Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [80] باب قراءة القرآن · حديث 270

270 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: لا يتحول الرجل من قراءة إلى قراءة. قال أبو حنيفة: يعني حرف عبد الله, وحرف زيد, وغيره.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی‘ وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں آدمی قرات سے قرات کی طرف نہ پھرے۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ایسا نہ کرے کہ ایک رکعت میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرات پڑھے اور دوسری صورت میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی قرات پڑھے۔“

أبو حنيفة: يعني حرف عبد الله, وحرف زيد, وغيره. ← لا يتحول الرجل من قراءة إلى قراءة. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 270

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [80] باب قراءة القرآن · حديث 271

271 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أن ابن مسعود رضي الله عنه كان يقرئ رجلا أعجميا {إن شجرت الزقوم. طعام الأثيم} فلما أعياه قال له عبد الله: أما تحسن أن تقول: طعام الفاجر؟ #281# وقال عبد الله بن مسعود رضي الله عنه: إن الخطأ في كتاب الله ليس أن تقرأ بعضه في بعض, تقول: الغفور الرحيم, العزيز الحكيم العزيز الرحيم, كذلك الله تبارك وتعالى, ولكن الخطأ أن تقرأ آية العذاب آية الرحمة, و آية الرحمة آية العذاب, و أن تزيد في كتاب الله ما ليس فيه. #282# قال محمد: و بهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عہ ایک عجمی شخص (غیر عربی ) کو یوں پڑھارہے تھے ۔ ”ان شجرت الزقوم طعام الاثيم“ بے شک تھوہڑ کا پیڑ گناہ گاروں کی خوراک ہے (سورۃ دخان آیت ۴۳) جب وہ نہ پڑھ سکا تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا تو ’’ طعام الفاجر ‘‘ ( کے الفاظ ) اچھی طرح نہیں پڑھ سکتا؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی کتاب میں خطا یہ نہیں کہ تو اس کے بعض کو بعض کی جگہ پڑھے مثلا الغفور الرحيم العزيز الحكيم العزيز الرحيم اسی طرح اللہ تبارک وتعالی ٰخطا یہ ہے کہ تو آیت عذاب کو آیت رحمت کے طور پڑھے اور آیت رحمت کو آیت عذاب کے طور پر پڑھے اور اللہ کی کتاب میں اس بات کا اضافہ کرے جو اس میں نہیں ہے ۔

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 271

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [80] باب قراءة القرآن · حديث 272

272 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم, عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه أنه كان يقول: حسنوا أصواتكم بالقرآن. قال محمد: و به نأخذ, والقراءة عندنا كما روى طاووس قال: إن من أحسن الناس قراءة الذي إذا سمعته يقرأ حسبته يخشى الله.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے تھے اچھی آواز میں قرآن پڑھو۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور ہمارے نزدیک قرات اس طرح ہے جس طرح حضرت طاؤس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں سب سے اچھی قرات اس شخص کی ہے کہ جب تم اس کو پڑھتا ہواسنو تو تم اسے یوں خیال کرو کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔“

يقرأ حسبته يخشى الله. ← إن من أحسن الناس قراءة الذي إذا ← محمد: و به نأخذ, والقراءة عندنا كما روى طاووس ← حسنوا أصواتكم بالقرآن. ← عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّهُ كَانَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 272

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [80] باب قراءة القرآن · حديث 273

273 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أنه قال: كان يقال: إن الله تبارك وتعالى لم يأذن لشيء إذنه للصوت الحسن بالقرآن.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہا جاتا تھا کہ اللہ تعالی ٰنے جس قدر اچھے انداز سے قرآن مجید پڑھنے کی اجازت دی ہے اس قدر کسی بات کی اجازت نہیں دی ۔ ‘‘

إبْرَاهِيمَ أَنَّهُ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 273

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [81] القراءة في الحمام, والجنب · حديث 274

274 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن سعيد بن جبير, أن أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم كان يقرأ أحدهم جزءه من القرآن و هو على غير وضوء. قال محمد وبه نأخذ, لا نرى به بأسا, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام قرآن پاک کا ایک جز ءوضو کے بغیر بھی پڑھ لیتے تھے۔ ‘‘ (یعنی زبانی پڑھتے تھے ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 274

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [81] القراءة في الحمام, والجنب · حديث 275

