كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ دُعَاءِ الْمُصَدِّقِ عَلَى رَبِّ الْمَالِ إِذَا رَفَعَ الرَّدِيءَ مِنْ مَالِهِ فِي الصَّدَقَةِ · حديث 2013
2013 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا عَلَى صَدَقَةٍ فَجَاءَ بِفَصِيلٍ مَخْلُولٍ سَيِّئِ الْحَالِ مَهْزُولٍ فَقَالَ: هَذَا مِنْ صَدَقَةِ فُلَانٍ الْفُلَانِيِّ، فَصَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ تَعَالَى وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: «إِنِّي بَعَثْتُ رَسُولِي عَلَى الصَّدَقَةِ فَذَهَبَ إِلَى فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ فَجَاءَ بِهَذَا الْفَصِيلِ الْمَخْلُولِ لَا بَارِكَ اللَّهُ لَهُ فِي إِبِلِهِ» فَبَلَغَ الرَّجُلَ دُعَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ بِنَاقَةٍ كَوْمَا يَتُلُّهَا حَتَّى انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ تَعَالَى وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ الْفُلَانِيَّ بَلَغَهُ دُعَاءُ النَّبِيِّ فَجَاءَ بِهَذِهِ النَّاقَةِ الْكَوْمَا بَارَكَ اللَّهُ فِيهِ وَفِي إِبِلِهِ»
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو زکوۃ کی وصولی کے لیے بھیجا، وہ زکوۃ میں اونٹنی کے ایک کمزور چھوٹے بچے کولے کر آیا ،جس کی بری حالت تھی ،اس نے آکر بتایا کہ یہ فلاں کی طرف سے زکاۃ کا مال ہے، اس کو دیکھ کر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پرمنبر پر تشریف فرما ہوئے ،آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمدو ثناء کو بیان کیا اور فرمایا:میں نے زکوۃ کی وصولی کے لئے اپنا قاصد بھیجاوہ اونٹی کے نحیف اورچھوٹے سے بچے کو لے کر آیا، آپ نے اس کے لیے بد دعا کرتے ہوئے کہا:اللہ تعالی اس کے اونٹوں میں برکت نہ کرے۔ اس آدمی کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بددعا کا علم ہوا تو وہ ایک موٹی تازی اور صحت مند توانا اونٹنی کو لے کر جلتا ہوا آیا،وہ اس کولے کرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا ،اس نے اس اونٹنی کو آپ کی خدمت میں پیش کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار پھر ممبرپر تشریف فرما ہوئے۔آپ نے اللہ تعالی کی حمد و ثنا کو بیان کیا پھر آپ نے فرمایا: فلاں ابن فلاںکو میری بددعا کے بارے میں علم ہوا تھا ،اب وہ اس وجہ سے میرے پاس موٹی تازی اورصحت مند اونٹنی کو لے کر آیا ہے ،اللہ تعالی اس کے مال میں ، اس کے اہل و عیال میں اوراس کے ہونٹوں میں برکت عطا فرمائے۔
بَعَثَ النَّبِيُّ رَجُلًا عَلَى صَدَقَةٍ فَجَاءَ بِفَصِيلٍ مَخْلُولٍ سَيِّئِ الْحَالِ مَهْزُولٍ ← وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ← أَبِيهِ ← عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو حُذَيْفَةَ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 2013
