Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [94] بَابُ زكاة البقر · حديث 318

318 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: ليس في أقل من ثلاثين من البقر شيء, فإذا كانت ثلاثين من البقر ففيها تبيع أو تبيعة إلى أربعين, فإذا كانت أربعين ففيها مسنة, ثم ما زاد فبحساب ذلك. قال محمد: وبهذا كله كان يأخذ أبو حنيفة, وأما في قولنا فليس في الزيادة على الأربعين شيء حتى تبلغ البقر ستين, فإذا بلغت ستين كان فيها تبيعان أو تبيعتان, والتبيع: الجذع الحولي, والمسنة الثنية فصاعدا.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں! تیس سے کم گالیوں میں زکوۃ نہیں جب تمیں گائے ہوں تو ان میں ایک تبیع یا تبیعہ ہوگی یہ چالیس تک ہے جب چالیس ہوتو ان میں ایک مسنہ ہوگی یوں اس سے زائد میں اسی حساب سے ہوگی ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اسی بات کو اختیار کرتے تھے ۔“ اور ہمارا یہ قول کی چالیس سے زائد میں کوئی چیز نہیں حتی کہ ساٹھ کو پہنچ جائیں تو جب ساٹھ تک پہنچ جائیں تو ان میں دو تبیعہ نر یا مادہ ہوں گے ‘ تبیع وہ جو ایک سال کا ہو جائے اور مسنہ جو دو سال یا زیادہ کا ہو ۔ ‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 318

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [95] بَابُ الرجل يجعل ماله للمساكين · حديث 319

319 - قال محمد: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا جعل الرجل ماله في المساكين صدقة فلينظر إلى ما يسعه ويسع عياله فليمسكه, وليتصدق بالفضل, فإذا أيسر تصدق بمثل ما أمسك. #320# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى, وإنما عليه أن يتصدق من ماله بأموال الزكاة: الذهب, والفضة, والمتاع للتجارة, والإبل, والبقر, والغنم السائمة, فأما المتاع, والرقيق, والدور وغير ذلك مما ليس للتجارة فليس عليه أن يتصدق به إلا أن يكون عناه في يمينه.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنا مال مساکین کے لئے صدقہ کر دے تو دیکھے خود اس کی اور اس کے اہل وعیال کی ضرورت کس قدر ہے پھر اتنی مقدار روک لے اور باقی صدقہ کر دے جب آسانی پیدا ہو جائے تو جس قدر روکا ہے اتنی مقدار میں صدقہ کر دے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور اپنے اس مال میں سے دے جو مال زکوۃ ہے یعنی سونا چاندی تجارتی سامان اونٹ گائے اور بکریاں جو چرتی ہیں ۔“ گھر کے ساز وسامان غلاموں اور مکانات اور دوسری اشیاء جو تجارت کے لئے نہیں اس میں سے صدقہ لازم نہیں البتہ یہ کہ قسم میں اسی سے دینے کا ارادہ کرے۔

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 319

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [1] بَابُ الْوُضُوءِ · حديث 1

1 - قَالَ مُحَمَّد بن الْحَسن، أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ أَنَّهُ «تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَثْنَى، وَتَمَضْمَضَ مَثْنَى، وَاسْتَنْشَقَ مَثْنَى، وَغَسَلَ وَجْهَهُ مَثْنَى، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ مَثْنَى، مُقْبِلًا وَمُدْبِرًا، وَمَسَحَ رَأْسَهُ مَثْنَى، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ مَثْنَى» وَقَالَ حَمَّادٌ: الْوَاحِدَةُ تُجْزِئُ إِذَا اسُبِغَتْ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ

حضرت امام محمد بن حسن رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت حماد سے روایت کرتے ہوئے خبر دی ‘ انہوں نے حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے انہوں نے حضرت اسود بن یزید رحمتہ اللہ علیہ سے اور انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ آپ نے (حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ) نے وضو فرمایا تو اپنے ہاتھوں کو دو ‘ دو بار دھو یاکلی دو بار کی اور ناک میں پانی دو ‘ بار چڑھایا چہرہ مبارکہ کو دو بار دھویا اور دونوں بازوں کو دو بار دھویا آگے کی طرف لے جاتے ہوئے اور پیچھے کی طرف لے جاتے ہوئے اور سر کا مسح دو بار کیا اور دونوں پاؤں کو دو ‘ بار دھویا۔“ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ایک مرتبہ دھونا بھی کافی ہے جب تم کامل طور پر دھوؤ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔

عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ تعالى عَنْهُ ← الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ،

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 1

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [1] بَابُ الْوُضُوءِ · حديث 2

2 - مُحَمَّد قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «اغْسِلْ مُقَدَّمَ أُذُنَيْكَ مَعَ الْوَجْهِ، وَامْسَحْ مُؤَخَّرَ أُذُنَيْكَ مَعَ الرَّأْسِ».

