Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 11

11 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلّى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ رَجَعَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ رُومِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَرَفَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ضِيقِ كُمَّيْهَا، قَالَ الْمُغِيرَةُ: فَجَعَلْتُ أَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ مِنْ إِدَاوَةٍ مَعِي، فَتَوَضَّأَ وضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، وَلَمْ يَنْزِعْهُمَا، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّى "

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے خبر دی ‘ وہ حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت ابراہیم بن ابی دوسٔی اشعری رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ! کہ وہ ( حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ ) ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ گئے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے قضائے حاجت کے بعد واپس تشریف لائے اور آپ پر ایک رومی جبہ تھا جس کی آستینیں تنگ تھیں آستینیں تنگ ہونے کی وجہ سے آپ نے اس جبے کو اتاردیا ۔حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں !میرے پاس جو برتن تھا میں اس سے آپ پر پانی ڈالنے لگا اور آپ نے نماز کے لئے وضو جیسا وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا اور ان کو اتارا نہیں پھر آگے بڑھ کر نماز پڑھی۔

إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، ← الشَّعْبِيِّ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 11

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 12

12 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَمَّنْ رَأَى جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَوْمًا تَوَضَّأَ وَمَسَحَ خُفَّيْهِ، فَسَأَلَهُ سَائِلٌ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُهُ، وَإِنَّمَا صَحِبْتُهُ بَعْدَمَا نَزَلَتْ سُورَةُ الْمَائِدَةِ "

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ اس شخص سے روایت کرتے ہیں ! جس نے حضرت جزیر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو ایک دن دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا کسی پو چھنے والے نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو فرمایا! میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ عمل کر تے ہوئے دیکھا ہے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو سورۃ مائدہ نازل ہونے کی بعد صحابیت کا شرف حاصل ہوا۔ ‘‘

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 12

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 13

13 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ صَحِبَ ابْنَ مَسْعُودٍ فِي سَفَرٍ، فَأَتَتْ عَلَيْهِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهَا لَا يَنْزِعُ خُفَّيْهِ "

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت محمد بن عمرو بن حارث رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن حارث بن ابی ضراررضی اللہ عنہ ایک سفر میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک سفر ہو ئے تو تین دن راتیں آپ نے اپنے موزوں کو نہ ا تارا۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 13

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 14

14 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْجُرْمُوقَيْنِ " قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے خبر دی ‘ وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ( حضرت ابراہیم رحمتہ الله ) جرمو قین پر مسح کرتے تھے ( موزوں کے اوپر جو کچھ پہنتے ہیں وہ جوموق کہلاتا ہے اس سے موزوں کی حفاظت ہوتی ہے ) ۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے اور ہم اسے ہی اختیار کرتے ہیں ۔

مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ ← إِبْرَاهِيمَ، «أَنَّهُ كَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْجَرْمُوقَيْنِ» ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 14

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 15

15 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ: «إِذَا كُنْتَ عَلَى مَسْحٍ، وَأَنْتَ عَلَى وُضُوءٍ، فَنَزَعْتَ خُفَّيْكَ فَاغْسِلْ قَدَمَيْكَ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب تم نے مسح کیا ہو اور تمہارا وضو بھی برقرار ہوتو اگر تم موزے اتارو تو صرف پاؤں دھو ( کیونکہ وضو برقرار رہتا ہے لہذا وضو کی ضرورت نہیں ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور ہم اسے ہی اختیار کرتے ہیں ۔“

مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ ← إِبْرَاهِيمَ: «إِذَا كُنْتَ عَلَى مَسْحٍ، وَأَنْتَ عَلَى وُضُوءٍ، فَنَزَعْتَ خُفَّيْكَ فَاغْسِلْ قَدَمَيْكَ» ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 15

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [4] بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ · حديث 16

