كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [37] بَابُ تزويج الأكفاء وحق الزوج على زوجته · حديث 440
440 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا الحكم بن زياد يرفعه إلى النبي صلى الله عليه وسلم أن امرأة خطبت إلى أبيها فقالت: ما أنا بمتزوجة حتى ألقى النبي صلى الله عليه وسلم فأسأله: ما حق الزوج على زوجته؟ فأتته فقالت: يا رسول الله ما حق الزوج على زوجته؟ قال: إن خرجت من بيتها بغير إذن منه لم يزل الله يلعنها, والملائكة, والروح الأمين, وخزنة الرحمة, وخزنة العذاب حتى ترجع, قالت: يا رسول الله, ما حق الزوج على زوجته؟ قال: إن سألها نفسها وهي على ظهر قتب لم يكن لها أن تمنعه, قالت: يا رسول الله, ما حق الزوج على زوجته؟ قال: إن غضب فلترضه, فقال رجل من القوم: وإن كان ظالما؟ قال: وإن كان ظالما. قالت ما أنا بمتزوجة بعدما أسمع.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حکم بن زیاد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے مرفوع حدیث روایت کرتے ہیں ( آپ نے فرمایا) ایک عورت کے باپ کو منگنی کا پیغام ملا تو اس نے کہا میں اس وقت تک نکاح نہیں کروں گی جب تک حضور علی الصلوۃ واسلام سے ملاقات کر کے آپ سے پوچھ نہ لوں کہ خاوند کا بیوی کے ذمہ کیاحق ہے۔“ چنانچہ وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! خاوند کا بیوی کے ذمہ کیا حق ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! اگر وہ اس کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلے تو اللہ تعالی ٰاس کے فرشتے جبریل امین رحمت کے فرشتے اور عذاب کے فرشتے اس پر واپسی تک مسلسل لعنت بھیجتے ہیں اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! خاوند کا عورت پر کیا حق ہے؟ آپ نے فرمایا اگر وہ اس کا قرب چاہے اور وہ (اونٹ کی پیٹھ پر ) کجاوے میں ہوتو اسے روکنے کا حق نہیں ( اس نے پھر ) پوچھا ‘ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! خاوند کا بیوی پر کیا حق ہے؟ فرمایا اگر وہ ناراض ہو جائے تو اسے راضی کرے۔“ حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا اگر چہ ظالم ہو؟ فرمایا ہاں اگر چہ ظالم ہو اس عورت نے کہا یہ بات سننے کے بعد اب بھی نکاح نہیں کروں گی ۔ ‘‘
مَا ← الحكم بن زياد يرفعه إلى النبي أن امرأة خطبت إلى أبيها ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 440
