كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَازَةِ · حديث 1162
1162 - حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، وَمُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَنَازَةٍ فَحَفِظْتُ مِنْ دُعَائِهِ وَهُوَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ، وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ، وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ» حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا ذَلِكَ الْمَيِّتُ [ص:353]
حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز جنازہ پڑھائی ،میں نے آپ کی دعائوں میں سے یہ دعا یاد کرلی ، دعا کے الفاظ :اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ، وَعَافِہِ وَاعْفُ عَنْہُ، وَاَکْرِمْ نُزُلَہُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَہُ، وَاغْسِلْہُ بِالْمَاء ِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّہِ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْاَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ، وَاَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِنْ دَارِہِ، وَاَہْلًا خَیْرًا مِنْ اَہْلِہِ، وَزَوْجًا خَیْرًا مِنْ زَوْجِہِ، وَاَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ، وَاَعِذْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ،اے اللہ !اس کو بخش دے ،اس پر رحم کر ، اس کو عافیت عطاء کر ،، اوراس کو معاف کردے ، اور اپنی عنایت سے اس کی میزبانی کرنا،، اس کا گھر (قبر)اس کے لیے کشادہ کردے، اور اس کو پانی، برف اور اولوں سے دھو دے، اور اس کواس کے گناہوں سے صاف کر دے، جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے اور اس کو اس گھر کے بدلے اس سے بہتر گھرعطاء کر، اور اس کے لوگوں سے بہتر لوگ دے اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی دے، اوراس کو جنت میںداخل کردے ،اس کو عذاب قبر سے بچالے اور اس کو جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما ۔ یہ دعا سن کر میں نے آرزو کی کہ یہ میت میری ہوتی ۔(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعائیںمیرے لیے کرتے ۔)
عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، ← جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، ← حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← أَبُو صَالِحٍ، ← بَكْرُ بْنُ سَهْلِ الدِّمْيَاطِيُّ، وَمُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ،
Hadith 1162