16 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ قَالَ: «لَوْ أُتِيتُ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَأَكَلْتُ مِنْهَا حَتَّى أَشْبَعَ، وَبِعُسٍّ مِنْ لَبَنِ إِبِلٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى أَتَضَلَّعَ، وَأَنَا عَلَى وُضُوءٍ لَا أُبَالِي أَنْ لَا أَمَسَّ مَاءً، أَأَتَوَضَّأُ مِنَ الطَّيِّبَاتِ؟» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهَذَا قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ؛ لَا وُضُوءَ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ، وَإِنَّمَا الْوُضُوءُ مِمَّا خَرَجَ، وَلَيْسَ مِمَّا دَخَلَ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم سے عمرو بن مرہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے وہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا! میرے پاس روٹی اور گوشت کا ایک بڑا پیالہ لایا گیا تو میں نے سیر ہوکر کھایا اور اونٹنی کے دودھ کا ایک بڑا پیالہ لایا گیا تو میں نے اس سے بھی خوب سیر ہوکر پیا اور میرا وضو برقرار ہے مجھے اس کے پرواہ نہیں کہ میں پانی کو ہاتھ لگاؤں ( وضو کروں ) کیا میں پاک چیزوں (کے استعمال ) سے وضو کروں؟ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور ہم بھی اسے اختیار کرتے ہیں کہ آگ ( یہ پکاتے ) سے بدل جانے والی چیز ( کھانے کے ) سے نہیں ٹوٹتا وضواس چیز سے لازم ہوتا ہے جو ( جسم سے ( باہر نکلے داخل ہونے والی ( کھانے ) سے نہیں ٹوٹتا۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 16

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [4] بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ · حديث 17

17 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَاذَانَ، عَنْ شُرَحْبِيلَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتِي، فَأَتَيْتُهُ بِلَحْمٍ قَدْ شُوِيَ، فَطَعِمَ مِنْهُ، فَدَعَا بِمَاءٍ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ، وَمَضْمَضَ ثُمَّ صَلَّى، وَلَمْ يُحْدِثْ وُضُوءًا "

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم سے عبدالرحمن ٰبن زاذان رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے تو میں نے آپ کی خدمت میں بھنا ہوا گوشت پیش کیا آپ نے اس سے تناول فرمایا پھر پانی منگوا کر ہاتھوں کو دھویا اور کلی کی اس کے بعد نماز پڑھی اور نیا وضو نہیں کیا۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← شُرَحْبِيلَ ← عبد الرحمن بن زاذان ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 17

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [4] بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ · حديث 18

18 - مُحَمَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَةُ بْنُ مُسَاوِرٍ، قَالَ: كُنْتُ #57# قَاعِدًا عِنْدَ عَدِيِّ بْنِ أَرْطَأَةَ إِذْ سُئِلَ الْحَسَنُ الْبَصْرِيَّ: أَتَوَضَّأُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ؟ فَقَالَ: «نَعَمْ» فَقَالَ بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ: «دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَمَّتِهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبٍ، فَنَتَفَتْ لَهُ مِنْ كَتِفٍ بَارِدَةٍ، فَطَعِمَ مِنْهَا وَلَمْ يُحْدِثْ وُضُوءًا» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِقَوْلِ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت اما ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم سے شیبہ بن مساور رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ فرماتے ہیں میں حضرت عدی بن ارطاۃ رحمتہ اللہ علیہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ انہوں نے حضرت حسن بن بصری رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا میں اس چیز سے وضو کروں جس کو آگ چھوئے ؟ فرمایا ہاں اس پر بکر بن عبد اللہ المزنی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پھوپھی حضرت صفیہ بنت عبد المطلب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو انہوں نے کندھے کا ٹھنڈا گوشت آپ کے لئے کاٹا آپ نے اسے تناول فرمایا لیکن تازہ وضو نہیں کیا۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم بکر بن عبداللہ لمزنی رحمتہ اللہ علیہ کے قول کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔

كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ عَدِيِّ بْنِ أَرْطَأَةَ ← شَيْبَةَ بْنِ مُسَاوِرٍ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 18

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [4] بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ · حديث 19

