كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ · حديث 745
745 - حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا أَبُو صَالِحٍ الْفَرَّاءُ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: مِثْلُ مَنْ أَنْتَ فِي عَهْدِ الرَّسُولِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا عَقَلْتَ عَنْهُ؟ قَالَ: عَقَلْتُ عَنْهُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ وَكَلِمَاتٍ أَقُولُهُمْ عِنْدَ انْقِضَاءِ الْوِتْرِ، قَالَ: " قُلِ: اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، إِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ "
ابو حوراء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہماسے کہا :آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب تھے ،آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سیکھا ؟حضرت حسن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :میں نے آپ سے پانچ نمازیں سیکھیں اور وتر میں پڑھنے کے لیے دعا سیکھی ،دعا کے الفاظ :اللَّہُمَّ اہْدِنِی فِیمَنْ ہَدَیْتَ، وَعَافِنِی فِیمَنْ عَافَیْتَ، وَتَوَلَّنِی فِیمَنْ تَوَلَّیْتَ، وَبَارِکْ لِی فِیمَا اَعْطَیْتَ، وَقِنِی شَرَّ مَا قَضَیْتَ، إِنَّکَ تَقْضِی وَلَا یُقْضَی عَلَیْکَ، إِنَّہُ لَا یَذِلُّ مَنْ وَالَیْتَ، تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ،اے مجھے ہدایت والوں میں ہدایت نصیب فرما، اور مجھے عافیت دے، اور میرا کارساز بن، اور تو نے جو مجھے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما، اور جو تو نے فیصلہ کیا ہے اس کے شر سے مجھے محفوظ رکھ، کیونکہ تو ہی فیصلہ کرنے والا ہے تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا، اور جس کا تو ولی بن جائے اسے کوئی ذلیل نہیں کرسکتا، اور جس کے ساتھ تو دشمنی کرے اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا، اے ہمارے رب تو بابرکت اور بلند ہے۔
أَبِي الْحَوْرَاءِ ← بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ: ← الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، ← اَبُوْ اِسْحَاقَ الْفَزَارِیُّ ← أَبُو صَالِحٍ الْفَرَّاءُ ← هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ،
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 745
