كتاب الدعاء · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الدُّعَاءِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ · حديث 2191
2191 - حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ، أَنَّهُ قَالَ لِكَعْبِ بْنِ مُرَّةَ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا عَلَى مُضَرَ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَاكَ وَاسْتَجَابَ، وَقَوْمُكَ قَدْ هَلَكُوا فَادْعُ اللَّهَ فَأَعْرَضَ عَنِّي، ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَاكَ وَاسْتَجَابَ لَكَ، فَادْعُ اللَّهَ لِقَوْمِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ اسْقِنِي غَيْثًا مُغِيثًا، مَرِيًّا، مَرِيعًا، غَدَقًا، طَبَقًا، عَاجِلًا، غَيْرَ رَايِثٍ، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ»
حضرت کعب بن مرہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے مضر قبیلے کے لیے بددعا کی، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ، میں نے عرض کی :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو آپ کی مانگ عطاء کی اور آپ کی دعا کو قبول کیا ۔ آپ کی قوم کے لوگ ہلاک ہورہے ہیں ، آپ اللہ سے دعا کریں ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا ، میں پھر آپ کے سامنے آیااور میں نے عرض کی:بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو آپ کی مانگ عطاء کی اور آپ کی دعا کو قبول کیا ۔ آپ اپنی قوم کے لیے دعا کریں ۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے بارش کی دعا کی :اللَّہُمَّ اسْقِنِی غَیْثًا مُغِیثًا، مَرِیًّا، مَرِیعًا، غَدَقًا، طَبَقًا، عَاجِلًا، غَیْرَ رَایِثٍ، نَافِعًا غَیْرَ ضَارٍّ،ہمیں سیراب فرما ، وافر اور موسلا دھار بارش عطاء کر ، ایسی بارش جو خیر کا باعث ہو ،نفع مند ہو ، جلد آنے والی ہو ،دیر سے آنے والی نہ ہو ، فائدہ پہنجانے والی ہو نقصان کرنے والی نہ ہو ۔
رَسُولَ اللَّهِ دَعَا عَلَى مُضَرَ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: ← مِنْ رَسُولِ اللَّهِ فَقَالَ ← حَدِيثًا ← لِكَعْبِ بْنِ مُرَّةَ: ← شُرَحْبِيلَ بْنِ السَّمْطِ أَنَّهُ ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ← أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ،
Hadith 2191