275 - محمد قال: أخبرنا شعبة بن الحجاج, عن عمرو بن مرة الجملي, عن عبدالله بن سلمة قال: دخلت أنا ورجل من بني أسد -أحسب- على علي بن أبي طالب رضي الله عنه, فأراد أن يبعثنا في حاجة له, فقال لنا: إنكما علجان فعالجا عن دينكما, قال: ثم دخل الخلاء وخرج, فأخذ من الماء شيئا, فمسح وجهه وكفيه, ثم رجع يقرأ القرآن, فكأنا أنكرنا ذلك, فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأ القرآن, ولا يحجزه عن ذلك, وربما قال: يحجبه عن ذلك, شيء ليس الجنابة. #285# قال محمد: وبه نأخذ, لا نرى بأسا بقراءة القرآن على كل حال إلا أن يكون جنبا, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں شعبہ بن الحجاج رحمتہ اللہ علیہ نے عمرو بن مرہ الجملی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے خبر دی ‘ وہ حضرت عبداللہ بن سلمہ رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں اور ایک شخص جو میرے خیال میں بنواسد سے تعلق رکھتے تھے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے ہمیں اپنے ایک کام کے لئے بھیجنا چاہا تو ہم سے فرمایا تم دونوں مضبوط ہو پس اپنے دین کی خفاظت کرو ‘ فرماتے ہیں پھر بیت الخلاء میں داخل ہوئے اور باہر تشریف لائے کچھ پانی لیا اور اسے اپنے چہرے اور ہتھیلی پر ملا پھر قر آن پاک پڑھنے لگے گو ہم نے اس بات کو عجیب سمجھا(یعنی بے وضو پڑھنا ) تو آپ نے فرمایا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پاک پڑھتے اور آپ کی کوئی بات نہ روکتی ان الفاظ میں بھی انہوں نے فرمایا جنابت کے علاوہ کوئی بات ان کو اس سے نہ روکتی ۔ ‘‘ (یعنی وضو کا نہ ہونا تلاوت میں رکاوٹ نہ ہوتا ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں ہم ہر حال میں قرآن پاک پڑھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے مگر یہ کہ وہ جنبی ہو ‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کابھی یہی قول ہے ۔“

ورجل من بني أسد -أحسب- على علي بن أبي طالب فأراد ← دَخَلْتُ ← عبدِاللهِ بنِ سلِمةَ، ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجَمَلِيِّ ← شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 275

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [81] القراءة في الحمام, والجنب · حديث 276

276 - محمد قال: أخبرنا, أبو حنيفة, عن حماد قال: سألت إبراهيم عن القراءة في الحمام, قال: ليس لذلك بني. #286# قال محمد وإن شئت فاقرأ.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے حمام میں قرات کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا یہ اس مقصد کے لئے نہیں بنایا گیا۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر تم چاہو تو قرات کر سکتے ہو ۔ ‘‘

محمد وإن شئت فاقرأ. ← ليس لذلك بني ← القراءة في الحمام ← سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 276

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [81] القراءة في الحمام, والجنب · حديث 277

277 - قد بلغنا عن الضحاك بن مزاحم أنه قرأ في الحمام.

ہمیں ضحاک بن مزا ہم رحمتہ اللہ علیہ سے یہ بات پہنچی ہے کہ انہوں نے حمام میں قرات کی ۔

الضحاك بن مزاحم أنه قرأ في الحمام. ← قد بلغنا

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 277

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [81] القراءة في الحمام, والجنب · حديث 278

278 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: أربعة لا يقرؤون القرآن إلا الآية ونحوها: الجنب, والغائط, والذي يجامع أهله, وفي الحمام.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں چار قسم کے لوگ قرآن مجید ایک ایک آیت کر کے ہی پڑھ سکتے ہیں ‘ جنبی حیض والی عورت، جواپنی بیوی سے جماع کرے (اور جنبی ہو جائے ) اور حمام میں ۔ ‘‘

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 278

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [81] القراءة في الحمام, والجنب · حديث 279

279 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: اذكر الله على كل حال, في الحمام وغيره إذا عطست. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں ہر حالت میں اللہ تعالی ٰکا ذکر کرتا ہوں حمام وغیرہ میں جب چھینک آجائے ( تو الحمدللہ ) کہتا ہوں۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← اذكر الله على كل حال, في الحمام وغيره إذا عطست. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 279

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [81] القراءة في الحمام, والجنب · حديث 280

280 _ محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: احمد الله على أي حال كنت, في خلاء أو غيره. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں جس حالت میں ہوں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں (الحمد للہ کہتا ہوں ) بیت الخلاء میں ہوں یا دوسری جگہ پر ۔ حضرت امام محمدرحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← احمد الله على أي حال كنت, في خلاء أو غيره. ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 280

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [82] باب الصوم في السفر والفطر · حديث 281

281 - محمد قال: أخبرنا أبوحنيفة قال: حدثنا إبراهيم بن مسلم, عن رجل من بني سواءة بن عامر قال: خرجت أريد مكة, فلقيت رفقتين, في إحداهما حذيفة رضي الله عنه, والأخرى فيها أبو موسى الأشعري رضي الله عنه. قال: فكنت في أصحاب حذيفة, قال: فصام حذيفة وأصحابه, وأبو موسى وأصحابه, فكان حذيفة رضي الله عنه يعجل الإفطار ويؤخر السحور, وكان أبو موسى رضي الله عنه يؤخر الإفطار ويعجل السحور. #289# قال محمد: وبقول حذيفة رضي الله عنه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے ابراہیم بن مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے بنوسواۃ قبیلہ کے بارے میں بیان کیا اس نے کہا مکہ مکرمہ کے ارادے سے نکلا تو میری ملاقات دو جماعتوں سے ہوئی ایک جماعت میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے اور دوسری میں حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں شامل ہوا ‘ اب حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں اور حضرت ابوموسی ٰرضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں سب نے روزہ رکھا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ افطار میں جلدی کرتے اور سحری میں تاخیر کرتے تھے ۔اور حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ افطار میں تاخیر کیا کرتے تھے اور سحری میں جلدی کرتے تھے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے قول کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“

رجل من بنى سواءة بن عامر ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← أبوحنيفةَ، ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 281

chevron_left Previous
1…171819…27
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter