كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ التَّأْمِينِ بَعْدَ الدُّعَاءِ · حديث 218
218 - حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا صُبَيْحُ بْنُ مُحْرِزٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبُو الْمُصَبِّحِ الْمَقْرَائِيُّ، قَالَ: كُنَّا نَجْلِسُ إِلَى أَبِي زُهَيْرٍ النُّمَيْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَتَحَدَّثُ فَيُحْسِنُ الْحَدِيثَ، فَإِذَا دَعَا الرَّجُلُ مِنَّا بِدُعَاءٍ قَالَ: اخْتِمُوهُ بِآمِينَ، فَإِنَّ آمِينَ فِي الدُّعَاءِ مِثْلُ الطَّابَعِ عَلَى الصَّحِيفَةِ، قَالَ أَبُو زُهَيْرٍ: وَأُخْبِرُكُمْ عَنْ ذَلِكَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ نَمْشِي فَأَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ فِي خَيْمَةٍ قَدْ أَلْحَفَ فِي الْمَسْأَلَةِ، فَوَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ مِنْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَبَ إِنْ خَتَمَ» فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِأَيِّ شَيْءٍ يُخْتَمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «بِآمِينَ، إِنْ خَتَمَ بِآمِينَ فَقَدْ أَوْجَبَ» فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ الَّذِي سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: اخْتِمْ يَا فُلَانُ بِآمِينَ وَأَبْشِرْ
ابو مصبح مقرائی کہتے ہیں :ہم صحابی رسول ابو زُہیر نمیری رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا کرتے تھے ،وہ ہمیں بہت عمدہ وپیاری باتیں بتایا کرتے ، انہوں نے ہمیں بتایا کہ جب ہم اللہ سے دعا کریں تو اس کا اختتام آمین کے ساتھ کیاکریں ، دعا میں آمین کی حیثیت خط پر یا صحیفہ پر مہر کی طرح ہے ۔ابو زُہیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک رات نکلے ، جب چلتے ہوئے ایک خیمے کے پاس آئے ، اس خیمے والا شخص کسی مسئلہ میں پریشان تھا ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں رُک کر اس کی آواز سننے لگے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس کی دعا کی قبولیت لازم ہوگئی ، اگر اس نے دعا کا اختتام کیا ؟لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !کس چیز کے ساتھ اختتام کیا ؟آپ نے فرمایا:آمین کے ساتھ ۔اگر اس نے اپنی دعا کا اختتام آمین کے ساتھ کیا تو اس کی دعا کی قبولیت لازمی ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے والا شخص دعا کرنے والے کے پاس گیا اس سے کہا:دعا کے آخر میں آمین کہہ لینا اور خوش ہوجائو ،تمہارے لیے بشارت ہے ۔
أَبُو الْمُصَبِّحِ الْمَقْرَائِيُّ، ← صُبَيْحِ بْنِ مُحْرِزٍ الْحِمْصِيِّ ← الْفِرْيَابِيُّ، ← ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ،
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 218
