كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ تَأْوِيلُ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ {فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا} [الأنعام: 125] · حديث 1568
1568 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، {فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ} [الأنعام: 125] : " بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَجْعَلْ لَهَا فِي صَدْرِهِ مَسَاعًا {وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا} [الأنعام: 125] : بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ {حَرَجًا} [النساء: 65] لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُدْخِلَهَا صَدْرَهُ، وَلَا يَجِدُ لَهَا فِي صَدْرِهِ مَسَاعًا {كَأَنَّمَا يَصَّعَدُ فِي السَّمَاءِ} [الأنعام: 125] مِنْ شِدَّةِ ذَلِكَ عَلَيْهِ "
ابن جریج رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تفسیر میں فرماتے ہیں :{فَمَنْ یُرِدِ اللَّہُ اَنْ یَہْدِیَہُ یَشْرَحْ صَدْرَہُ لِلْإِسْلَامِ}سو جس شخص کو اللہ تعالیٰ راستہ پر ڈالنا چاہے اس کے سینہ کو اسلام کے لیے کشادہ کر دیتا ہے۔(الانعام:125)یعنی اس کا سینہ کلمہ توحید لا الہ الااللہ کے لیے کھول دیتا ہے اور اس کے سینے میں نہایت سرعت کے ساتھ اس کو ڈال دیتا ہے ۔{وَمَنْ یُرِدْ اَنْ یُضِلَّہُ یَجْعَلْ صَدْرَہُ ضَیِّقًا} اور جس کو بے راہ رکھنا چاہے اس کے سینہ کو بہت تنگ کردیتا ہے۔(الانعام:125)یعنی اس کا سینہ کلمہ توحید لا الہ الا اللہ کے بغیر تنگ کردیتا ہے {تنگی میں مبتلا۔}(النساء:65)وہ شخص طاقت نہیں رکھتا کہ وہ اس کلمہ توحید کو اپنے سینے میں داخل کرسکے ۔نہ اللہ تعالیٰ اس کے سینے میں اس کلمہ کو داخل کرتا ہے ۔{کَاَنَّمَا یَصَّعَدُ فِی السَّمَائِ}جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے۔(الانعام:125)بغیر توحید کے رہنا انتہائی تکلیف دہ اور اذیت ناک عمل ہے ۔
مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ ← زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1568