19 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي مَاجِدٍ الْحَنَفِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ قُعُودًا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه إِذْ أَقْبَلُوا بِحَفْنَةٍ وَقُلَّةٍ مِنْ مَاءٍ مِنْ بَابِ الْفِيلِ نَحْوَنَا، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنِّي لَأَرَاكُمْ تُرَادُونَ بِهَذِهِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَجَلْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَأْدُبَةٌ كَانَتْ فِي الْحَيِّ فَوُضِعَتْ، فَطَعِمَ مِنْهَا وَشَرِبَ مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ صَبَّ عَلَى يَدَيْهِ، فَغَسَلَهُمَا، وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ بِبَلَلِ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا وُضُوءُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ " #58# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ، وَلَا بَأْسَ بِالْوُضُوءِ فِي الْمَسْجِدِ إِذَا كَانَ مِنْ غَيْرِ قَذَرٍ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم حضرت یحیی ٰبن عبد اللہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ ابواحد حنفی رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ابو ما حد حنفی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس دوران کہ ہم مسجد میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ'' کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کچھ لوگ باب الفیل سے ہمارے پاس ایک پیالہ اور پانی کا ایک مٹکا لے کر آئے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا میرا خیال ہے کہ یہ تم لوگوں کے لئے ہے تو اس جماعت میں سے ایک نے کہا اے ابوعبد الرحمن ٰ( حضرت عبداللہ بن مسعود کنیت ہے ) یہی بات ہے قبیلے میں ایک دعوت تھی پس و ہ کھانا رکھا گیا‘ آپ نے اس سے تناول فرمایا اور پانی میں سے کچھ نوش فرمایا پھر ہاتھوں پر ڈال کر ان کو دھویا اور ہاتھوں کی تری کو چہرے اور بازؤوں پر ملا پھر فرمایا جو شخص بے وضو نہ ہواس کا وضو یہ ہے ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فر ماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے اور ہم اسے ہی اختیار کرتے ہیں اگر گندگی نہ ہوتو مسجد میں وضوکر نے میں کوئی حرج نہیں ۔ ( برتن ایسا ہوسجد میں پانی نہ گرے)

بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ قُعُودًا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ ← ابْنِ مَسْعُودٍ، ← أبي ماجد الحنفي، ← يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 19

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [5] بَابُ مَا يَنْقُضُ الْوُضُوءَ مِنَ الْقُبْلَةِ وَالْقَلْسِ · حديث 20

20 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «إِذَا قَلَسْتَ مِلْءَ فِيكَ فَأَعِدْ وُضُوءَكَ، وَإِذَا كَانَ أَقَلَّ مِنْ مِلْءِ فِيكَ فَلَا تُعِدْ وُضُوءَكَ» #59# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهَذَا قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں ! وہ فرماتے ہیں جب تمہیں منہ بھر کرقے آئے تو پھر تم اپناوضو دوبارہ کرو تو دوبارہ وضوکر و اور اگر منہ بھر سے کم ہو تو دوبار وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہےاور ہم بھی اسے ہی اختیار کر تے ہیں ۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 20

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [5] بَابُ مَا يَنْقُضُ الْوُضُوءَ مِنَ الْقُبْلَةِ وَالْقَلْسِ · حديث 21