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے خبر دی ‘ وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں ‘ وہ فرماتے ہیں۔“ اپنے کانوں کے اگلے حصے کو چہرے کے ساتھ دھوؤ اور کانوں کے پچھلے حصے کا مسح سر کے (مسح کے )ساتھ کرو۔“

«اغْسِلْ مُقَدَّمَ أُذُنَيْكَ مَعَ الْوَجْهِ، وَامْسَحْ مُؤَخَّرَ أُذُنَيْكَ مَعَ الرَّأْسِ». ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 2

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [1] بَابُ الْوُضُوءِ · حديث 3

3 - قَالَ مُحَمَّد: قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ: بَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلّى الله عليه وسلم قَالَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ» قَالَ مُحَمَّدٌ: يُعْجِبُنَا أَنْ نَمْسَحَ مُقَدَّمَهمَا، وُمُؤَخَّرَهمَا مَعَ الرَّأْسِ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! ’’ کان ،سرسے ہیں ‘‘ حضرت محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں یہ بات اچھی معلوم ہوتی کہ سر کے مسح کے ساتھ کانوں کے اگلے اور پچھلے حصے کا مسح بھی کیا جائے اور ہمارا موقف یہی ہے۔

أَبُو حَنِيفَةَ: بَلَغَنَا ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 3

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [1] بَابُ الْوُضُوءِ · حديث 4

4 - محمد قال: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، #46# عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صلّى الله عليه وسلم قَالَ: «الْوُضُوءُ مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ، وَالتَّكْبِيرُ تَحْرِيمُهَا، وَالتَّسْلِيمُ تَحْلِيلُهَا، وَلَا تُجْزِئُ صَلَاةٌ إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَمَعَهَا غَيْرُهَا، وَفِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ، فَسَلِّمْ» يَعْنِي فَتَشَهَّدْ. #47# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَإِنْ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَحْدَهَا فَقَدْ أَسَاءَ وَتُجْزِيهِ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے خبر دی وہ فرماتے ہیں ! ہم سے ابوسفیان رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا انہوں نے ابوحمزہ رحمتہ اللہ علیہ سے انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا آپ نے فرمایا! ’’ وضو نماز کی چابی ہے‘ تکبیر تحریمہ ( جس سے تمام دنیوی کام حرام ہوجاتے ہیں )اور سلام نماز کی تحلیل (نماز سے باہر آنا ہے ) اور سورۃ فاتحہ اور اس کے ساتھ کچھ اور پڑھے بغیر نماز جائز نہیں ہر دورکعتوں پر سلام یعنی تشھد پڑھو۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی قول کو اختیار کرتے ہیں اگر صرف ’’ سورۂ فاتحہ ‘‘ پڑھے گا تو گناہ گار ہوگا لیکن نماز ہو جائے گی ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي نَضْرَةَ ← أَبُو سُفْيَانَ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 4

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [1] بَابُ الْوُضُوءِ · حديث 5

5 - قَالَ مُحَمَّدٌ: بَلَغَنَا أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْه سُئِلَ عَنِ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: «هُوَ إِمَامُكَ إِنْ شِئْتَ فَأَقْلِلْ مِنْهُ، وَإِنْ شِئْتَ فَأَكْثِرْ» وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نماز میں قرات کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا! یہ قرآن تیرا امام ہے اگر تم چاہوتو اس سے کم (حاصل) کرو اور چاہوتو زیادہ ( اختیار ) کرو۔ حضرت امام ابوحنفیہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے ۔“

الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ، ← مُحَمَّدٌ: بَلَغَنَا أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ سُئِلَ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 5

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [2] بَابُ مَا يُجْزِي من الْوُضُوءِ مِنْ سُؤْرِ الْفَرَسِ وَالْبَغْلِ وَالْحِمَارِ وَالسِّنَّوْرِ · حديث 6

6 - مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ قال: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي السِّنَّوْرِ يشْرَبُ مِنَ الْإِنَاءِ، قَالَ: «هِيَ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ لَا بَأْسَ بِشُرْبِ فَضْلِهَا» فَسَأَلْتُهُ: أَيُتَطَهَّرُ بِفَضْلِهَا لِلصَّلَاةِ؟ فَقَالَ: «إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَرْخَصَ الْمَاءَ، وَلَمْ يَأْمُرْهُ، وَلَمْ يَنْهَهُ» #48# قَالَ مُحَمَّدٌ: قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ: غَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ، وَإِنْ تَوَضَّأَ مِنْهُ أَجْزَأَهُ، وَإِنْ شَرِبَهُ فَلَا بَأْسَ بِهِ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِقَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ نَأْخُذُ

حضرت محمد بن حسن رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس بلی کے بارے میں جو برتن میں سے پیتی ہے روایت کرتے ہیں کہ وہ گھر سے تعلق رکھتی ہے تو اس کے بچے ہوئے (پانی) میں کوئی حرج نہیں حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ فر ماتے ہیں ! میں نے ان سے پوچھا کیا اس کے جھوٹے سے نماز کے لئے طہارت حاصل ہو جاتی ہے تو انہوں نے فرمایا اللہ عز وجل نے پانی کو مباح قرار دیا ہے نہ اس ( ہونے کے استعمال کا حکم دیا اور نہ ہی اس سے منع کیا۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا اس کے علاوہ پانی مجھے زیادہ پسند ہے اور اگر اس سے وضو کر لیا تو بھی جائز ہے اور اگر اس سے پی لے تو بھی کوئی خرج نہیں ۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔ ہم حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے قول کو اختیار کرتے ہیں۔

