كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ وَسْوَسَةِ الصَّدْرِ · حديث 1264
1264 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْغَنِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَسَّالُ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيُّ، ثنا سَهْلٌ أَبُو حَرِيزٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي قُبَاءَ فَجَاءَهُ النَّاسُ فَقَالُوا: إِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَسْأَلَكَ عَنْ شَيْءٍ تَعَاظَمَ فِي صُدُورِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ جَاءَكُمُ الْخَبِيثُ مِنْ ذَلِكَ الْبَابِ حِينَ يَئِسَ أَنْ يَعْبُدَ، إِذَا جَاءَكُمْ مِنْ ذَلِكَ الْبَابِ فَقُولُوا: {اللَّهُ أَحَدٌ، اللَّهُ الصَّمَدُ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ} [الإخلاص: 2] "
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد قباء تشریف لے جایاکرتے تھے ،ایک دن آپ گئے ، تو وہاں لوگ آپ کے آس پاس اکٹھے ہو گئے ،انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! ہم آپ سے کچھ سوال کرنا چاہتے ہیں ہیں کہ جو ہمارے سینوں میں بہت بڑا بوجھ بنا ہوا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینی طور پر تمہارے پاس خبیث شیطان اب اس دروازے سے آیا ہے ، جب وہ اس بات سے مایوس ہوگیا کہ اس کی عبادت کی جائے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب وہ تمہارے پاس اس دروازے سے داخل ہوتو تم یہ کلمات کہا کرو :{اللَّہُ اَحَدٌ، اللَّہُ الصَّمَدُ، لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُوًا اَحَدٌ} اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، اللہ نے کسی کو نہیں جنا نہ اس کوکسی نے جناہے ۔ نہ اس کا کوئی ایک ہمسر ہے۔
شَيْءٍ تَعَاظَمَ فِي صُدُورِنَا، ← نُرِيدُ أَنْ نَسْأَلَكَ ← كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ يَأْتِي قُبَاءَ فَجَاءَهُ النَّاسُ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الْحَسَنِ، ← مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، ← سَهْلٌ أَبُو حَرِيزٍ، ← مُؤَمَّلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيُّ، ← أَبِي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْغَنِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَسَّالُ الْمِصْرِيُّ،
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1264