21 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَقْدَمُ مِنْ سَفَرٍ فَتُقَبِّلُهُ خَالَتُهُ أَوْ عَمَّتُهُ، أَوِ امْرَأَةٌ مِمَّنْ يَحْرُمُ عَلَيْهِ نِكَاحُهَا، قَالَ: «لَا يَجِبُ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ إِذَا قَبَّلَ مَنْ يَحْرُمُ عَلَيْهِ نِكَاحُهَا، وَلَكِنْ إِذَا قَبَّلَ مَنْ يَحِلُّ لَهُ نِكَاحُهَا وَجَبَ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ، وَهُوَ بِمَنْزِلَةِ الْحَدَثِ» #60# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهَذَا قَوْلُ إِبْرَاهِيمَ، وَلَسْنَا نَأْخُذُ بِهَذَا وَلَا نَرَى فِي الْقُبْلَةِ وُضُوءًا عَلَى حَالٍ إِلَّا أَنْ يَمْذِيَ فَيَجِبُ عَلَيْهِ لِلْمَذْيِ الْوُضُوءُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیں خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو سفر سے آتا ہے تو اس کی خالہ یا اس پھوپھی یا وہ عورت جس سے اس کا نکاح حرام ہے اس کا بوسہ لیتی ہے؟ تو انہوں نے (حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ فرمایا اس پر وضو واجب نہیں جب وہ عورت اس کا بوسہ لے جس سے اس کا نکاح حرام ہے لیکن جب وہ عورت بوسہ لے جس سے اس کا نکاح حلال ہے تو اس پر وضو واجب ہوگا اور یہ وضوٹوٹنے کی طرح ہے۔ ‘‘ ۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! یہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے اور ہم اسے اختیار نہیں کرتے اور ہم کسی صورت میں بوسہ لینے سے وضوکرنا ضروری نہیں سمجھتے البتہ یہ کہ مذی نکلے تو مذی کی وجہ سے اس پر وضو واجب ہوگا۔ ‘‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 21

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [6] بَابُ الْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ · حديث 22

22 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مَسِّ الذَّكَرِ أَنَّهُ قَالَ: «مَا أُبَالِي أَمَسِسْتُهُ أَمْ طَرَفَ أَنْفِي» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیں خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے شرمگاہ کو چھونے والے کے بارے میں فرمایا کہ مجھے کوئی پرواہ نہیں وہ اسے (شرمگاہ) چھوئے یا ناک کے کنارہ کو ( چھونے میں دونوں برابر ہیں ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور ہم بھی اسے اہی اختیار کر تے ہیں ۔

مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ ← «مَا أُبَالِي أَمَسِسْتُهُ أَمْ طَرَفَ أَنْفِي» ← عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فِي مَسِّ الذَّكَرِ أَنَّهُ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 22

chevron_left Previous
1…222324…27
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter
135. Chapter
136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
192. Chapter
193. Chapter
194. Chapter
195. Chapter
196. Chapter
197. Chapter
198. Chapter
199. Chapter
200. Chapter
201. Chapter
202. Chapter
203. Chapter
204. Chapter
205. Chapter
206. Chapter
207. Chapter
208. Chapter
209. Chapter
210. Chapter
211. Chapter
212. Chapter
213. Chapter
214. Chapter
215. Chapter
216. Chapter
217. Chapter
218. Chapter
219. Chapter
220. Chapter
221. Chapter
222. Chapter
223. Chapter
224. Chapter
225. Chapter
226. Chapter
227. Chapter
228. Chapter
229. Chapter
230. Chapter
231. Chapter
232. Chapter
233. Chapter
234. Chapter
235. Chapter
236. Chapter
237. Chapter
238. Chapter
239. Chapter
240. Chapter
241. Chapter
242. Chapter
243. Chapter
244. Chapter
245. Chapter
246. Chapter
247. Chapter
248. Chapter
249. Chapter
250. Chapter
251. Chapter
252. Chapter
253. Chapter
254. Chapter
255. Chapter
256. Chapter
257. Chapter
258. Chapter
259. Chapter
260. Chapter
261. Chapter
262. Chapter
263. Chapter
264. Chapter
265. Chapter
266. Chapter
267. Chapter
268. Chapter
269. Chapter
270. Chapter
271. Chapter
272. Chapter
273. Chapter
274. Chapter
275. Chapter
276. Chapter
277. Chapter
278. Chapter
279. Chapter
280. Chapter
281. Chapter
282. Chapter
283. Chapter
284. Chapter
285. Chapter
286. Chapter
287. Chapter
288. Chapter
289. Chapter
290. Chapter
291. Chapter
292. Chapter
293. Chapter
294. Chapter
295. Chapter
296. Chapter
297. Chapter
298. Chapter
299. Chapter
300. Chapter
301. Chapter
302. Chapter
303. Chapter
304. Chapter
305. Chapter
306. Chapter