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ،

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 6

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [2] بَابُ مَا يُجْزِي من الْوُضُوءِ مِنْ سُؤْرِ الْفَرَسِ وَالْبَغْلِ وَالْحِمَارِ وَالسِّنَّوْرِ · حديث 7

7 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا خَيْرَ فِي سُؤْرِ الْبَغْلِ وَالْحِمَارِ، وَلَا يُتَوَضَّأُ بِسُؤْرِ الْبَغْلِ وَالْحِمَارِ، وَيُتَوَضَّأُ مِنْ سُؤْرِ الْفَرَسِ، وَالْبِرْذَوْنِ وَالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے (حضرت ابراہیم ’’ رحمتہ اللہ علیہ ‘‘ نے ) فرمایا! خچر اور گدھے کے جھوٹے میں کوئی بھلائی نہیں اور کوئی شخص خچر اور گدھے کے جھوٹے سے وضو نہ کرے البتہ گھوڑے اور بزدون ( ترکی گھوڑے ) بکری اور اونٹ کے جھوٹے سے وضو کرے ‘‘ ۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے اور ہم اسے ہی اختیار کرتے ہیں۔

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 7

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 8

8 - مُحَمَّدُ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي #49# جهْم، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَدِمْتُ الْعِرَاقَ لِغَزْوَةِ جَلُولَاءَ فَرَأَيْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا سَعْدُ؟ قَالَ: إِذَا لَقِيتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَسَلْهُ، قَالَ: فَلَقِيتُ عُمَرَ رضي الله عنه، فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا صَنَعَ سَعْدٌ، قَالَ عُمَرُ رضي الله عنه: «صَدَقَ سَعْدٌ، رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُهُ فَصَنَعْنَاهُ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ! ہم سے حضرت ابوبکر بن عبد اللہ بن جھم رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں غزوہ جلولاء کے لئے گیا ( یہ بغداد کا ایک مقام ہے اور یہ غزوہ ۱۷ھ میں ہوا مراد جہاد ہے کیونکہ غزوہ و ہ ہوتا ہے جس میں حضور علیہ السلام خودشریک ہوئے )۔ ‘‘ میں نے حضرت سعد بن بی وقاص رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ موزوں پر مسح کر رہے ہیں میں نے پوچھا! اے سعد رضی اللہ عنہ یہ کیا ؟ انہوں نے فرمایا! جب تم امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملو گے تو ان سے پوچھ لینا ،فرماتے ہیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملا تو ان کو حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے عمل کے بارے میں بتایا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے سچ کہا ہے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ عمل کر تے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی کیا۔“ امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے اور ہم بھی اسے ہی اختیار کرتے ہیں۔ ‘‘

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جهْم، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 8

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 9

9 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ نُبَاتَةَ الْجُعْفِيِّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَالَ: «الْمَسْحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ لِلْمُقِيمِ يَوْم وَلَيْلَة، وَلِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَة أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ إِذَا لَبِسْتَهُمَا وَأَنْتَ طَاهِرٌ» #50# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت حنظلہ بن بنانۃہالجعفی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا! موزوں پر مسح مقیم کے لئے ایک دن رات اور مسافر کے لئے تین دن رات ہے جب کہ تم اسے طہارت کی حالت میں پہنو۔ ‘‘ امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور ہم بھی اسے اختیار کر تے ہیں ۔

حَنْظَلَةَ بْنِ نُبَاتَةَ الْجُعْفِيِّ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 9

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 10

10 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَسَعْدُ بْنُ وَقَّاصٍ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ سَعْدٌ أَمْسَحُ، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ مَا يُعْجِبُنِي، فَأَتَيَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابٍ، فَقَصَّا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «عَمُّكَ أَفْقَهُ مِنْكَ»

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم سے حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ! ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت سالم بن عبداللہ عمر رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں۔ ‘‘ موزوں پر مسح کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عمر اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہا‘ کے درمیان اختلاف ہوا ‘ تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں مسح کرتا ہوں ( یا امرکا صیغہ ہوتو معنی ہوگا تم مسح کر و و اللہ اعلم بالصواب ) حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ میرے لئے تعجب خیز بات ہے ‘ پس وہ دونوں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور واقعہ بیان کیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا (اے ابن عمر رضی اللہ عنہ ) تمہارے چچا ( حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ) تم سے زیادہ فقیہ ہیں۔“

عُمَرُ «عَمُّكَ أَفْقَهُ مِنْكَ» ← عَبْدُ اللَّهِ مَا يُعْجِبُنِي، فَأَتَيَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابٍ، فَقَصَّا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، ← سَعْدٌ أَمْسَحُ، ← اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَسَعْدُ بْنُ وَقَّاصٍ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، ← سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 10

chevron_left Previous
1…212223…27
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter