی میں آپ اس لونڈی کے قریب جائیں پس حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ واپس آئے تو اس کو لوٹا دیا۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں یہ وہ شرط ہے جوسودے میں رکھی جائے اور سودے سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو اور اسی میں بیچنے یا خریدنے والے یا لونڈی کا نفع ہواس سے بیع فاسد ہو جاتی ہے جیسے یہ شرط ( مذکورہ بالا شرط ) اور اس طرح کی دیگر شرائط میں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔ ‘‘

الزُّهْرِيِّ، ← أَبُو الْعَطُوفِ، ← أبو حنيفة ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 458

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [42] بَابُ الطلاق والعدة · حديث 459

459 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا أراد الرجل أن يطلق امرأته للسنة تركها حتى تحيض وتطهر من حيضتها, ثم يطلقها تطليقة من غير جماع, ثم يتركها حتى تنقضي عدتها, وإن شاء طلقها ثلاثا عند كل طهر تطليقة حتى يطلقها ثلاثا. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کوسنت کے مطابق طلاق دینے کا ارادہ کرے تو اسے حیض آنے تک چھوڑ دے جب حیض سے پاک ہوتو (اس طہر میں ) جماع کئے بغیر اسے ایک طلاق دے پھر اسے (اسی حالت میں ) چھوڑے حتی کہ اس کی عدت پوری ہو جائے اور اگر تین طلاقیں دینا چاہے تو ہر طہر میں ایک طلاق دے حتی کہ تین طلاقیں دے دے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

إذا أراد الرجل ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 459

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [42] بَابُ الطلاق والعدة · حديث 460

460 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم, عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما, أنه طلق امرأته وهي حائض, فعيب ذلك عليه, فراجعها ثم طلقها في طهرها. #427# قال محمد: وبه نأخذ, لا نرى أن يطلقها في طهرها من الحيضة الني طلقها فيها, ولكنها يطلقها إذا طهرت من حيضة أخرى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی ‘ جب ان کا یہ عمل ناپسند کیا گیا تو انہوں نے رجوع کر لیا پھر طہارت کی حالت میں طلاق دی۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور ہم اس بات کو صحیح نہیں سمجھتے کہ جس حیض میں طلاق دی تھی اس کے بعد والے طہر میں طلاق دے بلکہ جب وہ دوسرے حیض سے پاک ہو تو اب طلاق دے۔ ‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 460

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [42] بَابُ الطلاق والعدة · حديث 461

461 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا أراد الرجل أن يطلق امرأته وهي حامل, فليطلقها عند كل غرة هلال. قال محمد: وبه كان يأخذ أبو حنيفة رحمه الله تعالى, وأما في قولنا فطلاق الحامل للسنة تطليقة واحدة, يطلقها في غرة الهلال, أو متى شاء, ثم يدعها حتى تضع حملها. وكذلك بلغنا عن الحسن البصري, وجابر بن عبد الله, #428# وبلغنا ذلك عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دینا چاہے تو ہر چاند کے شروع میں ایک طلاق دے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ بھی اسی بات کو اختیار کرتے ہیں لیکن ہمارے نزدیک حاملہ عورت کی سنت طلاق ایک ہی ہے چاند کے شروع میں طلاق دے یا جب چاہے پھر اسے چھوڑ دے حتی کہ بچہ پیدا ہو جائے ۔“ ہمیں یہ بات حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح پہنچی ہے نیز حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح ہم تک پہنچی ہے۔ ‘‘

إذا أراد الرجل ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 461

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [43] بَابُ من طلق امرأته وهي حامل · حديث 462

462 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في المطلقة, والمختلعة, والمولى منها: إن كانت حبلى, أو غير ذلك أن لها النفقة والسكنى حتى تضع إلا أن يشترط زوج المختلعة بعد الخلع أن لا نفقة لها. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے طلاق والی عورت خلع والی عورت اور جس عورت سے ایلاء کیا گیا کے بارے میں فرماتے ہیں اگر وہ حاملہ ہو یا نہ ( دونوں صورتوں میں ) اس کے لئے نفقہ ہوگا حتی کہ ( حاملہ کا ) بچہ پیدا ہو جائے ( اور غیر حاملہ عورت کے تین حیض مکمل ہو جائیں ) البتہ یہ کہ خلع کرنے والی عورت کا خاوند خلع کے بعد یہ شرط رکھے کہ اس کے لئے نفع نہیں ہوگا ۔ ‘‘ ( تو اسے نفقہ نہیں ملے گا) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔ ‘‘

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 462

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [44] بَابُ طلاق الجارية التي لم تحض وعدتها · حديث 463

463 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته وهي جارية لم تحض فلتعتد بالشهور, فإن حاضت قبل أن تنقضي الشهور لم تعتد بالشهور, واعتدت بالحيض. قال محمد: وبه نأخذ.

امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ ایسی لڑکی ہو جسے حیض نہیں آتا تو وہ تین مہینے عدت گزارے اور اگر ( تین ) مہینے مکمل ہونے سے پہلے حیض آ جائے تو اب مہینوں کے حساب سے نہیں بلکہ حیض والی عدت گزارے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 463

chevron_left Previous
1…111213…50
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter
135. Chapter
136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
192. Chapter
193. Chapter
194. Chapter
195. Chapter
196. Chapter
197. Chapter
198. Chapter
199. Chapter
200. Chapter
201. Chapter
202. Chapter
203. Chapter
204. Chapter
205. Chapter
206. Chapter
207. Chapter
208. Chapter
209. Chapter
210. Chapter
211. Chapter
212. Chapter
213. Chapter
214. Chapter
215. Chapter
216. Chapter
217. Chapter
218. Chapter
219. Chapter
220. Chapter
221. Chapter
222. Chapter
223. Chapter
224. Chapter
225. Chapter
226. Chapter
227. Chapter
228. Chapter
229. Chapter
230. Chapter
231. Chapter
232. Chapter
233. Chapter
234. Chapter
235. Chapter
236. Chapter
237. Chapter
238. Chapter
239. Chapter
240. Chapter
241. Chapter
242. Chapter
243. Chapter
244. Chapter
245. Chapter
246. Chapter
247. Chapter
248. Chapter
249. Chapter
250. Chapter
251. Chapter
252. Chapter
253. Chapter
254. Chapter
255. Chapter
256. Chapter
257. Chapter
258. Chapter
259. Chapter
260. Chapter
261. Chapter
262. Chapter
263. Chapter
264. Chapter
265. Chapter
266. Chapter
267. Chapter
268. Chapter
269. Chapter
270. Chapter
271. Chapter
272. Chapter
273. Chapter
274. Chapter
275. Chapter
276. Chapter
277. Chapter
278. Chapter
279. Chapter
280. Chapter
281. Chapter
282. Chapter
283. Chapter
284. Chapter
285. Chapter
286. Chapter
287. Chapter
288. Chapter
289. Chapter
290. Chapter
291. Chapter
292. Chapter
293. Chapter
294. Chapter
295. Chapter
296. Chapter
297. Chapter
298. Chapter
299. Chapter
300. Chapter
301. Chapter
302. Chapter
303. Chapter
304. Chapter
305. Chapter
306. Chapter