كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الدُّعَاءِ بِالْإِخْلَاصِ وَالتَّكْبِيرِ · حديث 125
125 - حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ دَعَا بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ الْخَمْسِ لَمْ يَسْأَلِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ "
حضرت معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آ پ نے فرمایا:جو شخص ان پانچ کلمات کے ذریعے اللہ تعالیٰ جس چیز کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ لازماً اس کو وہ کچھ عطاء کردیتا ہے :لا إلہ إلا اللہ واللہ اکبر، لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر، لا إلہ إلا اللہ ولا حول ولا قوۃ إلا باللہ،لا إلہ إلا اللہ واللہ اکبر، لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر، لا إلہ إلا اللہ ولا حول ولا قوۃ إلا باللہ۔‘‘نہیں کوئی عبادت کے لائق سوائے اللہ کے اور اللہ سب سے بڑا ہے ۔نہیں کوئی عبادت کے لائق سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، تمام قسم کی بادشاہت اس کے لیے ہے ، تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔نہیں کوئی عبادت کے لائق سوائے اللہ کے، نیکی کی ہمت اور گناہ سے بچنے کی طاقت اللہ کی توفیق کے ساتھ ہی ہے ۔
رَسُولِ اللَّهِ ← مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ ← اَبِیْ اِسْحَاقَ الْھَمْدَانِیِّ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ،
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 125
