كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ فَضْلِ الِاسْتِغْفَارِ فِي أَدْبَارِ الصَّلَوَاتِ · حديث 1841
1841 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ، وَجَعْفَرٌ الْقَلَانِسِيُّ، قَالَا: ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسَ، قَالُوا: ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ رَبِيعَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَسْمَاءَ أَوْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ إِذَا سَمِعْتُ مِنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا نَفَعَنِي اللَّهُ بِمَا شَاءَ، وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فَأَرَادَ أَنْ يَتُوبَ مِنْهُ فَلْيَتَوَضَّأْ ثُمَّ لِيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ لَيَدَعُ اللَّهَ تَعَالَى فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَسْتَجِيبُ [ص:517] لَهُ» ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ {وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا} [النساء: 110] {وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ} [آل عمران: 135] الْآيَةَ
حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات سنتا تو اللہ تعالی جس قدر مجھے نفع دینا چاہتا مجھے فائدہ پہنچا دیتا اور مجھے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بیان کیا اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سچ بیان کیا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کوئی گناہ کرتا ہے اور اس گناہ کے بعد وہ توبہ کرنا چاہتا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ وضو کرے اور دو رکعت نماز ادا کرے پھر وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرے۔ بلاشبہ اللہ عزوجل اس کی دعا کو یقینا قبول فرمالے گا۔ اس کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فرمان میں سے اس آیت کی تلاوت فرمائی:{وَمَنْ یَعْمَلْ سُوء ًا اَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہُ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللَّہَ یَجِدِ اللَّہَ غَفُورًا رَحِیمًا}جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پرظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا، مہربانی کرنے والاپائے گا۔ (النساء: 110)دوسری آیات {وَالَّذِینَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَۃً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَہُمْ ذَکَرُوا اللَّہَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِہِمْ وَمَنْ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّہُ وَلَمْ یُصِرُّوا عَلَی مَا فَعَلُوا وَہُمْ یَعْلَمُونَ}جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہو جائے یا کوئی گناہ کر بیٹھیں تو فوراً اللہ کا ذکر اور اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے ہیں،فی الواقع اللہ تعالیٰ کے سوا اور کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟ اور وہ لوگ باوجود علم کے کسی برے کام پر اڑ نہیں جاتے۔}(آل عمران:135)
النَّبِيِّ ← أبو بكر وصدق أبو بكر ← مِنَ رَسُولِ اللَّهِ شَيْئًا نَفَعَنِي اللَّهُ بِمَا شَاءَ، ← كُنْتُُ إذَا ← عَلِيٍّ، ← أَسْمَاءَ أَوْ أَبِي أَسْمَاءَ ← عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ← عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ← شُعْبَةُ، ← آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ← أَبُو زُرْعَةَ وجَعْفَرٌ الْقَلاَنِسِيُّ ← حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ← أَبُو مُسْلِمٍ ← أَبُو الْوَلِيدِ، ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ← مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 1841
