كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ دُعَاءِ الْمُسْتَمِيحِ لِلْمَائِحِ · حديث 2014
2014 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالُوا: ثنا غَسَّانُ بْنُ بُرْزِينَ الطُّهَوِيُّ، عَنْ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ أَبِي الْمِنْهَالِ الرِّيَاحِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ السُّلَيْطِيِّ، عَنْ نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ نُقَادَةَ إِلَى رَجُلٍ يَسْتَحْمِلُهُ نَاقَةً وَإِنَّ الرَّجُلَ رَدَّهُ فَأَرْسَلَهُ إِلَى رَجُلٍ آخَرَ سِوَاهُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ بِنَاقَةٍ فَلَمَّا أَنْ أَبْصَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَاءَ بِهَا يَقُودُهَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهَا وَفِيمَنْ أَرْسَلَ بِهَا» قَالَ نُقَادَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا، قَالَ: «وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا» فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحُلِبَتْ فَدَرَّتْ، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَ فُلَانٍ وَوَلَدَهُ لِلْمَانِعِ اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ فُلَانٍ يَوْمًا بِيَوْمٍ» يَعْنِي صَاحِبَ النَّاقَةِ الَّتِي بَعَثَ بِهَا
براء سُلیطی سے روایت ہے وہ نقاد اسدی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چرواہے کو ایک بندے کے پاس بھیجا تاکہ وہ اس کو سواری کے لئے اونٹنی دے دے ، جس شخص کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نقاد(چرواہے) کو بیچا تھا اس نے آپ کے نقاد کو ایک دوسرے آدمی کے پاس بھیج دیا۔ اس دوسرے آدمی نے آپ کے نقاد کو ایک بہترین قسم کی اونٹنی دے دی ،جب وہ اونٹنی کو لے کر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ وہ ایک اونٹنی کو لے کر آیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے ان الفاظ میں دعافرمائی:اے اللہ! اس کے مال میں برکت عطا فرما اور جس نے اس بندے کے بعد بھیجا تھا اس کو برکتیں عطا فرما، اونٹنی کو لے کر آنے والے نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو اس اونٹنی کو لے کر آیا ہے اس کے لیے بھی برکت کی دعا کردیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ !اس اونٹنی کو کو لے کر آنے والے کو بھی برکتیں عطا فرما۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے اس اونٹنی کا دودھ نکالنے کا حکم دیا ،جب دودھ نکالا گیا تو دودھ نہائت ھی وافر مقدار میں تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار پھر دعا کرتے ہوئے کہا:اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو بڑھا دے اللہ اس کو وافر رزق عطاء فرما۔
نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ، ← الْبَرَاءِ السُّلَيْطِيِّ، ← سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ أَبِي الْمِنْهَالِ الرِّيَاحِيِّ، ← غَسَّانُ بْنُ بُرْزِينَ الطُّهَوِيُّ، ← عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Hadith 2014
