كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الطَّوَافِ · حديث 855
855 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: طَافَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ لَيَسْمَعَ مَا يَقُولُ، فَإِذَا هُوَ يَقُولُ: " {رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ} [البقرة: 201] " حَتَّى فَرَغَ، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَصْلَحَكَ اللَّهُ اتَّبَعْتُكَ فَلَمْ أَسْمَعْكَ تَزِيدُ عَلَى كَذَا وَكَذَا فَقَالَ: «أَوَلَيْسَ ذَلِكَ كُلَّ الْخَيْرِ؟»
ابن جریج کہتے ہیں حضرت عبد الرحمن بن عوف بیت اللہ کا طواف کررہے تھے ، ان کی دعا ئوں کو سننے کے لیے ایک شخص ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگا ، تب اس نے سنا کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ یہ دعا کررہے تھے :{رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً، وَفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ}اے ہمارے رب !ہمیں دنیا میں بھلائی عطاء فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کرنا اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔(البقرۃ:201)وہ شخص کہتا ہے:اللہ تعالیٰ کو مزید نیکی کی توفیق عطاء کرے ، میں نے آپ کی دعائیں سننے کے لیے آپ کا پیچھا کیا لیکن آپ نے اس دعا کے علاوہ کوئی دعا کی ہی نہیں ، حضرت عبد الرحمن فرماتے ہیں :کیااس دعا میں تمام قسم کی خیر اور بھلائی موجود نہیں ؟
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ،
Hadith 855
