كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ مِنْهُ · حديث 733
733 - حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ، ثنا عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ قَبِيصَةُ بْنُ الْمُخَارِقِ قَدِمَ عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا خَالَاهُ أَتَيْتَنِي بَعْدَمَا كَبُرَتْ سِنُّكَ وَرَقَّ عَظْمُكَ وَاقْتَرَبَ أَجَلُكَ» فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَتَيْتُكَ بَعْدَمَا كَبُرَتْ سِنِّي وَرَقَّ عَظْمِي وَاقْتَرَبَ أَجْلِي وَافْتَقَرْتُ فَهُنْتُ عَلَى النَّاسِ، قَالَ فَبَكَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِهِ: افْتَقَرْتُ فَهُنْتُ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَفِدْنِي فَإِنِّي شَيْخٌ نَسِيَ وَلَا تُكْثِرْ عَلَيَّ، قَالَ: " أُعَلِّمُكَ دُعَاءً تَدْعُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بِهِ كُلَّمَا صَلَّيْتَ الْغَدَاةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ؛ فَيَدْفَعُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْكَ الْبَرَصَ وَالْجُنُونَ وَالْجُذَامَ وَالْفَالِجَ، وَيَفْتَحُ لَكَ بِهَا ثَمَانِيَةَ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ تَقُولُ: اللَّهُمَّ اهْدِنِي مِنْ عِنْدَكَ، وَأَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَأَسْبِغْ عَلَيَّ نِعْمَتَكَ، وَأَنْزِلْ عَلَيَّ بَرَكَتَكَ "
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اسے قبیصہ بن مخارق کہا جاتا تھا ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا:اے ماموں !آپ میرے پاس اس حال میں آئے ہیں کہ آپ اب عمر کے لحاظ سے بوڑھے ہوچکے ہیں ، آپ کی ہڈیاں کمزور ہوچکی ہیں اب تمہاری موت کا وقت قریب آچکا ہے ۔اس نے کہا :اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم !میں آپ کے پاس اس حال میں آیا ہوں کہ آپ اب عمر کے لحاظ سے میں بوڑھا ہوچکا ہوں ،میری ہڈیاں کمزور ہوچکی ہیں اور اب میرری موت کا وقت قریب آچکا ہے ، اب میں ضرورت مند ہوں اور لوگو ں پر بوجھ ہوں ۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی بات سن کر رونے لگے ۔اس نے کہا:اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم !آپ مجھے کچھ سکھلا دیں ،لیکن زیادہ نہیں ، اس لیے کہ میں بوڑھا ہوچکا ہوں ،یاد داشت باقی نہیں ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں تمہیں ایک ایسی دعا سکھلاتا ہوں کہ تم فجر کی نماز کے بعد اس دعا کو پڑھ لیا کرو ، اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ تم سے ،پھل بہری ، ،دیوانگی ،کوڑھ اور فالج کو دوررکھے گا اور اللہ تعالیٰ تمہارے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دے گا ، یہ دعا پڑھا کرو :اللَّہُمَّ اہْدِنِی مِنْ عِنْدَکَ، وَاَفِضْ عَلَیَّ مِنْ فَضْلِکَ، وَاَسْبِغْ عَلَیَّ نِعْمَتَکَ، وَاَنْزِلْ عَلَیَّ بَرَکَتَکَ ،اے اللہ !مجھے اپنی طرف سے ہدایت عطاء کر ،مجھے اپنے وافر فضل سے نواز دے ، مجھ پر اپنی نعمتوں کی برکھا برسا دے اور مجھ پر اپنی برکتوں کو نازل فرمادے ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ الصَّمَدِ، ← کَامِلُ بْنُ طَلْحَۃَ الْجَحْدَرِیُّ ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 733
