كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [29] بَابُ إِقَامَةِ الصُّفُوفِ وَفَضْلِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ · حديث 90
90 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ، أَلَهُ فَضْلٌ عَلَى الصَّفِّ الثَّانِي؟ قَالَ: إِنَّمَا كَانَ يُقَالُ: «لَا تَقُمْ فِي الصَّفِّ - يَعْنِي الثَّانِي - حَتَّى يَتَكَامَلَ الصَّفُّ الْأَوَّلُ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، لَا يَنْبَغِي إِذَا تَكَامَلَ الْأَوَّلُ أَنْ يُزَاحَمَ عَلَيْهِ؛ فَإِنَّهُ يُؤْذِي. وَالْقِيَامُ فِي الصَّفِّ الثَّانِي خَيْرٌ مِنَ الْأَذَى
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں ! وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے پہلی صف کے بارے میں پوچھا کہ کیا اسے دوسری صف پر فضیلت حاصل ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہا جاتا تھا کہ دوسری صف میں کھڑے نہ ہوں حتی کہ پہلی صف مکمل ہو جائے ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں کسی کے لئے مناسب نہیں کہ پہلی صف مکمل ہونے کے بعد اس میں گھسنے کی کوشش کرے اس سے دوسروں کو اذیت پہنچتی ہے اور (اس صورت میں ) پہلی صف کی بجائے دوسری صف میں کھڑا ہونا بہتر ہے۔ ‘‘
الصَّفِّ الْأَوَّلِ، أَلَهُ فَضْلٌ عَلَى الصَّفِّ الثَّانِي؟ ← سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 90
