كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [32] بَابُ من تزوج ثم فجر أحدهما · حديث 428
428 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, حدثنا حماد, عن إبراهيم قال: جاء رجل إلى علقمة بن قيس فقال: رجل فجر بامرأته أله أن يتزوجها؟ قال: نعم, ثم تلا هذه الآية: {وهو الذي يقبل التوبة عن عباده ويعفوا عن السيئات ويعلم ما تفعلون}. #404# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ایک شخص حضرت علقمہ بن قیس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے پوچھا کہ ایک شخص نے کسی عورت سے زنا کیا تو کیا وہ اس سے نکاح کر سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں پھر یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی ۔ ‘‘ وهوالذي يقبل التوبة عن عباده ويعفو عن السيئات ويعلم ما تفعلون ۔ ’’ وہی ہے جو اپنے بندوں سے تو بہ قبول کرتا اور ان کے گناہوں سے درگزر کرتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← السيئات ويعلم ما تفعلون ← عباده ويعفوا ← نعم, ثم تلا هذه الآية: {وهو الذي يقبل التوبة ← رجل فجر بامرأته أله أن يتزوجها؟ ← جاء رجل إلى علقمة بن قيس ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 428
