كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا يَقُولُ مَنْ أَكَلَ عِنْدَ قَوْمٍ طَعَامًا · حديث 920
920 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى أَبِيهِ فَأَلْقَى لَهُ قَطِيفَةً فَجَلَسَ عَلَيْهَا، ثُمَّ أَتَاهُ بِطَعَامٍ فَأَكَلَ، وَسَوِيقٍ وَحَيْسٍ وَتَمْرٍ فَجَعَلَ يَأْخُذُ بِأُصْبُعَيْهِ الْإِبْهَامِ وَالْوسْطَى وَيَجْعَلُ النَّوَى عَلَى ظَهْرِهِمَا وَيُلْقِيهِ، ثُمَّ أَتَاهُ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ وَسَقَى الَّذِي عَنْ يَمِينِهِ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَبَ أَخَذَ لَهُ بِالرِّكَابِ وَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ تَعَالَى لَنَا، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ وَارْزُقْهُمْ وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ»
حضرت عبد اللہ بن بسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے والد کے پاس سے گزرہوا ، میرے والد نے آپ کے لیے چٹائی بچھا دی ، آپ اس پر بیٹھ گئے ، س کے بعد میرے والد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا لے کر آئے ، آپ نے کھانا تناول کیا ،ستو، حیس (خاص قسم کا حلوی)اور کھجور یں کھائیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے انگوٹھے اور وسطی یعنی بڑی انگلی کے ساتھ کھجور اٹھا کر کھا رہے تھے اور گٹھلی اپنے پیچھے پھینک رہے تھے ، اس کے بعد میرے والد پانی لے کر آئے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوش کیا اور بچا ہوا پانی اپنے دائیں طرف موجود شخص کو پلایا ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاںسے جانے کے لیے اپنی سواری کی طرف قدم بڑھائے تو میرے والد نے آپ کی سواری کو پکڑ لیا اور آپ سے عرض کی :آپ ہمارے لیے دعا کردیں ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا کی:اللَّہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ وَارْزُقْہُمْ وَاغْفِرْ لَہُمْ وَارْحَمْہُمْ،اے اللہ !ان کو برکتیں عطاء فرما ، ان کو رزق عطا کر اور ان کے گناہوں کو بخش دے اور ان پر اپنی رحمتوں کو نازل فرما ۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ، ← يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ، ← شُعْبَةُ، ← مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Kitab Al Dua · Book › Chapter · Hadith 920
