كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِسْبَالِ الْإِزَارِ وَالْخُيَلَاءِ · حديث 2057
2057 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، قَالُوا: ثنا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ، ثنا عَقِيلُ بْنُ طَلْحَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو جَرِيءٍ الْهُجَيْمِيُّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَيَجِبُ أَنْ تُعَلِّمَنَا عَمَلًا لَعَلَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَنْفَعَنَا بِهِ، قَالَ: «لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا وَلَوْ أَنْ تُفْرِغَ مِنْ دَلْوِكَ فِي إِنَاءِ الْمُسْتَسْقِي، وَلَوْ أَنْ تُكَلِّمَ أَخَاكَ وَوَجْهُكَ مُنْبَسِطٌ إِلَيْهِ، وَإِيَّاكَ أَنْ تُسْبِلَ الْإِزَارَ فَإِنَّهَا مِنَ الْخُيَلَاءِ، وَالْخُيَلَاءُ لَا يُحِبُّهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَإِذَا سَبَّكَ رَجُلٌ بِمَا يَعْلَمُ فِيكَ فَلَا تَسُبَّهُ بِمَا تَعْلَمُ فِيهِ، فَإِنَّ أَجْرَ ذَلِكَ لَكَ وَيَكُونُ عَلَيْهِ وَبَالُهُ»
ابو جری ہجیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !بلاشبہ میں ایک دیہاتی آدمی ہوں ، اس لیے یہ بات لازم ہے کہ آپ ہمیں کوئی تعلیم و تربیت دیں ، شاید کہ اللہ عزوجل اس کی وجہ سے ہمیں فائدہ پہنچا دے ۔رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:نیکی والے کسی عمل کو حقیر اور کمتر نہ سمجھنا ، چاہے یہ نیکی ہی کیوں نہ ہو کہ تم اپنے پانی کے ڈول سے پانی طلب کرنے والے کے لیے کچھ پانی انڈیل دو ،چاہے یہ نیکی ہی ہو تم اپنے مسلمان بھائی سے بات کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے چہر ے کے ساتھ بات کرو ،فرمایا:اپنے کپڑا ،تہہ بند وغیر ٹخنوں سے نیچے لٹکانے سے پچنا ، بلا شبہ ایسا کرنا تکبر ہے اور تکبر اللہ عزوجل کو پسند نہیں ہے ۔فرمایا:اگر کوئی شخص تمہارے ان عیوب او رنقائص کو بیان کرکے جن کو وہ تمہارے بارے میں جانتا ہے تمہیں گالی دیتا ہے ، تم بھی اس کے عیوب سے واقف ہو اس کے باوجود تم اس کو جواب میں گالی نہ دو ، اس پر تمہارے لیے اجر ہے اور اس کے لیے وبال ۔
قُلْتُ ← أَبُو جَرِيءٍ الْهُجَيْمِيُّ، ← عَقِيلِ بْنِ طَلْحَةَ، ← سَلَامُ بْنُ مِسْكِينٍ، ← أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ← وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ التَّمَّارُ، ← عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 2057
