كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [10] بَابُ أَبْوَالِ الْبَهَائِمِ وَغَيْرِهَا · حديث 35
35 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي " الرَّجُلِ يُصِيبُ ثَوْبَهُ بَوْلُ الصَّبِيِّ، قَالَ: إِذَا لَمْ يَكُنْ أَكَلَ وَشَرِبَ أَجْزَأَكَ أَنْ تَصُبَّ الْمَاءَ صَبًّا " قَالَ مُحَمَّدٌ: وَأَعْجَبُ ذَلِكَ أَنْ تَغْسِلَهُ غَسْلًا. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم سے حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جسے بچے کا پیشاب لگ جائے وہ فرماتے ہیں جب کھاتا پیتا نہ ہوتو تیرے لئے اس پر پانی ڈالنا ہی کافی ہے ۔ ‘‘ ( مطلب یہ ہے کہ زیادہ مبالغہ کے ساتھ دھونے کی ضرورت نہیں )حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں تیرے لئے زیادہ پسند یدہ بات یہ ہے کہ تم اس کو اچھی طرح دھوؤ۔حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔
مُحَمَّدٌ: وَأَعْجَبُ ذَلِكَ أَنْ تَغْسِلَهُ غَسْلًا. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ ← إِذَا لَمْ يَكُنْ أَكَلَ وَشَرِبَ أَجْزَأَكَ أَنْ تَصُبَّ الْمَاءَ صَبًّا ← إِبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يُصِيبُ ثَوْبَهُ بَوْلُ الصَّبِيِّ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 35
